سنہری اصول

تلمیذ

لائبریرین
آئی او ڈیکس ایک بام ہوتی ہے جو تهکن کی صورت میں لوگ استعمال کرتے ہیں اس کا کہا تھا ساتھ لے جانا
آئیو ڈیکس جس کو آپ نے i duxلکھا تھا کا تو مجھے علم ہے ، لیکن اس کا تعلق ان تعریفی کلمات کے ساتھ کیا ہے جو میں نے آپ کے سنہرے اصول کے لئے لکھے تھے، یہ نہیں سمجھ بایا۔
 

گل زیب انجم

محفلین
آئیو ڈیکس جس کو آپ نے i duxلکھا تھا کا تو مجھے علم ہے ، لیکن اس کا تعلق ان تعریفی کلمات کے ساتھ کیا ہے جو میں نے آپ کے سنہرے اصول کے لئے لکھے تھے، یہ نہیں سمجھ بایا۔
جی برادرم
اس کا کلمات سے نہیں آپ سے گہرا تعلق ہے اس لئے لکھ دی تهی ۔
 

گل زیب انجم

محفلین
شروعات :-
پهول جب شاخ سے ٹوٹ جاتا ہے
تو اس کی
زندگی
ختم ہو جاتی ہے
مگر
جب بندہ دنیا کے ہاتھوں
ٹوٹتا ہے
تب اس کی
رب
سے جڑ جانے کی
شروعات
ہوتی ہے ۔
 

گل زیب انجم

محفلین
جن بزرگوار کو آپ سے مشورہ دے رہے تھے وہ تو اب ہماری دعائیں چاہتے ہیں وہ انتقال کر چکے ہیں۔
تلمیز صاحب وفات پا چکے ہیں۔
ویری سڈ
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے ساتھ اپنے فضل کا معاملہ فرمائے. بیشک مرحوم محفل میں اور عام زندگی میں ایک خاص مقام رکهتے تهے ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے شاید صدیوں ہی بهر پائے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ راحت عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے بیشک اللہ ہی دکهوں کا بہتر مداوا کرنے والا ہے.
 

گل زیب انجم

محفلین
رشتے :-
رشتے خراب ہونے یا ٹوٹنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ
لوگ جهکنا پسند نہیں کرتے
لوگ رشتہ توڑنا تو گوارہ کر لیتے ہیں
لیکن رشتہ بچانے کی خاطر
انا ختم نہیں کر سکتے۔
 
Top