شاہنامہ اسلام جلد اول : شیطان اور یہودی کا اسکین شدہ متن درکار

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم

خواہش ہے کہ آپ اس پیغام کو بہتر سے بہتر حال میں‌ پڑھیں

میں نے کمپوزنگ کے لئے شاہنامہ اسلام جلد اول کے اسکین شدہ صفحات ملت ڈاٹ‌کام سے اتارے تھے لیکن وہاں سے دو صفحات مجھے دستیاب نہیں ہو سکے اب جبکہ سارا شاہنامہ جلد اول کمپوز ہو چکا ہے لیکن ان دو صفحات کی وجہ سے کافی پریشانی ہو رہی ہے :(
جو صفحات مجھے درکار ہیں وہ یہ ہیں
ملت ڈاٹ کام کے صفحات کے مطابق صفحہ 97 اور 98
‌باب شیطان اور یہودی

اگر کسی کے پاس موجود ہو یا کسی کو انٹرنیٹ پر کسی لنک کے بارے میں کسی کو معلوم ہو جہاں‌ سے میں انہیں اتار سکوں‌ تو برائے کرم شکریہ کا موقع دیں :)
والسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
راجہ صاحب! اگر والد صاحب نے شاہنامۂ اسلام کسی کو پڑھنے کے لئے نہ دے دی ہو تو کل تک میں آپ کو یہ صفحات فراہم کر دوں گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
راجہ صاحب لیجیے وعدے کی مدت سے پہلے ہی مذکورہ صفحات بھیج رہا ہوں۔ اگر کوئی مزید خدمت میرے لائق ہو تو حکم کیجیے گا۔

shetanauryahudi1.jpg



shetanauryahudi2.jpg
 

راجہ صاحب

محفلین
صرف ایک بار اور آپ کو زحمت دوں گا فرخ بھائی
ایک اور پیج ہے جو آدھا اسکین ہوا ہے اس کے بارے میں‌ ابھی دیکھ کر بتاتا ہوں

میں ایک بار پھر شکرگزار ہوں

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
راجہ، اس کی فائل مجھ کو ضرور بھیجنا۔ میرے خیال میں یہ بھی اب کاپی رائٹ سے آزاد ہو چکا ہوگا؟؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
حفیظ جالندھری یا انکے وارثین نے اس کتاب کے کاپی رائٹس فری کر دیئے ہوں تو علیحدہ بات ہے، وگرنہ قوانین کے مطابق یہ کتاب 2033ء میں کاپی رائٹ فری ہوگی کہ حفیظ کی وفات 1982ء میں ہوئی تھی۔
 

راجہ صاحب

محفلین
میں نے اس بارے میں نیٹ پر بہت تلاش کیا ہے لیکن کوئی کام کی بات معلوم نہیں‌ ہو سکی
کہ آیا یہ رائٹ فری ہو چکی ہے یا نہیں

اسی لئے اب ایک جلد کے بعد کام روک دونگا جب تک کہ رائٹس کی بات کنفرم نا ہو جائے

اگر آپ حضرات اس بارے میں مدد کر سکیں تو نوازش ہو گی :)
 

راجہ صاحب

محفلین
کتب کے بارے میں قانون کچھ یوں ہے
کہ
مصنف کے مرنے کے پچاس سال بعد اس کی لکھی گئی کتب عوامی ورثہ میں شامل ہو جاتی ہیں
اس سے پہلے اس کی نقل کرنا قانونی کاروائی کا موجب ہو سکتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
لیکن ایک اقتباس کے طور پر تو دیا جا سکتا ہے یہ مواد!۔ جتنا ٹائپ ہو گیا ہو، اس کی ہی ای طک بنا دیں، بلکہ فائل مجھے بھیج دیں تو میں بھی فراہم کر دوں بعقی کتابیں میں۔
 

x boy

محفلین
فرخ بھائی " ون اردو فورم" کے سینئر ممبر تھے وہاں ہزاروں کتابیں اسکین کرکے لگائی گئیں تھی اور بعد ازان اس کو فورم کے بہت زیادہ ممبروں نے ٹائپ بھی کیا تھا فورم بند ہونے کے بعد اللہ جانے اتنی محنت کہاں گئی،، میں " ون اردو " ممبر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جب تک شہزاد قیس اس کو چلارہے تھے فورم اچھا چل رہا تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے اس فورم کو کسی اور کے حوالے کردیا گیا تھا جو بعد ازاں بند ہی ہوگیا۔۔

اس محفل کے بزرگان کی بھی تعریف کرتا ہوں جو اس کو اچھی طرح چلارہے ہیں وگرنہ یہ آسان کام نہیں ہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہترین جناب!
کیا یہ کتاب پی ڈی ایف میں مل سکتی ہے ؟ جیسے آپ نے شعیر کی ھے؟

میں نے صرف وہ صفحات انہیں فراہم کیے تھے جو ان کے پاس سکین شکل میں موجود نہیں تھے۔ شاید راجہ صاحب کے پاس پی ڈی ایف شکل میں شاہنامہ موجود ہو۔
 

Saif ullah

محفلین
post: 1707799 نے کہا:
میں نے صرف وہ صفحات انہیں فراہم کیے تھے جو ان کے پاس سکین شکل میں موجود نہیں تھے۔ شاید راجہ صاحب کے پاس پی ڈی ایف شکل میں شاہنامہ موجود ہو۔
جناب فرخ منظور, آپ کے پاس ہو تو بھیج دیں ، راجہ صاحب کی سرگرمی تو سال2009 کی ھے ، پتہ وہ اب فورم پہ آتے بھی ھوں گے یا نہیں ؟
 
Top