تاسف اردو محفل کے رکن اصغر تلمیذ صاحب ہم میں نہیں رہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
موت تو برحق ہے ہر ذی نفس کو اس منزل سے گزرنا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تلمیذ بھائی کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔
کسی بشر کو خطاوں اور کوتاہیوں سے مفر نہیں ۔ اللہ ان کی خطاوں ، کوتاہیوں کو معاف کرے ۔ بلا شبہ وہ ایک اچھے دوست تھے ۔ ہر چند میرا ان سے تعلق بہت زیادہ تو نہیں رہا مگر جب کبھی اس فورم کے توسط سے ان سے گفتگو رہی میں نے آپ کو ایک شفیق و خوش مزاج دوست پایا ۔ اللہ انہیں اپنی رحمت سے نوازے ۔ آمین۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت افسوس ہوا جان کر۔ اللہ تعالی اصغر صاحب کے درجات کو بلند فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں، آمین۔
 

سید زبیر

محفلین
اناللہ و انا الیہ راجعون
انتہائی رنج کی خبر ہے۔ تلمیذ سر تو محفل کا سرمایہ تھے۔ انتہائی علم دوست بردبار شخصیت۔ بلا شبہ وہ ایک اچھے دوست تھے ۔ دو بار انہوں نے مجھے شرف میزبانی بخشا ہمیشہ میں نے آپ کو ایک مخلص ، زیرک اور شفیق و خوش مزاج دوست پایا ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحمت اور مغفرت کا سلوک فرماتے ہوئے ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
بہت افسوسناک خبر ہے۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

فلک شیر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
انتہائی نفیس اور بھلے بزرگ ۔
ایک دفعہ فقیر کے گھر بھی تشریف لائے تھے ۔ بہت شفقت فرماتے اور اکثر یاد کرتے ۔ ان کی داستانِ حیات جہد مسلسل سے عبارت تھی ۔اس پیرانہ سالی میں بھی اپنے قلم سے مشقت کرتے اور اہل خانہ کے لیے آسانیوں کا سبب بنتے ۔
ہم گناہگار اور عاجز بندے اللہ تعالیٰ کے سامنے دستِ دعا ہی دراز کر سکتے ہیں ۔
اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وارزقہ جنت الفردوس برحمتک یا ارحم الراحمین ۔ اللہم ان کان محسنا فزد فی حسناتہ وان کان مسیئا فکفر عنہ سیاتہ ۔ اللہم ثبتہ بالقول الثابت ۔ اللہم اعذہ من عذاب النار وعذاب القبر۔اللہم وفقہ بتوفیقک وایدہ بتائیدک ۔ اللہم انک انت ارحم الراحمین ، فاغفرلہ وارحمہ ۔ اللہم صلی علی محمد وعلی آلہ واصحابہ اجمعین ۔
 

ظفری

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی افسوناک خبر ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 
اللہ مغفرت فرمائے۔
سیکھنے والا (تلمیذ) کبھی بوڑھا نہیں ہوتا۔ وہ لڑکا ہی ہوتا ہے کہ اس کا جذبہ روز افزوں ہوا کرتا ہے۔
میرا بھی اندازہ یہی تھا جو نظامی صاحب نے کہا کہ کوئی نوجوان دوست ہیں۔ مرحوم کے مراسلات میں بھی تلامذت جھلکتی تھی۔
اللہ کریم درجات بلند فرمائے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا یہ خبر جان کر، آپ ادب کے بہت اچھے پارکھ تھے، اور ایک آدھ بار ان سے بات کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا تھا، انتہائی سادہ اور شریف النفس انسان تھے، اللہ تعالیٰ جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
موت تو برحق ہے ہر ذی نفس کو اس منزل سے گزرنا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تلمیذ بھائی کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔
کسی بشر کو خطاوں اور کوتاہیوں سے مفر نہیں ۔ اللہ ان کی خطاوں ، کوتاہیوں کو معاف کرے ۔ بلا شبہ وہ ایک اچھے دوست تھے ۔ ہر چند میرا ان سے تعلق بہت زیادہ تو نہیں رہا مگر جب کبھی اس فورم کے توسط سے ان سے گفتگو رہی میں نے آپ کو ایک شفیق و خوش مزاج دوست پایا ۔ اللہ انہیں اپنی رحمت سے نوازے ۔ آمین۔
آمین ثم آمین
 

محب اردو

محفلین
انا اللہ و انا الیہ رجعون ۔
انتہائی افسوس ناک خبر ، فورمز کی دنیا میں کچھ واسطہ رہا ، باوجود اختلاف کے نفیس انسان پایا ، خدا مغفرت فرمائے ۔ ماہ مبارک رمضان کے ساتھ ہی رخت سفر باندھ لیا ۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
آخری مراسلہ۔۔۔۔۔
بالکل، امجدالاسلام امجد کی زبانی میں نے بھی سنا تھا۔ اور آپ نے یہ ایک اچھا اور دلچسپ انتخاب کیا ہے ہماری محفل میں شاعری کا ذوق رکھنے والوں کو مصروف رکھنے کے لئے۔ مجھے یقین ہے کہ بے شمار احباب پہلا مصرع تخلیق کریں گے کیونکہ دوسرا مصرعہ تو، جیسا کہ آپ نے فرمایا ہے، ہر پہلے مصرعے کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔
دیکھیں یہ دھاگہ کتنے صفحات تک جاتا ہے۔
بہت شکریہ، راحیل فاروق صاحب۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top