آئیڈیل فرضی شخصیات

دوست

محفلین
واہ۔
یہ تو پہلی بار معلوم ہورہا ہے۔
ویسے دیوتا شاید محی الدین نواب کی وفات کے بعد بھی ختم نہ ہو کوئی اور مصنف اسے وہیں سے شروع کردے گا۔ جیسا حال جاسوسی ڈائجسٹ میں شائع ہونے والے سلسلے آتش فشاں ( ہیرو وجدان) کے ساتھ ہوا تھا۔ آخری اقساط حُسام بٹ نے لکھی‌ تھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اپنی اپنی پسند ہے بھئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہند و پاک کے بہت سارے نامی گرامی مزاح نگار ہیں۔ ان میں کنیا لال کپور، یونس بٹ، سید ضمیر جعفری اور بھی بہت سارے ہیں لیکن جو مقام مشتاق احمد یوسفی کو حاصل ہے وہ کسی کو نہیں۔

ان کی ایک کتاب “ زرگزشت “ میں ایک خان صاحب ہیں، وہ کردار مجھے بہت پسند آیا تھا۔
 

فرذوق احمد

محفلین

ذیشان رسول

محفلین
ماہنامہ نئے افق میں کبھی شائع ہوا کرتا تھا ایک ناول ٹائیگر۔
اس کا ہیرو یعنی شہزاد ٹائیگر ایسی شخصیت ہے جسے میں بہت عرصہ آئیدلائز کرتا رہا ہوں۔
مارشل آرٹس کا بے مثال ماہر، خطرناک حیرتناک اور پتہ نہیں کیا کیا ناک 11 حصوں کا یہ ناول اب بھی وقت ملے تو پڑھنے کو دل کرتا ہے۔
13 حصے میں ہے
 

تجمل حسین

محفلین
بہت پسند آیا۔ مزہ آگیا۔ کمال ہے اتنے پرانے دھاگے اتنے مزے کے ہیں اور جو نئے ہیں وہ تو۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ان سے بھی زیادہ مزے کے ہیں۔
:D
 
Top