ٹام کروز کی نئی مشن امپاسیبل کس کس نے دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟

arifkarim

معطل
7inOhi0.jpg

tom-cruise-mission-impossible-5-rogue-nation-2015-bmw-s1000rr-motorbike-wallpaper.jpg

ہالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو ٹام کروز آجکل ایک نئی ایکشن سے بھر پور فلم میں جلوہ گر ہیں۔ آپ میں سے کس کس نے یہ فلم دیکھ لی ہے یا دیکھنے کا ارادہ ہے؟
زیک شہزاد وحید اوشو
 

عبد الرحمن

لائبریرین
ابھی تک Fast & Furious 7 پینڈنگ میں ہے۔ وہ نہیں دیکھ سکا اور یہ ایک اور آگئی۔

دیکھیے کب موقع ملتا ہے ایکشن میں آنے کا۔ :)
 

تجمل حسین

محفلین
پہلے پہل انگلش میں دیکھیے گا بھائی! اس کے بعد اردو کی طرف آئیے۔ :)
انگلش میں کیا سمجھ آئے گی؟ انگلش میں تو صرف ایک ہی مووی کی سمجھ آئی تھی بہت اچھی تھی اب نام بھول گیا ہوں اور فلم بھی گم کر بیٹھا ہوں۔ معیار اور فیملی فلم تھی۔ دوبارہ تو شاید ہی اس طرح کی فلم ملے۔ :)
 

arifkarim

معطل
مجھے تو ذرا بھی پسند نہیں آئی۔ ہاں البتہ یہ دیکھوں گا جب اردو ترجمہ میں آئے گی۔ :)
یہ تو پھر گھما پھرا کر نہ دیکھنے والی بات ہی ہوئی :)

انگلش میں کیا سمجھ آئے گی؟ انگلش میں تو صرف ایک ہی مووی کی سمجھ آئی تھی بہت اچھی تھی اب نام بھول گیا ہوں اور فلم بھی گم کر بیٹھا ہوں۔ معیار اور فیملی فلم تھی۔ دوبارہ تو شاید ہی اس طرح کی فلم ملے۔ :)
ارے واہ! ایک فلم اتنی پسند آئی کہ اس کا سرے سے نام ہی بھول گئے اور اوپر سے ستم یہ کہ اسکو گما بھی دیا :)
 

تجمل حسین

محفلین
یہ تو پھر گھما پھرا کر نہ دیکھنے والی بات ہی ہوئی :)
کیونکہ مجھے انگلش موویز اتنی پسند نہیں۔
ارے واہ! ایک فلم اتنی پسند آئی کہ اس کا سرے سے نام ہی بھول گئے اور اوپر سے ستم یہ کہ اسکو گما بھی دیا :)
بس جی ہم اور ہمارے کام :LOL:
اگر دوبارہ مل گئی تو نہ ہی فلم گم ہونے دوں گا اور نہ ہی نام بھولوں گا۔ :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
دیکھنی تو ہم نے بھی ہے لیکن ٹورینٹ پر کوئی اچھا رزلٹ مہیا نہیں ۔ مزید یہ کہ اسٹور پر بلو رے کا کہہ آئے ہیں۔ جب آئے گی تو ہمیں بھی مل جائے گی بشرطیکہ ٹورینٹ پر کوئی پہلے ہی اپلوڈ نہ کر دے۔ :)
 

اوشو

لائبریرین
روٹین کی سٹوری ہونے کے باوجود فلم میں دلچسپی قائم رہی۔ ہیرو سے زیادہ مجھے یہ ولن کی فلم لگی۔ ساری فلم میں ولن ہیرو سمیت سب کو اپنی انگلیوں پر نچاتا رہا اور وہ سب جاننے کے باوجود اس کے اشاروں پر چلنے پر مجبور رہے۔ ولن کی اداکاری بھی بہت جاندار تھی۔ لیکن قابو بالکل آسانی سے آ گیا۔ بہر حال ایک دلچسپ فلم تھی۔ ایسی فلمز بڑی سکرین پر دیکھنے کا ہی مزہ آتا ہے۔
 
Top