تعارف نالائق کاتعارف

السلام علیکم
آج نہ نہ کرتے آخر ہم بھی اردو محفل کی وادی میں جا ہی گھسے کئی دفعہ یہ سائٹ نظر سے گذری مگر اتنا افاقہ اسکو دیکھ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا جتنا 2 دنوں میں ہو گیا خیر میں تو اپنی سستی کے لئے یہی کہوں گاکہ دیر آید درست آید
 
بہت زمانہ پہلے گلوبل سائنس رسالے میں ایک مضمون اردو مشینی مترجم کے حوالے سے نظر سے گزرا تھا پھر بھول گئے چند دن پہلے دوبارہ مل گیا اس جن کا نام اومیگا ٹی ہے اس کا تفصیلی مضمون بھی اور طریقہ استعمال بھی اسی رسالے میں تھا لیکن اب وہ نہیں ہے یہ ایک اوپن سورس پروجیکٹ ہے منجھے ہوئے ڈویلپر حضرات ہی اس سے خواطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اور استفادہ عام کے لئے پیش کر سکتے ہیں ۔
کل ایک اور مضمون یہیں اردو محفل میں میری نظر سے گزرا کہ آپ بولیں اور وہ لکھے گا ڈریگن نیچرلی تو مجہے اسکو ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک اوپن سورس سافٹ ویئر ملا جس کا نام simon ہے اب تجربے کریں اور فائدہ اٹھائیں
 

تجمل حسین

محفلین
وعلیکم السلام!
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے شب روز کی آمد سے مرض مکمل طور پر ختم ہوجائےگا۔

لیکن یہ مرض تھا کیا جس سے افاقہ ہوا؟؟؟:)
 
وعلیکم السلام!
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے شب روز کی آمد سے مرض مکمل طور پر ختم ہوجائےگا۔

لیکن یہ مرض تھا کیا جس سے افاقہ ہوا؟؟؟:)
جی انشاء اللہ
مرض یہ تھا کہ اس سائٹ پر میں پہلے بھی آیا تھا لیکن سائٹ کچھ عجیب سی لگی میں بھی یہ سوچ کر کہ ایویں کسی نے بنا لی ہو گی چھوڑ پرے
لیکن پچھلے دو د ن ایسا نہیں لگا :dance::dance::dance::dance::dance:
 
مطلب اتنی سلو رفتار ستاروں پے کمند ڈالنے والوں کو سوٹ نہیں کرتی
اگرسلو رفتار سے کمند ڈالیں گے تو دیر سے پڑے گی مگر پڑے گی ضرور تیز تیز ڈالنے کی صورت صرف انرجی اور وقت ضائع ہوگا اور رہیں گے وہیں کے وہیں:act-up::act-up::act-up::act-up::act-up::act-up::act-up:
 
Top