چاند پر انسان اتارنے کا امریکی فراڈ

کاظمی بابا

محفلین
روس اسوقت کی عالمی قوت تھی۔ آپ شاید بھول رہیں گے کہ دنیا کا پہلا خلا باز ایک روسی تھا نہ کہ امریکی۔

جی، وہ خلاباز کہاں تک گیا؟ اور اس کے بعد روس نے اس ٹیکنالوجی کو کتنا آگے بڑھایا ؟ آج تک روس نے کیا تیر مارا اس سلسلے میں ؟
 

محمد سعد

محفلین
اور ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح مجھ بے چارے کا اتنی محنت سے لکھا ہوا جواب یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ محض اس لیے کہ دماغِ نازک پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔ :(:cry:
 

محمد سعد

محفلین
روس اور امریکہ کی باتوں سے ایک قصہ یاد آیا۔ آپ بھی اس خوبصورت آنٹی کی زبانی سنیے کہ کیسے روس نے امریکہ کے اپولو مشن کے ساتھ مداخلت نہ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے Luna 15 کے مشن کی تفصیلات جاری کیں۔
اگر یوٹیوب نہ کھلے تو وکیپیڈیا سے رجوع فرما لیں۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Luna_15
In a race to reach the Moon and return to Earth, the parallel missions of Luna 15 and Apollo 11 represented, in many ways, the culmination of the Space Race between the space programs of both the United States and the Soviet Union in the 1960s. The simultaneous missions became one of the first instances of Soviet–American space cooperation: the USSR released Luna 15's flight plan to ensure it would not collide with Apollo 11, though its exact mission was unknown.
 

arifkarim

معطل
جی، وہ خلاباز کہاں تک گیا؟ اور اس کے بعد روس نے اس ٹیکنالوجی کو کتنا آگے بڑھایا ؟ آج تک روس نے کیا تیر مارا اس سلسلے میں ؟
روس امریکہ سے جاری اسپیس ریس ہار گیا تھا۔ اسلئے اسے چاند پر اترنے کی زحمت نہ کرنی پڑی۔
 

زیک

مسافر
12، 14، 15، 16، 17
کتنے بندے لے کر گئے یہ "رکشے" ؟

یہ اتنے پڑھے لکھے لوگ 13 سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں ؟
ان اپالو مشنز میں دو دو لوگ چاند پر اترے تھے۔

اپالو 13 پر تو مشہور فلم بھی بنی تھی۔ لگتا ہے آپ ہارپ پر "تحقیق" میں اتنے مصروف تھے کہ دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔
 

کاظمی بابا

محفلین
ان اپالو مشنز میں دو دو لوگ چاند پر اترے تھے۔

اپالو 13 پر تو مشہور فلم بھی بنی تھی۔ لگتا ہے آپ ہارپ پر "تحقیق" میں اتنے مصروف تھے کہ دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔
ہم بندوں کا پوچھ رہے ہیں، بات کو گھمانے کی بجائے یہ بتائیں کہ 1969 کے بعد کوئی آدمی کیوں نہیں اترا چاند پر ؟
 

زیک

مسافر
ہم بندوں کا پوچھ رہے ہیں، بات کو گھمانے کی بجائے یہ بتائیں کہ 1969 کے بعد کوئی آدمی کیوں نہیں اترا چاند پر ؟
جو اپالو مشن گنوائے تھے سب چاند پر اترے۔ دو دو مشن 1969، 1971 اور 1972 میں۔ ہر مشن سے دو دو لوگ چاند پر اترے۔
 

ظفری

لائبریرین
بارہ بندے چاند پر بھیجنے کا امریکی دعوی بھی سراسر جھوٹ ہے۔
ملائیت کی روایتی ہٹ دھرمی کا ایک مظاہرہ ۔ ادھر اُدھر سے کاپی پیسٹ کیا ۔ ادھر اُدھر کی ہانکی ہوئی باتوں کو مسلک بنایا ۔ اور پھر لوگوں کے سامنے دین کے طور پر پیش کردیا ۔ :D
 
science-moon_landing-conspiracy_theory-space_exploration-scientist-apollo_eleven-44831254_low.jpg
 
Top