آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

اوشو

لائبریرین
Furious-7-Movie-Poster.jpg
 
اوشو

لائبریرین
کیا سنیما جا کر دیکھی یا ڈاؤنلوڈ کر کے؟ :)
Cinepexسنیما میں :) نئی فلمز ڈاؤنلوڈ کر کے کیمرہ ریکارڈنگ میں دیکھنے کا کیا خاک مزہ آئے گا۔ نئی موویز سینما میں ہی دیکھتا ہوں۔ خاص کر ایسی فلمز تو بڑی سکرین پر ہی دیکھنے کا مزہ آتا ہے ۔:)
ویسے فلم نے کچھ خاص مزہ نہیں دیا:(۔ پہلا حصہ کافی جاندار تھا۔
 
arifkarim

معطل

میں نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے Cinegold میں PK دیکھی تھی البتہ کچھ خاص مزہ نہیں آیا۔ Avengers 2 حال ہی میں دیکھی ہے یہاں مقامی سنیما گھر میں جا کر اور یہ بھی بس کچھ خاص نہیں لگی۔ یا تو ہالی وڈ، بالی وڈ واقعتاً بہت بور ہو گیا یا ہم نے ضرورت سے زیادہ فلمیں دیکھ لی ہیں۔ بہرحال فلم کا پہلا حصہ واقعی جاندار تھا۔ پھر جب ٹونی اسٹارک کی'مصنوعی ذہانت' نے تاریخی حماقتیں اور بونگیاں مارنا شروع کیں تو میں فلم چھوڑ کر واپس آگیا :)
 
دونوں باتیں بہت حد تک ٹھیک ہیں۔ اب موضوعات میں ویسا تنوع نظر نہیں آتا جیسا کچھ سال پہلے تک جا رہا تھا۔ اب بھی جاندار فلمز آتی ہیں لیکن ان کی تعداد پہلے کی نسبت بہت کم ہو گئی ہے۔
اور اس فلم میں تو واقعی کچھ زیادہ ہی بونگیاں مار دی ہیں۔ کہانی بھی کچھ دلچسپ نہیں تھی۔ ایک دو بار تو میری آنکھ ہی لگ گئی :)
 
دوسرا یہ کہ مشہور سپر ہیروز جیسے سوپر مین، بیٹ مین، آئیرن مین وغیرہ کی اتنی ری میکس بن چکی ہیں کہ پبلک انہیں دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکی ہے۔ یا تو مغربی دنیا نے اچھا فکشن لکھنا چھوڑ دیا ہے یا فلم ڈائریکٹرز اچھی فکشن کی کتب کو فلمائز نہیں کر پاتے زیک
 
اداکاری اور کہانی کی بجائے اب ویژول ایفیکٹس کی طرف زیادہ زور ہے۔ اچھی فلمز دیکھنے کے شوقین اس لیے بھی اب بور ہونے لگ گئے ہیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
I have a list of movies which are my favourite ones. Among these "Exam 2009" is the best movie based on one question clearly depicts the psychology of diffetent competitors· In it you ll find yourself, your friends, and persons of acquaintance coming to compete and reaction of each culminate the story· Hypocrisy, enimty and jealousy as well spirit of friendship, ،care, woes tells us how modern man is totally broken internally.
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
ریسل مینیا، امریکن فری سٹائل کُشتی یا ریسلنگ ہے اورتقریبا" 100 ڈالر کے ٹکٹ میں لوگوں کو بیوقوف بنانے کی ایک اچھی کاوش ہے جو سالہا سال سے جاری ہے۔ اِس میں لوگ لڑتے ہوئے زخمی بھی ہو جاتے ہیں مگر اِس مہارت سے کہ لڑائی نقلی نہ لگے اورزخم اور خون اصلی نہ ہوں۔ ایک زمانے تک ہم بھی اِسی نگری کے فسوں میں رہے پھروہ رغبت جاتی رہی۔ اِسی طرح اوور قسم کی ایکشن ، فکشن اور رومانٹک موویز اَب اپنی کشش کھو چکی ہیں۔ اَب حقیقت سے قریب تر فلمیں یا ڈاکو مینٹریز جن میں دلچسپ آئیڈیاز ہوں بس وہی اچھی لگتی ہیں۔ آخری فلمیں جو اچھی لگیں " 127Hours" اور"Final Desination" تھیں۔
 
حمیر یوسف

محفلین
ویسے تو کئی فلمیں ویک اینڈ پر دیکھنے کا موقع ملتا ہے،لیکن ٹیبلٹ پر دو تین ایسی فلمیں ضرور سیو کی ہوئی ہیں جنکو بار بار دیکھتا ہوں اور ہر دفعہ دیکھ کر ایک نیا سرور اور مزہ آتا ہے۔ ان میں پہلی فلم ہے 1994 میں بننے والی ایک لاجواب فلم اسٹار گیٹ Star Gate جو سائنس فکشن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک زبردست اسٹوری اور شاندار ویژول ایفکٹ بھی رکھتی ہے۔ اور اسمیں سب ہی اداکاروں نے شاندار ایکٹنگ کا مظاہرا کیا ہے، خصوصا جس نے قدیم مصری خدا "را ،Raa" کا کردار ادا کیا تھا۔ دیکھنے کے لائق فلم ہے

stargate.jpg

دوسری فلم جو میری پسندیدہ فلم ہے، جسکو میں ٹیبلٹ سے بار بار دیکھتا ہوں، وہ کنگ فو ہسل KingFu Hustle ہے۔ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم میں خوبصورت فائٹنگ کورویو گرافی کی گئی ہے اور اسکے ساتھ ایفکٹس بھی شاندار ہیں۔ نیز اسکی کنگفو میں جو کامیڈی ٹچ ہے، وہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ جب بھی دیکھا ایک الگ ہی لطف آیا :p

KungFuHustleHKposter.jpg
 
آوازِ دوست

محفلین
یہ فلم ہے ہی اتنی زبردست کہ بندہ بار بار دیکھتا ہے اور ہر بار ہنستا ہے
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو ایک ہی فلم کے بار بار دیکھنے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ہمیں تو ہر بارگویا امریکہ ہی دریافت کرنا پڑتا ہے کسی ڈھب کی مووی تک پہنچنے میں۔
 
Top