آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین

ٹام سائر کے کارنامے



عمیرہ احمد کا ناول ’پیرِ کامل


"پارلیمنٹ سے بازار حسن تک


"ابنِ بطوطہ کے تعاقب میں" از ابنِ انشاء


The Rage of Angles by Sydney Sheldon

طاہر جاوید مغل کا ناول "آندھی" پڑ

ناہید سلطانہ اختر کی "زندان میں پھول

صفحہ نمبر 16 سے 30 تک صرف یہ کتابیں ملی ہیں جو میں نے بھی پڑھی ہوئی ہیں۔
یہ دھاگہ میرے لئے مفید ثابت ہو رہا ہے کہ کتابوں کی فہرست بنا رہی ہوں اس سے اور اپنے پڑھنے کے لئے کتابوں کے نام بھی نوٹ کر رہی ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
صفحہ نمبر 16 سے 30 تک صرف یہ کتابیں ملی ہیں جو میں نے بھی پڑھی ہوئی ہیں۔
یہ دھاگہ میرے لئے مفید ثابت ہو رہا ہے کہ کتابوں کی فہرست بنا رہی ہوں اس سے اور اپنے پڑھنے کے لئے کتابوں کے نام بھی نوٹ کر رہی ہوں۔

جاسمن چاہیں تو یہ فہرست بھی شیئر کر لیجیے گا۔
 

جاسمن

لائبریرین
جنوری کا سسپینس ڈائجسٹ پڑھ رہی ہوں۔
ایمی Enid Blyton کی The Little Toy Engine and other stories پڑھ رہی ہے۔
اور محمد Enid Blyton کی The Wishing Wand and other Stories پڑھ رہا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین

ہمہ یاراں دوزخ
صدیق سالک

جون ایلیا کے کلام شاید


عبداللہ حسین کا ناول "نادار لوگ"


پطرس کے مضامین از پطرس بخاری



طاہر جاوید مغل کا ناول "للکار"

شب دیدہ از بابامحمد یحییٰ خان

شوکت صدیقی کا ناول "خدا کی بستی




میرا بھائی از محترمہ فاطمہ جناح





شکاری، سرکش، مجاہد،


پنجابی شاعری
پانی وچ مدھانی
شاعر : بابا عبیر ابوذری

الکھ نگری کا مطالعہ جاری ہے۔۔۔

زیرِ مطالعہ ہے۔


کچھ دن پہلے تہمینہ درانی صاحبہ کی ایک نئی کتاب بھی شائع ہوئی ہے
نام؟

"بجنگ آمد از کرنل محمد خان " پڑ

'جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی'


شَب دیدہِ از بابا محمد یحیٰ خان ۔
صفحہ نمبر 31 سے 50 تک میں نے صرف یہ کتابیں پڑھی ہوئی ہیں۔
 

محمد امین

لائبریرین
وکٹر ہیوگو کی Les Miserbles جس کا فرانسیسی سے ترجمہ Norman Denny نے کیا ہے۔ اس کتاب کے کافی تراجم دستیاب ہیں۔ Norman والا ترجمہ Penguin نے چھاپا ہے۔ جبکہ دوسرا ترجمہ میں نے جامعہ کی لائبریری سے لیا تھا، وہ ورڈس ورتھ کلاسکس نے چھاپا ہے اور Charles Wilbour نے 1862 میں ترجمہ کیا تھا، یعنی قدیم ترجمہ ہے۔ Norman والا ترجمہ جدید ہے، غالباََ بیسویں صدی کے درمیانی دور میں ہوا۔۔ مجھے ذاتی طور پر Charles Wilbour والا ترجمہ اچھا لگا۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں نے یہ اور شب دیدہ پڑھی ہے۔ اچھی ہیں دونوں۔پیا رنگ کالا تھوڑی سمجھ سے باہر ہے پر شب دیدہ پڑھ کر تو بہت مزہ آیا۔۔۔

عبداللہ!
(دوسری مرتبہ :) )

اُداس نسلیں!


لبیک از ممتاز مفتی

مستنصر حسین تارڑ کی "دیس ہوئے پردیس"


ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی خودنوشت سوانح "اپنا گریباں چاک"۔
یہ کتابیں میں نے بھی پڑھی ہیں۔
 

ساقی۔

محفلین
شگفتہ! میں نےان پیج پہ یہ فہرست بنائی ہے۔ لیکن یہاں کاپی پیسٹ نہیں ہوتی۔ اس کا کیا طریقہ ہوتا ہے؟
ان پیج سے یونی کوڈ میں کنورٹ کریں ۔ پھر پیسٹ کریں
یہاں سے آن لائن کنورٹ کریں ۔
ان پیج سے تمام ٹیکسٹ کاپی کر کے اوپر دیئے گئے آن لائن کنورٹر میں پیسٹ کریں اور کنورٹ کر کے کاپی کر کے یہاں پیسٹ کر دیں
 

جاسمن

لائبریرین
ان پیج سے یونی کوڈ میں کنورٹ کریں ۔ پھر پیسٹ کریں
یہاں سے آن لائن کنورٹ کریں ۔
ان پیج سے تمام ٹیکسٹ کاپی کر کے اوپر دیئے گئے آن لائن کنورٹر میں پیسٹ کریں اور کنورٹ کر کے کاپی کر کے یہاں پیسٹ کر دیں
جزاک اللہ۔ فہرست تو کنورٹ ہو گئی ہے لیکن میں نے تو باقاعدہ نمبر شمار،مصنف کا نام،کتاب کا نام،پبلشر وغیرہ کے لئے لائینیں لگا کر فہرست بنائی تھی۔ یہاں تو کچھ ایسے ہے۔
مشتاق یوسفی
شامِ شعرِ یاراں

۱۲
مرزا فرحت اللہ بیگ
دِلی کا ایک یادگار مشاعرہ

۱۳
مجتبیٰ حسین
سو ہے وہ بھی آدمی
 

فلک شیر

محفلین
ایک دلچسپ کتاب ایڈٹ کر رہا ہوں ۔۔اجمل خان خٹک کے دست راست "جمعہ خان صوفی" کی یادداشتوں پر مبنی ہے ۔ ظاہر ہے،پڑھ بھی رہا ہوں۔ موصوف کمیونسٹ تو ہیں، لیکن تہتر کے فوجی آپریشن کو ولی خان اور افغانستان میں اس کے دوست سردار داؤد کی صریح غلط پالیسی کا ردعمل قرار دیتے ہیں۔ امید ہے، کتاب چھپ کر سامنے آئے گی، تو دلچسپ رہے گی بالخصوص سرد جنگ کے پس منظر سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے:)
"فریبِ ناتمام" کے نام سےکتاب چھپ گئی اور بی بی سی اردو ڈاٹ کام پہ اس پہ تبصرہ یہاں موجود ہے۔
 

ساقی۔

محفلین
جزاک اللہ۔ فہرست تو کنورٹ ہو گئی ہے لیکن میں نے تو باقاعدہ نمبر شمار،مصنف کا نام،کتاب کا نام،پبلشر وغیرہ کے لئے لائینیں لگا کر فہرست بنائی تھی۔ یہاں تو کچھ ایسے ہے۔
مشتاق یوسفی
شامِ شعرِ یاراں

۱۲
مرزا فرحت اللہ بیگ
دِلی کا ایک یادگار مشاعرہ

۱۳
مجتبیٰ حسین
سو ہے وہ بھی آدمی

یہ تو پھر مسئلہ ہو گیا ۔۔۔ ان پیج تھری استعمال کریں ۔ وہ یونی کوڈ سپورٹ کرتا ہے ۔
یا ذرا رکیئے ۔
arifkarimسے مدد لیتے ہیں
 
جمعرات کی شام بڑے بھائی کے گھر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نےدیگر کتابوں کے ہمراہ چھوٹے بھائی کی کتاب " نہ جنوں رہا ، نہ پری رہی از زاہدہ حنا" اس کے حوالے کی تو ہم نے اس کتاب کو پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بڑی تگ و دو کے بعد حفیظ اس کتاب کو ہمارے حوالے کرنے پر رضامند ہوئے۔

گھر لاکر ہم نے حسبِ عادت اسے کتابوں کے ڈھیر پر رکھ دیا اور بے خبر ہوگئے۔کل رات سونے کے لیے لیٹے تو اس کتاب کو تھاما اور ورق گردانی شروع کی۔ پہلا صفحہ پڑھا پھر دوسرا اور تیسرا، ساٹھ ستر صفحات پڑھ گئے۔ یونہی پڑھتے پڑھتے نیند آ گئی۔ صبح سویرے آنکھ کھلی تو اس کتاب تو دوبارہ ہاتھوں میں تھام لیا اور ختم کرکے ہی چھوڑا۔ اس میں کوئی ہمارا کمال نہیں، یہ ناولٹ ایسا ہی ہے کہ ایک مرتبہ پڑھنا شروع کریں تو ختم کیے بغیر اسے ہاتھ سے چھوڑنا مشکل ہے۔

بہت خوبصورت کہانی ، خوبصورت انداز، خوبصورت الفاظ۔
 

حسان خان

لائبریرین
محمد علی ہمایون کاتوزیان کی کتاب Musaddiq and the Struggle For Power in Iran کا فارسی ترجمہ 'مصدق و نبردِ قدرت در ایران' پڑھنے کا ارادہ کیا ہے۔
یہ کتاب سابق ایرانی وزیرِ اعظم جناب محمد مصدق کی سیاسی سوانحِ عمری اور اُن کے دور کے ایران کی سیاسی تاریخ پر مشتمل ہے۔
245603.jpg

b558fa70fac5f70db734610aa6de617a.jpg
 
آخری تدوین:

سارہ خان

محفلین
میں نے بھی پڑھی ہوئی ہے لیکن مجھے اچھی نہیں لگی تھی۔
کشور ناہیید نے دنیا جو جس نظر سے دیکھا اور جس نظر سے دنیا نے اسے دیکھا وہ سب لکھا ہے۔۔
مجھے با ہمت لوگوں کی آپ بیتی جو دنیا سے ٹکرا کر زندگی جیتے ہیں ۔۔ پسند ہے ۔۔
البتہ اس کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔
 
Top