ورڈ پریس اردو نیوز میگزین تھیم

یہ تھیم آپکو کیسی لگی؟

  • Total voters
    27
السلام و علیکم!
جناب ، کیا مجھے صحیفہ کا اردو تھیم مل سکتا ہے ؟
برائے مہربانی، اگر ہوسکے تو مجھے ڈاؤنلوڈ لنک بھیج دیں۔آپکی میربانی ہوگی۔ شکریہ
 
عبدللہ

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
جناب محمود ایاز صاحب، میں ایک دعوتی و تربیتی رسالے کی ویب سائیٹ بنانا چاہ رہا ہوں، اس کے لئے کیا آپ مجھے یہ تھیم دے سکتے ہیں؟
جزاک اللہ خیراً
 
تجمل حسین

محفلین
میرے پاس جریدہ اور اس طرح کی 500 پریمیم تھیمز ہیں جن سے ہم اردو کی ترویج کے لئے بہت کام کر سکتے ہیں آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ اگر کوئی اور دوست بھی اس بارے رابطہ کرنا چاہے تو میں منتظر ہوں۔

محترم احمد بسراء صاحب۔ اگر تھیمز پریمیم ہوں اور اردو کے تمام قدردانوں کے لیے ترجمہ شدہ فراہم کرنا چاہیں تو آپ ان میں سے منتخب کرکے اچھی اور معیاری تھیمز کے انگلش ورژن مجھے دیں تو میں انشاء اللہ ان کا اردو میں ترجمہ کردوں گا۔
 
جناب مجھ کو بھی لنک دے دیں۔ شکریہ
ب,
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہم جیسا ناکارہ انسان بھی کسی کے کام آ سکتا ہے. مشکل دراصل یہ ہے کہ میں ان دنوں پاکستان سے باہر ہوں. ایک تو یہاں وقت کی کمی کا شکارہوں, دوسرا انٹرنیٹ کنکشن کا بھی مسئلہ ہے محفل میں آنے کے لئے موبائل استعمال کر رہا ہوں اس وجہ سے مکمل طور پر اسے اردو میں تبدیل نہیں کر پایا ابھی تک.
آپ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں اس کے کمنٹس سیکشن اور سائیڈ بارز میں کافی کام رہتا ہے.
امید ہے جلد اسے مکمل کر لوں گا. اس کے بعد آپ جو بھی تھیم کہیں گے وہ اردو میں آپ کو میسر ہو گی.
احمد بسراء
 
مغل اعظم

محفلین
بھائی آپ صاف صاف کیوں نہیں بتا دیتے کہ یہ تھیم دکھانے کا مقصد صرف عوام کی رائے لینا ہے، نہ کو مفت میں فراہم کرنا؟ اگر دینا ہی ہے تو کوئی لنک شنک بھی لگا دیں تاکہ سب کو ہاتھ پھیلا کر مانگنے کی زحمت نہ ہو۔
 
پیارے بھائی
معزرت خواہ ہوں مصروفیت کی وجہ سے اس پہ کام جاری نہیں رکھ سکا اس وجہ سے یہ ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ جلد دوبارہ کام شروع کروں گا۔ دراصل پاکستانی سفارت خانہ عمان کی آفیشل سائٹ پر کام کر رہا ہوں۔ اس کو اعزازی طور پر میں چلاتا ہوں۔
 
ارے واہ۔ یہ تو ہم سب کے لیے بھی اعزاز کا باعث ہے۔ پاکستان کا نام خوب روشن کیجئے۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ہمراہ ہیں۔
 
مغل اعظم

محفلین
پیارے بھائی
معزرت خواہ ہوں مصروفیت کی وجہ سے اس پہ کام جاری نہیں رکھ سکا اس وجہ سے یہ ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ جلد دوبارہ کام شروع کروں گا۔ دراصل پاکستانی سفارت خانہ عمان کی آفیشل سائٹ پر کام کر رہا ہوں۔ اس کو اعزازی طور پر میں چلاتا ہوں۔
معاف کیجیے گا بھیا یہ الفاظ میں نے محمود ایازصاحب کے لیے کہے تھے جو تھیم کا جلوہ دکھا کر ہی شائقین کو پیچ و تاب کھانے کے لیے چھوڑگئے ۔
 
Top