ایک دفعہ ہم جامع مسجد کے پاس پورا اردو بازار چھان چکے تھے، جمعیت کا مکتبہ بھی کھنگال لیا تھا، اس کے بعد پتا نہیں کس طرح سے ابو الفضل انکلیو میں پانچ نمبر ٹھوکر سے دور اندر جا کر ایک دوکان سے اس کا ایک نسخہ حاصل کیا تھا، جس میں کتابت کی کافی غلطیاں ہیں۔ :) :) :)

میرے خیال سے مرکزی مکتبہ سے وہ نہیں چھپی ہو گی ۔ مرکزی مکتبہ والے تو کافی اہتمام کرتے ہیں ۔ وہ کہاں سے چھپی ہے ۔ مکتبہ بھی تو چار نمبر کے پاس ہی ہے ۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ایک دفعہ ہم جامع مسجد کے پاس پورا اردو بازار چھان چکے تھے، جمعیت کا مکتبہ بھی کھنگال لیا تھا، اس کے بعد پتا نہیں کس طرح سے ابو الفضل انکلیو میں پانچ نمبر ٹھوکر سے دور اندر جا کر ایک دوکان سے اس کا ایک نسخہ حاصل کیا تھا، جس میں کتابت کی کافی غلطیاں ہیں۔ :) :) :)
بھیا یہ تو میرے پاس بھی موجود ہے پتا ہوتا پہلے تو آپ کو بھجوا دیتی☺
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مولانا عامر عثمانی بھائی ہیں نا مفتى تقی عثمانی صاحب کے؟ اور ان کے ایک اور بھائی تھے زکی کیفی صاحب جن کا مجموعہ کلام کیفیات کے نام سے ہے؟
 
مولانا عامر عثمانی بھائی ہیں نا مفتى تقی عثمانی صاحب کے؟ اور ان کے ایک اور بھائی تھے زکی کیفی صاحب جن کا مجموعہ کلام کیفیات کے نام سے ہے؟
اس بابت ہماری معلومات محدود ہے بٹیا۔ غالباً برادرم محمد علم اللہ اس پر بہتر روشنی ڈال سکیں۔ ہم نے موصوف کی تخلیقات میں سے فقط "مسجد سے میخانے تک" کو ہی پڑھا ہے۔ :) :) :)
 
اس بابت ہماری معلومات محدود ہے بٹیا۔ غالباً برادرم محمد علم اللہ اس پر بہتر روشنی ڈال سکیں۔ ہم نے موصوف کی تخلیقات میں سے فقط "مسجد سے میخانے تک" کو ہی پڑھا ہے۔ :) :) :)

میں نے ابھی اپنے ایک سینئر ساتھی سے پوچھا توانھوں نے بتایا کہ اعوان بہنا ٹھیک کہہ رہی ۔ ان کا ایک شعری مجموعہ " قدم قدم بلائیں " میرے پاس ہے ۔ ان کی مزید تحریریں پڑھنی ہو تو تجلی کی پرانی فائلیں دیکھ سکتے ہیں ۔ جماعت اسلامی کی لائبریری میں دستیاب ہوگی ۔ ایسے مسجد سے میخانہ کو بھی مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشر دہلی نے شائع کیا ہے ۔ تابش مہدی اس کے مرتب ہیں ۔
 
آخری تدوین:

ناصر رانا

محفلین
بہت ہی عمدہ اور آئینہ دکھاتی تحریر ہے۔ اسے پڑھ کر اشتیاق ہو رہا ہے کہ کہ "مسجد سے میخانے" تک کا مطالعہ کیا جائے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
آپ نے اس کمنٹ سے یاد دلا دیا کہ یہ کتاب کب سے پڑھنے کے لیے قریبی شیلف میں رکھی ہوئی ہے.
ہمیں خوشی ہوئی تابش بھائی۔
دراصل تحریر پر مراسلہ ارسال کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ایک اچھا انتخاب نئے آنے والے محفلین کی نظروں سے بھی گزرے۔
سلامت رہیں۔
 
يه مفتي تقي صاحب كے تو بھائی تو نہیں ہیں، بلکہ تقی صاحب کے صرف تین بھائی ہیں، مفتی رفیع عثمانی، ولی رازی، ذکی کیفی جو شاعر تھے، بس!
 
squarened

معطل
مولانا عامر عثمانی بھائی ہیں نا مفتى تقی عثمانی صاحب کے؟ اور ان کے ایک اور بھائی تھے زکی کیفی صاحب جن کا مجموعہ کلام کیفیات کے نام سے ہے؟

ان سوالوں کا جواب تو امان اللہ خان بھائی نے بالکل درست دیا ہے البتہ مولانا عامر عثمانی صاحب کے اپنے بہن بھائیوں اور خود ان کے بارے میں تفصیلی معلومات یہاں سے پڑھ لیجیے
ماہنامہ تجلی دیوبند : تعارف | الغزالی

کچھ جگہ ٹائپنگ کے مسائل موجود ہیں
 
Top