ہر تان ہے دیپک! (آڈیو)

بہت شکریہ۔
راحیل بھائی اپ عزیزامین بھائی کی یہ لڑی بھی دیکھ لیں ایک دفعہ اگر پہلے نہیں پڑھی تو :)
بھائی، یہ لڑی دیکھ چکا ہوں۔ مکالمے میں ان سے بات بھی ہوئی تھی۔ وقت نکالنے کا ارادہ ہے۔ نوکری ذرا دم لینے دے تو!
تشکر!
 

مزمل حسین

محفلین
زبردست تحریر اور اردو زبان کے معیار کو بلند تر کرتی ہوئی آواز۔
اس پر تلفظ کی عمدگی اور لہجہ کی اثر آفرینی توبہ ہے!
 

جاسمن

لائبریرین
ہاہاہاہاہا۔ہی ہی ہی ہی ہی۔ہو ہو ہو ہو ہو۔ہا ہا ہا ہا ہا۔:LOL::ROFLMAO::D:grin::biggrin::applause::applause::applause::lol::lol::lol::thumbsup2::thumbsup2::laughing3::laughing3::clap1::clap1::clap1::clap1::great::best::zabardast1:
آپ کی آواز میں تو اور بھی زبردست۔ مضمون تو خیر بہت ہی مزے کا ہے اوپر سے اپ کی خوبصورت آواز اور انداز نے سونے پہ سہاگہ کر دیا ہے۔ تاثرات غضب کے ہیں۔ ریڈیو کے لئے بہترین آواز و انداز۔
یہ آپ کا وہ پہلا مضمون ہے جو میں نے پڑھا اور بہت لطف اُٹھایا اور محفل پہ اپ کی موجودگی سے واقفیت ہوئی۔
بہترین۔ بہترین۔بہترین۔
زبردست۔زبردست پہ زبریں ڈالتے جائیے ،دل نہیں بھرتا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ۔

کیا آواز ہے، کیا انداز ہے اور کیا لب و لہجہ۔۔۔!

ماشاءاللہ۔

کس کی مجال کہ جناب کے فرمودات سے سرِ مو انحراف بھی کرے۔ :)

ویسے مزے کی بات یہ ہے کہ آپ کی یہ تحریر ہم نے پڑھی نہیں تھی سو دو فائدے ہوئے۔ ایک تو پڑھنے کی زحمت سے بچ گئے (کوچے کی رُکنیت :p) اور دوسرا یہ کہ وہی مضمون اپنی تمام تر تابانیوں کے ساتھ سننے کو مل گیا بھائی کے بھرپور تاثرات ساتھ۔ :)

بہت خوب!

خوش رہیے۔ :)
 
Top