آٹھویں عالمی اردو کانفرنس (آرٹس کونسل آف پاکستان)

فاتح

لائبریرین
جس محمد احمد شاہ نامی شخص نے یہ دعوت نامے کے نام پر اپنے جرائم اور فراڈ کی توجیہ پیش کی ہے اس کا آج تک کبھی نام تو نہیں سنا تھا لیکن اس تحریر سے معلوم ہوا گیا کہ انتہائی گھٹیا اور اوچھا شخص ہے۔
 
موصوف کی شخصیت ہی کچھ ایسی ہے جناب۔ بغیر کسی تعارف کے، آپ ان کی تحریر پڑھ کر یا ان سے مختصر ملاقات کرکے ان کے بلند اوصاف سےبآسانی واقف ہوسکتے ہیں۔ :)
 
ہاہاہاہاہا ہم نے اتنا سائکو انالسس کیا ان کی تحریر کا لیکن آپ نے یہ کہہ کر بات ہی ختم کر دی کہ ان موصوف کی شخصیت ہی کچھ ایسی (اوچھی) ہے یعنی ہم پہنچی ہوئی شخصیت ثابت نہیں ہوتے کہ ان کی تحریر کا درست تجزیہ کیا ؟ :laughing:
 
ہاہاہا۔۔۔ معذرت خواہ ہوں، لیکن آپ نے اپنی صلاحیتوں کا معمولی سا حصہ ایک ایسے شخص پر خرچ کر دیا ;)
بڑی محفلوں میں بڑے بڑے ادیبوں کے ساتھ بے تکلفی کے نام پر بدتمیزی کرتے دیکھا ہے ان صاحب کو میں نے۔
 
میں احمد شاہ کو ذاتی طور پر اتنا نہیں جانتا بس سلام دعا کی حد تک بات چیت ہوتی رہی ہے ۔ مگر جو کچھ آپ حضرات نے فرمایا ، اسی نوعیت کی باتیں میں نے کچھ اور لوگوں کو بھی کہتے سنا ہے۔ بہرحال اس بات سے تو میں صد فی صد متفق ہوں کہ اول تو کانفرس کے دعوت نامے میں اس قسم کی باتیں اور اس لب و لہجہ کے ساتھ کسی طور زیبا نہیں، دوم فریقِ مخالف کی یہ رائے بہت حد تک درست ہےکہ، کانفرس کے انعقاد انتخابات کے بعد کیا جانا چاہیےتھا تاآنکہ اس بات کا احتمال نہ ہو کہ اس کانفرس کو کوئی فریق اپنی انتخابی مہم کے طور پر منعقد کر رہا ہے ۔
 
میں نے تو آپ کی اس لڑی کے علاوہ کبھی کہیں ان حضرت کا نام تک نہیں سنا یا پڑھا۔ اس ایک ہستی کے سوا دعوت نامے میں درج باقی تقریباً تمام اسما ہی معروف اور کسی قدر مانوس ہیں۔
 
فاتح بھائی ، یہ چونکہ آرٹس کونسل کی انتظامہ کا عملہ ہے اس لیے دیگر ادبی حلقوں میں اتنا معروف نہیں ہے۔ اور انتظامیہ میں جو لوگ معروف ہیں وہ اپنے علمی ادبی حوالوں سے معروف ہیں جبکہ انتظامیہ میں ان کا کردار عموماََ "اعزازی" ہی ہوتا ہے۔
 
آرٹس کونسل کی انتظامیہ ادبی حلقوں میں معروف نہیں؟ ان میں سے غیر معروف کون ہے:
اعجاز احمد فاروقی، سحر انصاری، ہما میر، حسینہ معین
سوائے اس محمد احمد شاہ نامی شخص اور اس کے خزانچی کے
 
آخری تدوین:
آرٹس کونسل کی انتظامیہ ادبی حلقوں میں معروف نہیں؟ ان میں سے غیر معروف کون ہے:
اعجاز احمد فاروقی، سحر انصاری، ہما میر، شہناز صدیقی، حسینہ معین
سوائے اس ایک محمد احمد شاہ نامی شخص کے

جی فاتح بھائی میں بھی یہی کہہ رہا ہوں،:)
اتنظامیہ کے تمام لوگ معروف ہیں سوائے احمد شاہ صاحب کے، مگر تمام لوگوں کی پہچان ان کا اپنا علمی اور ادبی پس منظر ہے ۔
اور اگر یہ حضرات آرٹس کونسل کی انتظامیہ کا حصہ نہ بھی ہوں تب بھی ان کی شہرت میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ البتہ انتظامیہ میں ان کا کردار محض "اعزازی" ہی ہے۔
 
جہاں تک احمد شاہ صاحب کا تعلق ہے تو میں ان کے کسی علمی و ادبی کام سے ناواقف ہوں۔ ہاں انتا ضرور ہے کہ کچھ لوگ ان کی انتظامی صلاحیتوں کی بہت تعریف کرتے ہیں۔
 
حیرت ہے کہ پھر یہ محمد احمد شاہ نامی شخص جس کا کوئی علمی و ادبی پس منظر ہی نہیں آرٹس کاؤنسل کے انتخابات میں سیکریٹری کس برتے پر اور کون سی ڈوریاں ہلا کر منتخب ہوتا ہے۔
جس شخص کو ایک ادبی کانفرنس کا دعوت نامہ لکھنے تک کی تمیز نہیں وہ آرٹس کاؤنسل چلا رہا ہے۔
 
بدقسمتی سے پاکستان میں جب بھی کبھی کسی شخص کے متعلق یہ سنا کہ یہ "انتظامی صلاحیتوں کا حامل" ہے، بعد ازاں ان موصوف کو ملازمین کو گالیاں نکالنے اور ان غریبوں کو دھمکیاں لگانے کا ماہر اور دھونس دھاندلی کے دھندے کا گرو، دھوکے دو نمبری اور فراڈ میں پیش پیش پایا ہے۔ شاید یہ حضرت بھی ایسی ہی انتظامی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ :laughing:
 
جاسمن

لائبریرین
ہم تو یہ سب دیکھ کے ہی خوش ہو لیتے ہیں۔۔۔۔جنہیں شرکت کا موقع ملتا ہے،اُن پہ رشک آتا ہے۔۔۔۔۔۔اپنی دوست کا نام دیکھ کے اور بھی خُوشی ہوئی۔
 
حیرت ہے کہ پھر یہ محمد احمد شاہ نامی شخص جس کا کوئی علمی و ادبی پس منظر ہی نہیں آرٹس کاؤنسل کے انتخابات میں سیکریٹری کس برتے پر اور کون سی ڈوریاں ہلا کر منتخب ہوتا ہے۔
جس شخص کو ایک ادبی کانفرنس کا دعوت نامہ لکھنے تک کی تمیز نہیں وہ آرٹس کاؤنسل چلا رہا ہے۔
وثوق سے تو نہیں کہہ سکتا مگر یاد پڑتا ہے شاید احمد شاہ صاحب کا تعلق تعمیرات کے شعبے سے ہے۔
 
بدقسمتی سے پاکستان میں جب بھی کبھی کسی شخص کے متعلق یہ سنا کہ یہ "انتظامی صلاحیتوں کا حامل" ہے، بعد ازاں ان موصوف کو ملازمین کو گالیاں نکالنے اور ان غریبوں کو دھمکیاں لگانے کا ماہر اور دھونس دھاندلی کے دھندے کا گرو، دھوکے دو نمبری اور فراڈ میں پیش پیش پایا ہے۔ شاید یہ حضرت بھی ایسی ہی انتظامی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ :laughing:

ہا ہا ہا ۔۔ نہیں نہیں وہ والی انتظامی صلاحیتوں نہیں ۔
بلکہ نئی عمارت کا قیام اور پھر یہ کنفرس کا انعقاد ۔۔ مطلب اس طرح کے اقدامات کے حوالے سے ۔۔
 
فاتح

لائبریرین
وثوق سے تو نہیں کہہ سکتا مگر یاد پڑتا ہے شاید احمد شاہ صاحب کا تعلق تعمیرات کے شعبے سے ہے۔
یعنی راج گیر مستری یا ٹھیکے دار رہا ہے پہلے تب تو مندرجہ بالا نام نہاد "انتظامی صلاحیتیں" کوٹ کوٹ کر بھری ہوں گی اس میں۔ :laughing: دعوت نامے کے متن سے بھی یہی لگ رہا تھا کہ کسی ادیب یا آرٹسٹ نے نہیں بلکہ کسی مستری یا ٹھیکے دار نے لکھا ہے۔
جب (ملک) ریاض ٹھیکے دار کو اخباروں میں کالم نگاری کرنے سے آج تک کوئی نہ روک سکا تو اس مستری ٹھیکے دار کو مشاعرے کروانے سے کس کے باپ میں ہمت ہے کہ روک سکے۔ :laughing:
 
دیکھو بی ! دو باتیں سمجھ لو ۔:handshake:
اول تو یہ کہ جو تم نے ہمارے لئے "نیم حکیم" کی اصطلاح استعمال کی، سراسر گستاخی کی :mad:۔ مگر چلو چھوٹی بہن سمجھ کر ہم کچھ نہیں کہتے ۔ :p:p
دوم یہ کہ ان نامراد ڈاکٹروں نے کون سے مُردے جِلائے ہیں ؟ جو ان پر بھروسہ کریں ؟ اور یہ بھی کہ لیپ ٹاپ کی بھی خواہش یہی ہے کہ ،
ع۔
آخری ہچکی تیرے زانوں پہ آئے۔۔

اب ایسے میں ہم سے یہ اسپتالوں والی کم ظرفی نہیں ہونے کی۔۔
کر دی نا وہی بات جس کا ڈر تھا
نیکی برباد گناہ لازم
حمیرا بی بی تو کیوں لوگوں کے دکھ کو اپنا سمجھنے لگتی ہے سچ میں نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں ہے ویسے بھائی اتنا غصہ کرنے والی تو کوئی بات نہیں ہے دیکھیں غصہ کی وجہ سے چہرہ کیسے لال ہو گیا
 
Top