تاسف اردو محفل کے رکن اصغر تلمیذ صاحب ہم میں نہیں رہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نور وجدان

لائبریرین
گوکہ میں ان کو زیادہ نہیں جانتی تھی مگر عید والے دن رخصت گئے ۔۔۔ ایک روح عالم بالا پر سیر کررہی ہوگی اور دیکھ رہی ہوگی کہ وہ شخص جس کا ذکر یہ محفیلین کر رہے ہیں کس قدر اچھا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوارِ رحمت میں لیتے ہوئے ان پر ابدی خوشی کو ملزوم کردے

بے شک ہم اسی کی طرف سے اور ہمیں اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے

جانا تو ملزوم تھا۔۔۔۔
اجل کا آنا۔۔۔۔۔۔۔
روح کا قبض ہونا ۔۔۔۔۔۔
اپنی اچھائی سے دلوں کو دکھی بھی کردیا ۔۔۔۔ اچھے شخص ایسا ہی کر جاتے ہیں ۔۔۔۔


انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔

fatiha2.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت ہی المناک خبر ہے۔ اصغر صاحب جس محبت اور شفقت سے میرے ساتھ پیش آتے تھے اسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔ اکثر فون کر کے میرا اور بچوں کا حال احوال پوچھتے، بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق نصیحتیں کرتے، میری تعلیم وغیرہ کے حوالے سے پوچھتے اور دعائیں دیتے۔ ان کے انتقال سے میں ایک بہت ہی مشفق اور مخلص بزرگ سے محروم ہوگیا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انھیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان پر اپنی خاص رحمتیں نازل فرمائے۔
انشاءاللہ عید کی چھٹیوں کے بعد ہم لاہور میں اصغر صاحب کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کریں گے۔
 
بوجوہ دو تین دن سے انٹر نیٹ استعمال نہیں کر سکا ۔۔آج جب موقع ملا تو سب سے پہلے محفل کو اوپن کیا اور افسوس یہ اندوہناک خبر پڑھنے کو ملی۔۔۔ گو کہ مجھے محفل میں شریک ہوئے کوئی 4 ماہ ہوئے لیکن تلمیذ سر ان میں سے ایک تھے جن سے اچھی خاصی انسیت ہو گئی تھی۔۔ہر کسی کے ساتھ مشفقانہ طریقے سے پیش آتے تھے اور حوصلہ افزائی کرتے تھے۔۔
یقین نہیں ہو رہا کہ وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔۔ان کی بحیثیت انسان جو لغزشیں ہوئیں ان سے در گزر فرمائے اور لواحقین کو صبر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔۔۔
آمین
 

سعادت

تکنیکی معاون
انا للہ و انا الیہ راجعون!

بہت افسوسناک خبر ہے۔ اصغر صاحب سے ایک مرتبہ ہی ملاقات ہوئی تھی، انتہائی شفیق اور نفیس انسان تھے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔
 

جیہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی افسوس ہوا۔ اصغر صاحب ہمیشہ مجھ سے شفقت سے پیش آئے۔ میں ان کے لیے دل سے دعا گو ہوں۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کی ابدی زندگی سکون میں رہے۔ اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین
 

ummargul

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان العظیم اللہ تعالیٰ ان کلمات کا ثواب مرحوم کے روح کو بخش دے آمین
 
میرے پاس لفظ بہت کم ہیں۔اس سلسلہ میں میں بہت ہی غریب ہوں۔ مجھے اظہار کرنے لئے صحیح الفاظ ادا کرنا کبھی آیا ہی نہیں۔ اصغر صاحب کے انتقال کا دکھ یقیناً ہم سب کو ہے جو دکھ ان کے لواحقین کو ہے وہ ہم بیان ہی نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ہم اردو محفل والے بھی ایک خاندان ہی ہیں لیکن جو خلا ان کے گھر والوں کیلئے پیدا ہوگیا وہ کبھی پُر ہو ہی نہیں سکتا۔ہم نے تو اپنے زندہ لوگوں کی تحقیر کرکے اپنی محفل سے نکال دیا ہے اور ان کا ذکر تک نہیں کرتے۔

میری کبھی اصغر صاحب سے ذاتی مکالمہ میں یا فون پر بات نہیں ہوئی۔ جو بھی تعلق تھا ان کے مراسلوں کے ذریعہ ہی تھا۔ مجھے نہیں یاد کہ کبھی ان کا کوئی منفی تاثر والا لفظ میری نظر سے گذرا ہو۔
اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ اپنے خاص بندوں کا سا سلوک فرمائے۔ اور ان کے لواحقین کو اپنے خاص فضل کے ساتھ بہت آسانیاں عطا کرے۔ آمین
 
تلمیذ صاحب کے ساتھ میرا کوئی رسمی تعلق نہیں تھا ہم مٹی کے رشتے سے جڑے ہوئے تھے اور جوہ کا جو تعلق ہوتا ہے اسے شاید فلک شیر اور اوشو سے بہتر اور کوئی نہیں جان سکتا پچھلے سال ملاقات متوقع تھی مگر ان کی ناسازی طبعیت کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکی اس عید کی چھٹیوں میں ملاقات کا ارادہ تھا مگر فرشتہ اجل نے مہلت نہ دی ابھی تک یقین اور بے یقینی کی کیفیت میں ہوں یوں لگتا ہے کہ کوئی متاع عزیز چھن گئی ہو
اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور لواقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہت افسوسناک خبر ہے۔ کیفیت نامے میں پڑھتے ہی دھچکا لگا اور فوراََ اس زمرے میں آئی۔ بہت رنج ہؤا۔
اللہ سے دُعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ہر طرح کا عذاب معاف کرے۔ قبر میں جنت کی کھڑکیاں کھولے،قبر کو کشادہ اور ہوادار اور روشن کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور اُن کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین ثم آمین!
 

وجی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ انکی مغفرت و بخشش اور اپنا رحم و کرم فرمائے آمین ثم آمین
 

ماہی احمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہت افسوسناک خبر ہے۔ کیفیت نامے میں پڑھتے ہی دھچکا لگا اور فوراََ اس زمرے میں آئی۔ بہت رنج ہؤا۔
اللہ سے دُعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ہر طرح کا عذاب معاف کرے۔ قبر میں جنت کی کھڑکیاں کھولے،قبر کو کشادہ اور ہوادار اور روشن کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور اُن کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین ثم آمین!
آمین
 
انّا للہ و انّا الیہ راجعون۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ اصغر تلمیذ صاحب پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔اگرچہ میری کبھی ان سے ملاقات نہیں ہوئی، لیکن اردو محفل پر چند بار ان سے مراسلت رہی، میں نے مرحوم کو بہت علم دوست، متواضع اور منکسر المزاج پایا۔ ایک دردمند دل رکھنے والے شفیق انسان۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top