گرافکس 3 ڈی میکس کے ویڈیو لیکچر اردو میں

آصف

محفلین
کسی زمانے میں پاکستان کا بهی ایک 3d فورم ہوا کرتا تها نام یاد نہیں. بعد میں پتہ چلا اسے بهی ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری چلا رہے ہیں. مگر اس میں پاکستانی کمیونٹی کافی سرگرم تهی. عرصہ ہوا اسے بند ہوئے پهر کسی نے حوصلہ نہیں پکڑا.
 

bilal260

محفلین
سیکھنے کوئی ایک آدھ ہی سال بھر میں آتا ہے کبھی وہ بھی فیس سن کے بھاگ جاتا ہے۔
اسی مناسبت سے مذاق میں لکھا تھا کہ میں تو بھاگ کر نہیں جائوں گا اس فورم سے آپ سے ملاقات ہوتی رہا کرے گی جب تک کے مجھے بین نہ کر دیا جائے۔
 

الکبیر

محفلین
حتی المقدور کوشش کریں کہ ایسی بات سے احتراز۔اجتناب برتا جائے جس سے آپ پر کوئی قدغن لاگو ہونےکا احتمال ہو
8)
 

الکبیر

محفلین
کسی زمانے میں پاکستان کا بهی ایک 3d فورم ہوا کرتا تها نام یاد نہیں. بعد میں پتہ چلا اسے بهی ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری چلا رہے ہیں. مگر اس میں پاکستانی کمیونٹی کافی سرگرم تهی. عرصہ ہوا اسے بند ہوئے پهر کسی نے حوصلہ نہیں پکڑا.
جی۔۔۔ اس کا نام تھا۔۔۔۔ cgexpanse ۔۔۔ اس کےقوانین ایسے تھا کہ بند نہ ہوتا تو ممبرز چھوڑ جاتے۔۔۔۔۔ انتظامیہ نے اعتراضات کے جوابات عموما" غیر منطقی ہی دیئے
:confused:
 

آصف

محفلین
جی۔۔۔ اس کا نام تھا۔۔۔۔ cgexpanse
جی بالکل. شکریہ یاد دلانے کا
مگر جہاں تک تعلق ہے قوانین کا تو وہ شائد پاکستان کے تمام فورمز کے ایک جیسے ہی ہیں. یہ معاملہ کسی ایک فورم کا نہیں یہاں کے کلچر کا ہے.
ایسے ہی تو ''کلرک'' بادشاہ کی اصطلاح نہیں بن گئی تهی اس خطے میں.
جس کے پاس کسی کو بلاک کرنے، اس کے مواد کو ایڈٹ کرنے یا اسے ڈیلیٹ کرنے کا اختیار ہو اور وہ اسے استعمال نہ کرے ؟؟؟ مزہ تو نہ آیا نہ
 

bilal260

محفلین
یہ تصاویر حقیقت کے قریب ہے یا کہ فریب ہے۔
یہ تمام آپ نے خود بنائی ہے چیزیں یا کہ تصویر ایڈیٹ کی ہے۔
 

الکبیر

محفلین
یہ تصاویر حقیقت کے قریب ہے یا کہ فریب ہے۔
یہ تمام آپ نے خود بنائی ہے چیزیں یا کہ تصویر ایڈیٹ کی ہے۔

یہ سہہ رخی،،، 3ڈی پروگرام میں کیا گیا کام ہے۔ تمام اشیاء ماڈل کہلاتی ہیں جو کہ 3ڈی میں تیار کی جاتی ہیں۔ میں نے زیادہ تر نیٹ سے حاصل کردہ ماڈلز کو ترتیب دے کر لائٹنگ سیٹ کی ہے۔
:)
 

bilal260

محفلین
ماشاء اللہ آپ جیو ہزاروں سال اور ہر سال میں ہو دن ہزار لمبی عمر صحت کے ساتھ آمین۔معلومات دینے کا شکریہ۔
 

bilal260

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
جناب الکبیر صاحب۔
آپ سے اپنی چند پریشانیوں کا حل دریافت کرنا تھا۔شاید ان کا حل آپ کے پاس ہو۔
میرا لیپ ٹاپ میں ونڈو 8 انسٹال ہے۔ کمپیوٹر 64bit ہے۔میرے پاس 3D max 8 انسٹال ہے۔

پہلہ(سوال) مسئلہ میں کونسا v ray انسٹال کروں؟

دوسرا (سوال)مسئلہ یہ تھری ڈی میکس ایک تھری ڈی پریزنٹیشن کا سافٹ ویئر ہے۔ اس میں کیا کیا کام کیے جا سکتے ہیں؟
یعنی اس کی آئوٹ لائن کیا ہے؟
وجہ میں ایک آٹو کیڈ ڈیزائنر ہوں اور تھری ڈی کے حوالے سے آٹو کیڈ سے فائل لا کر اس کو تھری ڈی میکس میں ان پر کام کیا جاتا ہے۔تو اس ضمن میں پوچھنا یہ مطلوب تھا کہ اس تھری ڈی گھر کو جو کہ آٹو کیڈ سے تھری ڈی میکس میں لے کر گئے اس کے ساتھ کیا کیا کیا جاسکتا ہے؟

تیسرا سوال یہ دوسرے سوال سے ہی متعلق ہے۔ایسے کاموں کی لسٹ لکھ دیں جو کہ تھری ڈی میکس میں کیے جاتے ہیں؟

چوتھا سوال تھری ڈی میکس انسٹال کرنے کے بعد اور کونسے پروگرام یا پلگ ان اس میں انسٹال یا استعمال کرنے چاہئے؟جس کی ایک مثال وی رے v ray بھی ہے۔

(کچھ الٹا سلٹا لکھ دیا ہو یا کہ مجھے آپ سے کچھ پوچھنے میں سوال عجیب ہو گئے ہو تو برائے مہربانی معاف فرما کر معلومات دے دیں اس فیلڈ سے متعلق سب ہی آپ سے مستفید ہونگے)۔

پانچواں سوال یہ وی رے v rayکے متعلق briefکریں متعلق بتائیں؟
 
Top