مبارکباد عید مبارک!!!!

ماہی احمد

لائبریرین
graphics-floaties-hearts-084467.gif

جن کے ہاں آج تھی
جن کے ہاں کل عید ہے
ان تمام محفلین اور ان کے گھر والوں کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک
eid_wishes.gif_480_480_0_64000_0_1_0.gif

اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہماری رمضان المبارک کی عبادات کو قبول فرمائیں
اور ہم سے جتنی بھی کمیاں کوتاہیاں ہوئیں انہیں معاف فرمائے
آمین
2568640ao4laxacre.gif

میں چاہوں گی کہ ہم سب یہاں اپنی عید سے متعلق کچھ نہ کچھ شریک کریں
عید کے روز آپ کے گھر کی کوئی خاص روایت یا کوئی خاص بات؟
عید سے متعلق کوئی خوبصورت سی یاد؟
یا کچھ بھی اور۔۔۔۔ :)
1319583pc04mc1df5.gif
 

arifkarim

معطل
عید کے روز آپ کے گھر کی کوئی خاص روایت یا کوئی خاص بات؟
جی بالکل۔ ہم سب گھر والے ہمیشہ عید گھر سے باہر گزارتے ہیں :)

عید سے متعلق کوئی خوبصورت سی یاد؟
عید تو نام ہی یادوں کا ہے۔ پاکستان جیسی عیدین یہاں مغرب میں میسر نہیں۔ بس اسی کا افسوس رہتا ہے :(
 
توجہ فرمائیں
خبیث دہشت گردوں غارت گروں بھتہ خوروں فطرہ خروشوں کرائے کے قاتلوں گراں فروشوں فرقہ پرستوں تعصب پروروں حکمرانوں سیاہ ست دانوں بجلی پانی اور نکاسئ آب کےمحکموں کو چھوڑ کر تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی حقیقی خوشیاں مبارک ہوں ۔ خودسے کم حیثیت سفید پوشوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کیجیے۔ جزاک اللہ
 
کہتے ہیں کہ ایک بار شہنشاہ جہانگیر اپنی ملکہ نورجہاں کے ساتھ عید کا چاند دیکھ رہا تھا، چاند نظر آیا تو جہانگیر نے کہا
ہلالِ عید بر اوجِ فلک ہویدا شد
عید کا چاند آسمان کی بلندیوں میں ظاہر ہوا۔ یہ سُن کر نورجہاں نے فی الفور گرہ لگائی
کلیدِ مے کدہ گم گشتہ بود، پیدا شد
مے کدے کی جو کنجی (ماہِ رمضان میں) گم ہو گئی تھی، وہ مل گئی۔...
(بحوالہ پارسی گویانِ ہند و سند از دکتر ہرومل سدا رنگانی)
 
Top