کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
یک دم پوری کلاس میں سناٹا چھا گیا۔ کیا شاگرد کیا استاد سب کو ہی چپ لگ گئی۔بات تھی ہی ایسی کہ سب حیران پریشان ہو گئے۔ جب سب نے سنا کہ میں صحابی بنوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔!
اصل بات یہ ہے کہ آج استاد نے سب سے پوچھا کہ وہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟
کسی نے کہا انجینئر،تو کوئی ڈاکٹر ، بیوروکریٹ بننا چاہتا تھا۔کسی کی خواہش وکیل بننے کی تھی تو کوئی بینکار بننا چاہتا تھا مگر احمد کی خواہش سب سے انوکھی اور نرالی تھی۔
اور اسکی خواہش تھی صحابی بننے کی۔۔۔۔۔۔
اسکی یہ بات سن کر تمام کلاس کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔
آخر استاد کو ہی یہ سناٹا ختم کرنا پڑا۔اس نے پوچھا کہ تمہیں پتہ صحابی کون ہوتا ہے؟ تم صحابی کو کیسے جانتے ہو؟
جس پر وہ بولاکہ جب میں گھر جاتا ہوں تو میری والدہ روزانہ مجھے کسی صحابی یا صحابیہ کا واقعہ سناتی ہیں۔ جس سے میں نے جانا کہ صحابی بہت عظیم انسان ہوتا ہے۔ اسلیے میں بھی صحابی بنوں گا۔
جناب! قربان جائیے اس والدہ پہ جو اپنے بچے کی اس نہج پہ تربیت کر رہی ہے۔ اگر چہ آج صحابی بننا ناممکن بات ہےمگر ہم صحابی جیسے تو بن سکتے ہیں نا۔۔۔۔؟
اور کیا ہم اپنی اولادوں کی ایسی تربیت نئیں کر سکتے کہ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پہ چل کر دنیا و آخرت میں ہمارے لیے سکون اور رحمت کا باعث بن سکیں؟؟؟
بالکل کر سکتے ہیں۔۔۔۔ اگر ہم میں سے مادہ پرستی کا خناس ختم ہو جائے۔
 

x boy

محفلین
شوشل میڈیا کا پرانا قصہ ہے
سورۃ الواقعۃ کی تفسیر بھی ساتھ پڑھیں جب حکایت صحابہ پڑھ چکے تو۔
صحابہ کرام امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بہترین لوگ ہیں
علیکم بسنتی سنت خلفاء راشدین۔
 
شوشل میڈیا کا پرانا قصہ ہے
سورۃ الواقعۃ کی تفسیر بھی ساتھ پڑھیں جب حکایت صحابہ پڑھ چکے تو۔
صحابہ کرام امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بہترین لوگ ہیں
علیکم بسنتی سنت خلفاء راشدین۔
جی جناب کافی پہلے پڑھا تھا سوچا احباب سے شیئر کیا جائے
 
Top