کوکب مونوفانٹ ریلیز!

arifkarim

معطل
کئی سالوں سے عربی رسم الخط پر مبنی زبانوں کیلئے ایک اچھے مونو اسپیس فانٹ کی ضرورت رہی ہے۔ آج اتفاقاً سعادت کے ٹویٹر سے یہ خبر ملی کہ دبئی میں مقیم ایک فانٹ ساز عبدالله عارف نے اردو،عربی، فارسی کیلئے ایک جدید مونو اسپیس فانٹ جاری کر دیا ہے۔ اسکے چند نمونے ملاحظہ ہوں:
b955.gif

ڈاؤنلوڈ لنک
ابن سعید سید ذیشان نبیل رانا محمد سعد ابرارحسین عبدالمجید شاکرالقادری متلاشی آصف اثر محمد صابر عمار ابن ضیا
 
مدیر کی آخری تدوین:

متلاشی

محفلین

کچھ خاص نہیں اگر برا نہ مانیں تو ایسے ہزاروں فونٹس موجود ہیں۔۔۔ اصل چیز خطاطی کو ملحوظِ خاطر رکھ کر فونٹ بنانا ہے ۔۔۔ ایسے 4 کریکٹرز بیسڈ فونٹس کا میرے پاس دفتر لگا ہوا ہے :)
 
اس دفتر میں ذرا چیک کر کے بتائیں کہ مونو اسپیس فانٹس کتنے ہیں جو اردو زبان کو بھی اسپورٹ کرتے ہوں؟ :)
 
جنید اختر

محفلین
بہت اچھا فونٹ ہے۔۔ فونٹ ساز عبداللہ عارف صاحب کا شکریہ جنہوں نے اتنی محنت سے فونٹ بنانے کے بعد استفادہ عامہ کے لئے پیش کردیا ورنہ کچھ فونٹس ساز تو سالوں سے صرف فونٹس کے نمونے دکھا دکھا کر ہی اپنے دفتر میں لگائیں جارہے ہیں :)
 
اردو سپورٹ ڈالنا کونسا مشکل کام ہے ؟؟؟؟ 4 کریکٹر بیسڈ عربک فونٹ میں ۔۔۔ ؟؟؟؟؟ اور میرے پاس اردو سپورٹ والے فونٹس بھی کئی موجود ہیں
 
متلاشی

محفلین
بہت اچھا فونٹ ہے۔۔ فونٹ ساز عبداللہ عارف صاحب کا شکریہ جنہوں نے اتنی محنت سے فونٹ بنانے کے بعد استفادہ عامہ کے لئے پیش کردیا ورنہ کچھ فونٹس ساز تو سالوں سے صرف فونٹس کے نمونے دکھا دکھا کر ہی اپنے دفتر میں لگائیں جارہے ہیں :)
محترمی بے شک انہوں نے اچھا کام کیا ہے مگر ہمارا مطمحِ نظر کوائنٹٹی نہیں کوالٹی ہے ۔۔۔ ایسے سیکڑوں فونٹ میں بنا کر مفت میں ریلیز کر سکتا ہوں
 
سعادت

تکنیکی معاون
کچھ خاص نہیں اگر برا نہ مانیں تو ایسے ہزاروں فونٹس موجود ہیں۔۔۔ اصل چیز خطاطی کو ملحوظِ خاطر رکھ کر فونٹ بنانا ہے ۔۔۔ ایسے 4 کریکٹرز بیسڈ فونٹس کا میرے پاس دفتر لگا ہوا ہے :)

عربی سکرپٹ کے مونوسپیسڈ فونٹس میں خطاطی کے اصولوں کو تلاش کرنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ کسی مغربی آئس کریم پارلر میں جا کر رس ملائی کھانے کی فرمائش کریں۔ :)

مونوسپیسڈ فونٹس (یعنی ایسے فونٹس جن میں ہر کیریکٹر یکساں چوڑائی رکھتا ہو) کے ٹارگٹ صارفین میں پروگرامرز، سسٹم منتظمین، ’پاور یوزرز،‘ (اور کچھ کیسز میں لکھاری بھی) شامل ہوتے ہیں، جن کا زیادہ تر وقت کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر اور کمانڈ لائن میں کام کرتے ہوئے گزرتا ہے۔ لاطینی اور اس سے ملتے جلتے سکرپٹس کے لیے ایسے فونٹس کی کمی نہیں (چاہے پروپرائٹری ہوں یا اوپن سورس)، لیکن عربی خط کے اچھے مونوسپیسڈ فونٹس (اور وہ بھی ایسے جو اردو کی خاطر خواہ سپّورٹ رکھتے ہوں) ایک ہاتھ کی انگلیوں پر گِنے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں کوکب مونو کا ریلیز ہونا متعلقہ صارفین کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ جب آپ تمام کیریکٹرز کی چوڑائی بالکل ایک جتنی رکھیں گے، تو خطاطی کی نزاکتوں کو خیرباد تو کہنا ہی پڑے گا۔ البتہ میری رائے میں کوکب مونو کی اشکال مونوسپیسڈ فونٹس کے حوالے سے کچھ اتنی بری بھی نہیں ہیں۔ ہاں، بہتری کی گنجائش تو ہر فونٹ میں موجود ہوتی ہے، اور فونٹ کے ڈیزائنر کا اس ضمن میں مزید کام کرنے کا اردہ بھی ہے (فونٹ کے ویب صفحے پر Meh!‏ اور Roadmap کے سیکشنز کا مطالعہ کریں)۔
 
شکریہ سعادت بھائی مجھے مونو سپیسڈ ٹرم کا پتہ نہ تھا۔۔۔ ان کا فائدہ کیا ہوتا ہے ؟؟؟؟
 
شاید اس قسم کے فونٹس بھی سینکڑوں ان کے دفتر میں لگے ہوئے ہیں پر ذرا کوالیٹی بہتر کرنا باقی ہے :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
شکریہ سعادت بھائی مجھے مونو سپیسڈ ٹرم کا پتہ نہ تھا۔۔۔ ان کا فائدہ کیا ہوتا ہے ؟؟؟؟
مونوسپیسڈ فونٹس کا سب سے زیادہ استعمال پروگرامز کا سورس کوڈ دکھانے کے لیے ہوتا ہے (Courier، Consolas، Source Code Pro، اور Droid Sans Mono مونوسپیسڈ فونٹس کی مثالیں ہیں۔) چونکہ ان فونٹس میں تمام کیریکٹرز کی چوڑائی یکساں ہوتی ہے، اور اس بات کا خیال بھی رکھا جاتا ہے کہ بصری طور پر ملتے جلتے کیریکٹرز کی فوری شناخت کی جا سکے، اس لیے سورس کوڈ کا سنٹیکس اور اس میں موجود مختلف سمبلز وغیرہ کی legibility بڑھانے اور سپسیز یا ٹیبز کے ذریعے بہتر فارمیٹنگ کرنے کے لیے ایسے فونٹس کافی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ کالم آپریشنز کو سر انجام دینا بھی مونوسپیسڈ فونٹس کے ساتھ ہی موزوں رہتا ہے (ایک مثال)۔ اس کے علاوہ کمانڈ لائن کنسول پر بھی ایسے فونٹس ہی استعمال ہوتے ہیں (تاکہ ڈیٹا کی فارمیٹنگ میں آسانی رہے)، جبکہ ٹیبلز کا ڈیٹا ظاہر کرنے کے لیے بھی کبھی کبھار مونوسپیسڈ فونٹس ہی کا سہارا لیا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top