ضرورت برائے ورڈپریس اردو بلاگ تھیم

محمد واصف

محفلین
السلام و علیکم ورحمتہ و برکاتہ
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے، مجھے بلاگ بنانے کے لئے ایک عدد خوبصورت اور جاذبِ نظر اُردو تھیم کی تلاش ہے۔ بلال بھائی کی ویب سائٹ پر میں نے کچھ تھیم دیکھے ہیں، مگر وہ کافی پُرانے اپڈیٹڈ ہیں۔ کیا یہاں کوئی میری مدد کر سکتا ہے؟؟؟ مدد کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔۔:jokingly:
اللہ تعالی مدد کرنے والے کو جزائے خیر دے۔ آمین
 
اسد

محفلین
خوبصورت اور جاذبِ نظر تھیمز عام طور پر ریسپونسِو یا جدید نہیں ہوتیں۔ جدید تھیمز میں خوبصورتی اپنے مواد سے پیدا کرنی پڑتی ہے۔ پہلے آپ اپنی عملی ضروریات بتائیں تاکہ کوئی مدد کرنے والا اس بارے میں سوچے۔

میں نے ایسٹیروئڈ تھیم اردوائی تھی، آپ چاہیں تو اسے یا کسی اور تھیم کو استعمال کر کے دیکھیں۔ اس میں اپنا مواد شامل کریں کچھ مراسلے لکھیں اور پھر اس کا ربط یہاں شریک کریں تاکہ آپ کی ضروریات کا اندازہ ہو سکے۔
 
جواب دینے کے لئے شکریہ ۔ :) اگر تو کوئی ایسا تھیم مل جائے جس میں بلاگ کو ساتھ ساتھ فورم کی سہولت بھی ہو تو سونے پہ سہاگہ۔ ویسے کم از کم ضرورت یہ ہے کہ ورڈ پریس کے لئے کوئی بھی اچھا سا تھیم مل جائے جس میں
٭ اُردو میں کی جانے والی پوسٹ اچھے فونٹ میں پڑھی جا سکے،
٭اگر کسی کے پاس اُرد کی بورڈ انسٹال نہ بھی ہو تو وہ اردو میں کمنٹس وغیرہ کر سکے،
٭ بلاگ میں کسی بھی پوسٹ کو سرچ کرنے کی سہولت ہو،
٭ریڈر، لاگ اِن کر سکتا ہو بلاگ میں،
٭(اہم) بلاگ میں مختلف پلگ ان وغیرہ بھی انسٹال ہو سکتے ہوں، جیسا کہ کیلنڈر، آن لائن یوزر کی معلومات
٭ بلاگ میں زیادہ تر پوسٹس مختلف بُکس سے اقتباسات ہوں گے یا شعراء کا کلام،
٭ اگر بلاگ کے ساتھ ساتھ فورم بھی ہو تھیم میں تو اور بھی اچھی بات ہے، (ایسے تھیم کا ملنا شائد کافی مشکل ہو)
ایک اور بات بتاتا چلوں کہ مجھے ورڈ پریس کے بارے میں بہت زیادہ عملی علم نہیں ہے، :|
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
ورڈپریس کا عملی تجربہ مجھے بھی نہیں ہے، میں نے صرف تھیم اردوائی ہے۔

آپ کی تقریباً تمام ضروریات ایسٹیروئڈ تھیم پوری کرتی ہے۔ تھیم میں فورم شامل نہیں ہوتا، علیحدہ سے انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ ایسٹیروئڈ میں bbPress فورم سپورٹ موجود ہے، لیکن bbPress کا اردو ترجمہ موجود نہیں ہے۔ ابھی تو ورڈپریس کا بھی مکمل اردو ترجمہ موجود نہیں ہے۔

اردو کی‌بورڈ کی غیر موجودگی میں تبصرے کرنے کے لئے آپ احمدبسراء صاحب سے رابطہ کریں اس لڑی میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ یہ کام کر چکے ہیں۔
 
جواب دینے کے لئے شکریہ ۔ :) اگر تو کوئی ایسا تھیم مل جائے جس میں بلاگ کو ساتھ ساتھ فورم کی سہولت بھی ہو تو سونے پہ سہاگہ۔ ویسے کم از کم ضرورت یہ ہے کہ ورڈ پریس کے لئے کوئی بھی اچھا سا تھیم مل جائے جس میں
٭ اُردو میں کی جانے والی پوسٹ اچھے فونٹ میں پڑھی جا سکے،
٭اگر کسی کے پاس اُرد کی بورڈ انسٹال نہ بھی ہو تو وہ اردو میں کمنٹس وغیرہ کر سکے،
٭ بلاگ میں کسی بھی پوسٹ کو سرچ کرنے کی سہولت ہو،
٭ریڈر، لاگ اِن کر سکتا ہو بلاگ میں،
٭(اہم) بلاگ میں مختلف پلگ ان وغیرہ بھی انسٹال ہو سکتے ہوں، جیسا کہ کیلنڈر، آن لائن یوزر کی معلومات
٭ بلاگ میں زیادہ تر پوسٹس مختلف بُکس سے اقتباسات ہوں گے یا شعراء کا کلام،
٭ اگر بلاگ کے ساتھ ساتھ فورم بھی ہو تھیم میں تو اور بھی اچھی بات ہے، (ایسے تھیم کا ملنا شائد کافی مشکل ہو)
ایک اور بات بتاتا چلوں کہ مجھے ورڈ پریس کے بارے میں بہت زیادہ عملی علم نہیں ہے، :|
پیارے بھائی
آپ اس لنک پر جا کر اپنی پسند کی تھیم سلیکٹ کر لیں اور اس کا لنک مجھے بتا دینا میں اسے آپ کے لئے اردو میں کر دوں گا۔
پلگ انز آپ جو بھی کہیں گے آپ کو انسٹال کر دوں گا۔
 
Wajdaan Alam 2

محفلین
حال ہی میں ہم نے منظرنامہ پر اردو تھیمز کا کام شروع کیا ہوا ہے، اس کے لئے جہاں سے ملتی ہیں وہ تھیمز ایک جگہ اکٹھی کرنے کا سوچ رہے ہیں فل الحال ایک یہ تھیم اور اس کے ساتھ اسد اسلم کی ترجمہ کردہ یہ تھیم حال ہی میں تیار کی گئی ہیں اور رسپانسو بھی ہیں۔ دیکھ لیں شاید آپکو پسند آئیں، مفت میں ڈاؤنلوڈ کے لئے موجود ہیں۔۔۔
 
اسد

محفلین
اوپر والی دوسری تھیم ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی ہے جبکہ پہلی تھیم (منظرنامہ کی نیلا گنبد) میں مسئلہ ہے، اسے استعمال مت کریں۔
ایڈٹ: منظرنامہ پر ایک اور ورڈپریس تھیم (جینیسس) بھی موجود ہے اس میں بھی یہی مسئلہ ہے۔

Wajdaan Alam 2 منظرنامہ والی تھیم میں مسئلہ ہے۔ اگر یہ تھیم آپ نے اردوائی ہے تو اپنا تھیمز فولڈر چیک کریں اور دیکھیں کہ تھیمز کی functions.php فائلز میں
کوڈ:
function _verifyactivate_widget()
تو موجود نہیں ہے۔ تھیم زپ کرنے سے پہلے functions.php میں سے _verifyactivate_widget فنکشن ڈیلیٹ کر کے دوبارہ کمپریس کریں۔
 
حال ہی میں ہم نے منظرنامہ پر اردو تھیمز کا کام شروع کیا ہوا ہے، اس کے لئے جہاں سے ملتی ہیں وہ تھیمز ایک جگہ اکٹھی کرنے کا سوچ رہے ہیں فل الحال ایک یہ تھیم اور اس کے ساتھ اسد اسلم کی ترجمہ کردہ یہ تھیم حال ہی میں تیار کی گئی ہیں اور رسپانسو بھی ہیں۔ دیکھ لیں شاید آپکو پسند آئیں، مفت میں ڈاؤنلوڈ کے لئے موجود ہیں۔۔۔
ہیومین تھیم کا ڈاون لوڈ لنک کام نہیں کر رہا۔ اگر آپ کے پاس موجود ہے تو براہ مہربانی دوبارہ اپلوڈ کر دیں یا لنک دے دیں جو کام کر رہا ہو۔
 
Top