بی بی سی کی سندھی سروس ۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے ووٹ کی طلبگار!

محترم میمبرز
السلام علیکم
آج میں آپ سے ایک درخواست کرنے بھی آیا ہوں تو ایک زبردست دھماکے دار خبر سنانے بھی!

خبر یہ ہے کہ بی بی سی (برٹش براڈ کاسٹ سروس) نے پاکستان کی علاقائی زبان "سندھی" میں اپنی سروس شروع کرنے کے بارے میں سوچ بچار شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کی ڈیمانڈ ہے کہ کم از کم پانچ ہزار کے قریب سندھی لوگ درخواستیں بھیجیں (انٹرنیٹ کے ذریعے)۔

یہ تھی ایک دھماکے دار خبر ۔ اور اب آپ سب بھائیو اور بھنوں سے درخواست ہے کہ آپ براہ مہربانی مندرجہ ذیل ویب سائیٹ پر جا کر اپنا ووٹ داخل کرا دیں۔ آپ کے ایک ووٹ سے صحافتی دنیا میں ایک قدیم ترین زبان کو ایک نیا جنم ملے گا۔

میری اردو بولنے والے بھائیوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ علاقائی زبان کی ترقی کے لئے بھی صرف تین منٹ نکال کر اس ویب سائیٹ پر اپنا ووٹ داخل کردیں۔ اس سروس کے ذریعے جس قدر بھی مجبور اور بے کس عوام کے کیس کو منظر عام پر لایا جائے گا، اس سب کا آپ کو بھی صلہ اور اجر ضرور ملے گا۔

لنک یہ ہے:
http://www.wanisoft.com/sindhi-on-bbc/default.asp

اس لنک پر جا کر خود بھی ووٹ کیجئے اور اپنے دوسرے دوستوں کو بھی اس کے بارے میں ضرور ضرور بتائیے۔
 

پاکستانی

محفلین
مبارک ہو بھائی
اس وقت 4229 ووٹ پر چکے ہیں، امید ہے اس کی تعداد 10000 سے سے اوپر تک چلی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاءاللہ

شاکر بھیا آپ پاکستان میں کہیں بھی ہوں، ووٹ چلے گا۔
 

ابوشامل

محفلین
ادا وائس آف سنڌ! ، مان پنهنجو ووٽ ڏئي چڏيو آهي. اميد آهي ته هي مهم ڪامياب ٿيندي ۽ بي بي سي سنڌي زبان ۾ پنهنجي سروس جلد شروع ڪندو. انشا الله .
 

فرضی

محفلین
چونکہ میں پاکستان میں نہیں ہوں لیکن ووٹ تو میں نے بھی ڈال دیا ہے۔امید ہے چلےگا
 

جیسبادی

محفلین
رائے شماری کا مقصد یہ تھا کہ بی بی سی کو 5000 روزانہ کے قارئین چاہیے تھے جو سندھی پڑھ لکھ سکتا ہو، اور روزانہ سائٹ کا چکر لگائے۔ آپ لوگوں کے بد دیانت ووٹوں کا تو کوئی فائدہ نہیں!

اگر آپ سندھی زبان کی خدمت کرنا چاہتے ہو، تو سندھی وکیپیڈیا پر علمی مضامین کا اضافہ کرو۔ ابھی 100 سے کم مضامین ہیں۔ ہو سکے تو اردو وکیپیڈیا پر بھی سندھی کے مشہور شخصیات کی سوانح کا اضافہ کرو۔
 
بھائی جان صرف ویب سائٹ بھی نہیں ہے۔ ریڈیو بھی ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ سندھ کی دیہات میں رہنے والوں کی اکثریت رات کو سونے سے پہلے بھی بی بی سی سن کر سوتی ہے اور صبح کو اٹھنے کے بعد بھی بی بی سی سن کر ہی اپنے کھیتوں کی طرف جاتے ہیں۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ سندھی زبان میں بی بی سی کی سروس شروع کی جائے۔
ویسے سندھی وکی کی بات ہے تو میں مانتا ہوں کہ سندھی لوگ اس حوالے سے سست ہیں۔ البتہ آپ یہ ویب سائٹ وزٹ کیجئے، آپ کی شکایت کا شاید ازالہ ہو جائے: www.voiceofsindh.net
 

سارہ خان

محفلین
میں نے بھی اپنا ووٹ دے دیا ہے ۔۔ بہت خوشی ہوئی جان کر کے بی بی سی یہ سروس شروع کر رہا ہے ۔۔:)
 
Top