کھوئے والا زعفرانی زردہ بنانے کا انتہائی آسان طریقہ

تلمیذ

لائبریرین
اس کا کوئی ریفرنس؟
میں نے دو تین قدیم و جدید لغات چھانی ہیں، ان میں تو یہ لفظ نہیں ملا، اہل محفل سے درخواست ہے کہ اگر ان کے علم میں کوئی حوالہ ہو، تو ہمیں بھی مطلع فرمائیں۔
میں نےیہ لفظ جیو ٹی وی کے مشہور پروگرام ’خبر ناک‘ میں ان کے segment ’زبان و بیان‘ میں سنا تھا۔ جس میں اینکر پرسن غلط العام الفاظ کی تصحیح کرتے ہیں۔ تاہم، میں بھی خالد محمود چوہدری, کا ہم خیال ہوں کہ لفظ ’لحیم‘ کا زبان پر آسانی سے نہیں چڑھے گا اور ’حلیم ‘ ہی مستعمل رہے گا۔
 
میں جانتا ہوں کہ اس لحیم کی اصل وجہ کیا ہے کچھ لوگ اسے لحیم یا کھچڑا کہتے ہیں ان کا خیال ہے کہ "حلیم" اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ہے۔لہذا وہ ایک کھانے والی چیز کا نام حلیم نہیں لینا چاہتے۔
 
عندلیب

محفلین
کشمش۔۔۔۔ وہ انگور جن کا غرور ٹوٹ گیا ہو
kishmish.jpg
ماہی شعر ملاحظہ فرمائیے
ہے خواہش ان کی میک اپ سے کہ مثل حور ہوجانا
مگر ممکن کہاں کشمش کا پھر انگور ہوجانا
 
زیک

مسافر
میں نے دو تین قدیم و جدید لغات چھانی ہیں، ان میں تو یہ لفظ نہیں ملا، اہل محفل سے درخواست ہے کہ اگر ان کے علم میں کوئی حوالہ ہو، تو ہمیں بھی مطلع فرمائیں۔
جی مجھے بھی کسی لغت میں نہیں ملا۔

میں نےیہ لفظ جیو ٹی وی کے مشہور پروگرام ’خبر ناک‘ میں ان کے segment ’زبان و بیان‘ میں سنا تھا۔ جس میں اینکر پرسن غلط العام الفاظ کی تصحیح کرتے ہیں۔
کیا یہ مزاحیہ طنزیہ پروگرام نہیں؟
 
میں نے دو تین قدیم و جدید لغات چھانی ہیں، ان میں تو یہ لفظ نہیں ملا، اہل محفل سے درخواست ہے کہ اگر ان کے علم میں کوئی حوالہ ہو، تو ہمیں بھی مطلع فرمائیں۔
میں نےیہ لفظ جیو ٹی وی کے مشہور پروگرام ’خبر ناک‘ میں ان کے segment ’زبان و بیان‘ میں سنا تھا۔ جس میں اینکر پرسن غلط العام الفاظ کی تصحیح کرتے ہیں۔ تاہم، میں بھی خالد محمود چوہدری, کا ہم خیال ہوں کہ لفظ ’لحیم‘ کا زبان پر آسانی سے نہیں چڑھے گا اور ’حلیم ‘ ہی مستعمل رہے گا۔
آفتاب اقبال فرہنگ آصفیہ کا حوالہ دیتا ہے۔ شاید وہاں سے اس نے لیا ہو
 
تلمیذ

لائبریرین
آفتاب اقبال فرہنگ آصفیہ کا حوالہ دیتا ہے۔ شاید وہاں سے اس نے لیا ہو
نہیں لئیق صاحب، میں نے فرہنگ آصفیہ کو بغور دیکھا ہے ، اس میں لحم بمعنی گوشت موجودہے لحیم نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی آن لائن اردو لغت میں لفظ ’لحیم‘ کے معانی ’ ایک ایسا شخص جس پر خوب گوشت چڑھا ہو ا ، موٹا ، فربہ ‘ دئیے ہوئے ہیں۔
 
میں نے دو تین قدیم و جدید لغات چھانی ہیں، ان میں تو یہ لفظ نہیں ملا، اہل محفل سے درخواست ہے کہ اگر ان کے علم میں کوئی حوالہ ہو، تو ہمیں بھی مطلع فرمائیں۔
میں نےیہ لفظ جیو ٹی وی کے مشہور پروگرام ’خبر ناک‘ میں ان کے segment ’زبان و بیان‘ میں سنا تھا۔ جس میں اینکر پرسن غلط العام الفاظ کی تصحیح کرتے ہیں۔ تاہم، میں بھی خالد محمود چوہدری, کا ہم خیال ہوں کہ لفظ ’لحیم‘ کا زبان پر آسانی سے نہیں چڑھے گا اور ’حلیم ‘ ہی مستعمل رہے گا۔
اس حوالے سے ہماری معلومات اتنی ہے کہ حلیم اللہ کا صفاتی نام ہے۔ اور کھانے کی چیز کا یہ نام ہونا مناسب نہیں۔۔۔ ویسے اس کو کچھڑا بھی کہتے ہیں کچھ لوگ۔
 
میں نے ایک عالم دین سے سنا تھا کہ "حلیم" کو کھچڑا ہی کہنا چاہئے کیونکہ حلیم اللہ تعالی کا صفاتی نام ہے۔ لیکن ایک جگہ جو اس وقت یاد نہیں یہ پتا چلا کہ حلیم الگ چیز ہے اور کھچڑا الگ۔ اب درست لفظ کیا کہنا چاہئے اس بارے میں بہت کنفیوژن ہے مجھے۔
 
تجمل حسین

محفلین
کشمش۔۔۔۔ وہ انگور جن کا غرور ٹوٹ گیا ہو
kishmish.jpg
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تویہ ہوتا ہے ہمارے علاقے میں تو اسے سوغی کہتے ہیں۔
آپ تشریف تو لائیں زردہ بھی بنوا لیں گے :)
جناب من بنوانا نہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے بنانا ہے۔ :)
 
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تویہ ہوتا ہے ہمارے علاقے میں تو اسے سوغی کہتے ہیں۔
ہم گھرمیں کبھی سوغی کہتے ہیں اور کبھی کشمش
سسرال اور میکہ دونوں کو خوش رکھنے کے لئے ;)
جناب من بنوانا نہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے بنانا ہے۔
ضرور مگر پھر جیسا بھی بنے آپ کو کھانا ہوگا۔
چائے ، پلاؤ، سوجی کا حلوہ کی گارنٹی ہے اور زردہ کے لئے قسمت پر انحصار
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
Top