ناروے میں پہلی دفعہ ایک پاکستانی ڈپٹی میئربن گئے، یوسف گیلانی کابنیادی تعلق لاہور سے ہے!

arifkarim

معطل
ناروے میں پہلی دفعہ ایک پاکستانی ڈپٹی میئربن گئے، یوسف گیلانی کابنیادی تعلق لاہور سے ہے!
12075076_10153576499527254_1698401032682981177_n.jpg

اوسلو(عقیل قادر) ناروے میں پہلی دفعہ ایک پاکستانی ڈپٹی میئربن گئے ہیں۔درامن ناروے کا پانچواں بڑا شہر ہے۔ درامن کے نومنتخب نائب میئر سید یوسف گیلانی کا بنیادی طورپر تعلق لاہور سے ہے ۔ ان کے والدڈاکٹر سید اظہرگیلانی چار۔پانچ عشرے قبل پاکستان سے ناروے ہجرت کرگئے تھے البتہ بیالیس سالہ یوسف گیلانی وہ پہلے پاکستانی نژاد ہیں جو ناروے میں پیدا ہوئے۔ ان کے نئے عہدے کے بارے میں کہاجاتاہے کہ شمالی یورپ یعنی سکینڈی نیویا میں وہ پہلے مسلمان ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل کئی باردرامن سٹی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوتے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ نارویجن کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری اور کرکٹ ٹیم کے منیجربھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ نارویجن ویلفیئراور ایڈمنسٹریٹو اتھارٹی (ناو Nav ) کے آسکرضلع کے سربراہ بھی ہیں۔ گیلانی اپنے آپ کو لوگوں کے سماجی مسائل میں مصروف رکھناپسند کرتے ہیں۔ اسی لئے وہ کثیرثقافتی شہردرامن کے لوگوں میں مقبول ہوئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ انسانی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور یہ انسان کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔ جب لوگ کسی دوسری کی ڈکٹیشن کے بجائے خود فیصلے کریں گے تو انہیں ترقی کے مواقع میسر ہوں گے۔ یوسف گیلانی کا تعلق ناروے کی لبرل پارٹی سے ہے اور وہ انتخابی حمایت پر درامن کے لوگوں کے شکرگزارہیں۔ان کی کامیابی سب کے لیے ایک اعزاز ہے خاص طورپر اقلیتوں کے لیے باعث فخر ہے۔ وہ سکولوں کی بہتری ، تعلیم کے فروغ، ماحول ، کھیل، چھوٹے کاروباراورصنعتوں کی بہتری اور بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے۔ پاکستان کے بارے میں یوسف گیلانی نے کہاکہ پاکستان میں بدعنوانی ایک بڑا مسئلہ ہے، اسے ختم ہوناچاہیے۔ انھوں نے کہاکہ وہ ناروے اور پاکستان تعلقا ت بہتر بنانے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیارہیں۔اکثر نارویجن پاکستانی ستر کی دہائی میں ناروے آئے اور اب تک ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کا بڑا کردار ہے۔ یاد رہے کہ اوسلو میں بھی ایک پاکستانی امیدوار شعیب سلطان اوسلو میئر کے امیدوار ہیں کیا وہ آنے والے دنوں میں اوسلو کے سلطان بن سکتے ہیں اسکا فیصلہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ ناروے کی سیاست میں پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب تک کئی پاکستانی ناروے پارلیمنٹ کے ممبر رہ چکے ہیں اور اس وقت بھی مدثر حسین کپوراور حادیہ تاجک ناروے پارلیمنٹ کے ممبرز ہیں جبکہ لیلیٰ بخاری ناروے وزیر اعظم کی پرسنل سیکریڑی ہیں۔
ماخذ

لاہوری ہونے کی وجہ سے موصوف ظاہر ہیں خوش خوراک بھی ہیں۔ اپنے فیس بک پیج پر شاید ہی کوئی مقامی ریستوران ہو جسکی تصویر انہوں نے نہ لگائی ہو۔ لاہوری نون لیگیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موصوف کے خلاف 2007 کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔ لیکن عمران خان کے الزامات کی طرح منظم دھاندلی کا کوئی اثبوت نہیں ملا۔ گو کہ پولیس کو کچھ نہ کچھ دھاندلی کے شواہد ضرور ملے تھے۔ جیسے 50نارویجن کرونرزکی قیمت والے کبابوں کے عوض نشئیوں سے اپنے حق میں ووٹ ڈلوائے گئے تھے۔ یعنی یہاں بھی ٹیپکل نون لیگ بریانی اسٹائل میں دھاندلی کروائی گئی تھی۔ لیکن چونکہ منظم نہیں تھی اسلئے موصوف بری ازذمہ ٹھہرے۔
اسوقت کی پارٹی نے اخلاقی بنیادوں پر انہیں بے دخل کر دیا تھا گو کہ موصوف اسوقت بھی بھاری اکثریت سے جیتے تھے۔ بے دخلی اور دھاندلی کیس کے اختتام کے بعد حضور نے بائیں بازو کی حریف جماعت Venstre میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اور اسی کی ٹکٹ سے امسال بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہو کر ڈپٹی میئر کے عہدہ پر فائز ہوئے۔

سید ذیشان عبدالقیوم چوہدری تجمل حسین لئیق احمد
 
آخری تدوین:
لاہوری ہونے کی وجہ سے موصوف ظاہر ہیں خوش خوراک بھی ہیں۔ اپنے فیس بک پیج پر شاید ہی کوئی مقامی ریستوران ہو جسکی تصویر انہوں نے نہ لگائی ہو۔ لاہوری نون لیگیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موصوف کے خلاف 2007 کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔ لیکن عمران خان کے الزامات کی طرح منظم دھاندلی کا کوئی اثبوت نہیں ملا۔ گو کہ پولیس کو کچھ نہ کچھ دھاندلی کے شواہد ضرور ملے تھے۔ جیسے 50نارویجن کرونرزکی قیمت والے کبابوں کے عوض نشئیوں سے اپنے حق میں ووٹ ڈلوائے گئے تھے۔ یعنی یہاں بھی ٹیپکل نون لیگ بریانی اسٹائل میں دھاندلی کروائی گئی تھی۔ لیکن چونکہ منظم نہیں تھی اسلئے موصوف بری ازذمہ ٹھہرے۔
قبلہ ۔۔۔یہ منظم انکشافات آپ کے ہیں ؟ :battingeyelashes:
 

x boy

محفلین
کیا میئر کو اتنا بڑا ہار ہمیشہ کام کے اوقات میں پہنے رہنے کی پابندی ہے؟
لطیفہ :
آج کل ایک لطیفہ بہت زور و شور سے میڈیا میں گردش کررہا ہے
یہ سب آپ لوگ جانتے ہیں کہ لاہور میں کھوتے ، گھوڑے، سبھی جانور شوق سے
ریسٹورانٹ میں اور تمام تر تارے والے ہوٹلوں میں پکائے اور کھلائے جارہے ہیں
اس کو کھانے کے بعد برین زیادہ کام کرتا ہے،، کیا یہ بات درست ہے ہے؟
یہ میرا سوال ہے ذاتیات سے پرہیز ،،،
 

bilal260

محفلین
جہا ں تک میرا خیال ہے ایسا حرام گوشت کھانے سے حرام دماغ زیادہ کام کرتا ہے اور یہ زیادہ کام غلط آئیدیاز میں ہی استعمال ہوتا ہے۔
جیسا کہ کرپشن ،لوٹ مار ،فریب، دھوکہ،ظلم،جبر ،زناء،قتل اور بہت سے گناہوں میں اس سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ جائےگا۔
اور سب کچھ تہہ و بالا ہو جائے گا۔
 

bilal260

محفلین

arifkarim

معطل
کیا میئر کو اتنا بڑا ہار ہمیشہ کام کے اوقات میں پہنے رہنے کی پابندی ہے؟
ظاہر ہے نہیں۔ البتہ سرکاری اجتماعات میں عموماً پہنا جاتا ہے۔ ویسے یہ ہار والا کلچر نارویجن نہیں ہے۔ برطانیہ سے آیا ہے:
Most British and Irish mayors wear a collar/chain of office, and new ones are still designed for new municipalities. The mayor's spouse may have a much smaller version. These are worn over normal clothes when on official duties. Following British practice, most Canadian, Australian and New Zealand mayors also wear chains of office. The custom also spread to Norway after the mayor of Oslo received one as a gift in 1950, and most Norwegian mayors now have mayoral chains.
https://en.wikipedia.org/wiki/Livery_collar#Mayoral_collars

ایک لمحے کو میں یوسف رضا گیلانی سمجھ بیٹھا۔
کیا ان کا تعلق بھی لاہور سے ہے؟ :)
 

جنید اختر

محفلین
چیک کر لیں شاید عبدالمجید بھائی نے کوئی ریٹنگ لائکر باٹ نہ انسٹال کر دیا ہو۔ کچھ دن قبل انہوں نے میری ایک پوسٹ دو دو ریٹنگز دی تھیں :)
ہاہاہا ایسا کچھ نہیں ہوا۔۔ اصل میں موبائل سکرین کو سکرول کرتے وقت اکثر غلط بٹن دب جاتے ہے۔۔ :disdain:
 
Top