زین فورو تھیم سے متعلق معلومات چاھئیں

ScienceKiDunya

محفلین
السلام علیکم!
میں نے آج ہی زین فورو اپنی ویب سائٹ پر انسٹال کیا ہے اور اس میں اردو لینگوئج شامل کی ہے ۔ کیا یہ بتایا جا سکتا ہے کہ اردو محفل کے زین فورو میں اس وقت کونسا تھیم استعمال ہو رہا ہے اور میں اسے کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہ نستعلیق کا یہ فونٹ کیسے لگانا ہے فورم پر؟
میں نے ویب سائٹ پر جمیل نستعلیق کا فونٹ لگایا تھا مگر اس کا سائز 9 ایم بی تھا تو یہ لوڈ بہت دیر بعد ہوتا تھا۔ پھر میں نے علوی نستعلیق لگا دیا جو 300 کے بی کا فونٹ ہے اور بہت جلد لوڈ ہو جاتا ہے جب سائٹ اوپن کرتے ہیں تو۔
کیا جمیل نستعلیق کے متعلق بتایا جا سکتا ہے کہ آپ نے اسے کس طرح استعمال کیا ہے کہ یہ فوراََ لوڈ ہو جاتا ہے جب سائٹ کھولتے ہیں؟
میری سائٹ پر چلتے ہوئے زین فورو کا لنک یہ ہے:
www.sciencekidunya.com/forum

اور باقی ویب سائٹ یہ ہے:
www.sciencekidunya.com

امید ہے آپ کی بہتر رہنمائی میسر ہوگی۔ شکریہ
 

arifkarim

معطل
ابن سعید
میری ناقص رائے میں تو انکے ساتھ اردو محفل کا آفیشل تھیم شیئر کر دیں۔ اس سے کم از کم انکے نستعلیقی مسائل تو حل ہو ہی جائیں گے۔
 

ScienceKiDunya

محفلین
اردو محفل کا آفیشل تھیم کہاں سے ملے گا؟
ابھی فورم پر کافی کام پینڈنگ پڑا ھے۔ میں نے کفنی گریشن نہیں کیں۔ امتحانات کے بعد سیٹنگ کروں گا۔ دیکھتا ہوں کنفی گریشن ای میل کیوں نہیں مل رھی۔ شکریہ
 

ScienceKiDunya

محفلین
مجھے یہ معلومات درکار ہیں کہ اردو فونٹ کس جگہ انسٹال کرنا ھے زین فورو میں؟ اور اس کے ساتھ ساتھ جس طرح یہ اردو پیڈ صرف اردو لکھ رہا ہے، اسے اردو بنانے کے لئے کیا سیٹنگ کرنی ہوگی؟ شکریہ
 
مجھے یہ معلومات درکار ہیں کہ اردو فونٹ کس جگہ انسٹال کرنا ھے زین فورو میں؟
اردو فونٹ صارفین کے کمپیوٹر میں نصب کرنا ہے۔ زین فورو کے اسٹائل پراپرٹیز میں جا کر فقط فونٹ فیملی اپڈیٹ کی قدر تبدیل کرنی ہے۔ :) :) :)
اور اس کے ساتھ ساتھ جس طرح یہ اردو پیڈ صرف اردو لکھ رہا ہے، اسے اردو بنانے کے لئے کیا سیٹنگ کرنی ہوگی؟
اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے لیے نبیل بھائی کا یہ ایڈ آن ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
 

ScienceKiDunya

محفلین
جی ای میل کے ایس ایم ٹی پی کنفیگریشن سیٹ کی تھیں۔ لیکن ابھی ٹیسٹ نہیں کیا۔ ایک دفعہ فورم کی شکل و صورت اردو والی بنا لوں تھیم سیٹ کر لوں پھر لوگوں کی جوائننگ اور رجسٹریشن وغیرہ کے معاملات دیکھوں گا۔
 

تجمل حسین

محفلین
جی ای میل کے ایس ایم ٹی پی کنفیگریشن سیٹ کی تھیں۔ لیکن ابھی ٹیسٹ نہیں کیا۔ ایک دفعہ فورم کی شکل و صورت اردو والی بنا لوں تھیم سیٹ کر لوں پھر لوگوں کی جوائننگ اور رجسٹریشن وغیرہ کے معاملات دیکھوں گا۔
مسئلہ برقرار ہے۔
 

ScienceKiDunya

محفلین
ایڈ آن انسٹال کر لیا ھے۔ تھیم خود بخود انگریزی میں تبدیل ہو گیا اور اردو لکھنے والا سکرپٹ ایکٹو ھی نہیں ھوا۔ کیا مسئلہ ھو سکتا ھے؟
 
Top