اڈوبی انڈیزائن سی سی میں جمیل نوری نستعلیق آٹو کشیدہ!

arifkarim

معطل
میں نے آج سے 5 سال قبل یہیں محفل پر یہ خبر نشر کی تھی کہ اڈوبی انڈیزائن میں انپیج کی طرز کا آٹو کشیدہ سیٹ کرنا ممکن ہے۔ اسوقت اڈوبی انڈیزائن کا مشرق وسطیٰ والا ورژن 5.5 تھا اور میرا اندازہ یہی تھا کہ اڈوبی نے یہ جدید کشیدہ فیچرز محض نمائشی طور پر ڈالیں ہیں ، جنکی آئندہ پراڈکٹس میں اسپورٹ جزوی سی ہوگی۔ یہ شبہ اسوقت یقین میں بدل گیا جب اڈوبی انڈیزائن سی ایس 6 کی ریلیز پر انہوں نے مشرق وسطیٰ کیلئے کوئی الگ ورژن جاری نہیں کیا۔ یوں نستعلیق آٹو کشیدہ کا خواب ایک لمبے عرصے تک بس خواب ہی بنا رہا۔
البتہ کچھ دن قبل انڈیزائن کی اسکرپٹنگ زبان پر کام کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ اڈوبی والوں نے اپنے جدید کمپوزنگ انجن میں نہ صرف آٹو کشیدہ کے فیچر کو برقرار رکھا ہے بلکہ اس میں مزید کا اضافہ بھی کیا ہے:
b479.gif

تقابلہ کیلئے میں نے انپیج 3 اور انڈیزائن سی سی میں ایک جتنے سائز کی ڈاکومنٹ کھول کر یکساں متن پر آٹو کشیدہ اپلائی کیا،جسکا نتیجہ یہ رہا:
انپیج:
b484.gif

انڈیزائن:
b488.gif
اسکی جگہ اگر کہیں متن میں مینول یا ملٹی پل کشیدہ کرنا مقصود ہو تونتائج ایسے آتے ہیں:
انپیج:
b486.gif

انڈیزائن:
b489.gif
یوں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آٹو کرننگ کو چھوڑ کر انپیج کے باقی تمام منفرد فیچرز اب اڈوبی انڈیزائن کا حصہ بن چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اوپر مثال میں جمیل نوری نستعلیق کا ورژن 3 استعمال کیا گیا ہے جو کہ ایک عرصہ دراز سے مکمل ہونے کے باوجود عام ریلیز نہیں کیا جا سکا۔ کرننگ کے مسائل اور ترسیموں کی مکمل پروف ریڈنگ کے فقدان کی وجہ سے اسکا اجراء مسلسل تاخیر کا شکار رہا ہے۔
الحمدللہ حال ہی میں محفل کے بانی رکن زیک نے اس کٹھن کام کو حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ہماری دعا ہوگی کہ انہیں جلد کامیابی نصیب ہو تاکہ محفل کی سالگرہ کے موقع پر جدید اوپن ٹائپ فیچرز سے لیس نوری نستعلیق فانٹ کو عام ریلیز کیا جا سکے!
حوالہ جات:
http://jongware.mit.edu/idcs6js/pe_ParagraphJustificationOptions.html
http://www.inpage.com/Home/Feature

متلاشی شاکرالقادری الف عین ابن سعید نبیل محب علوی ابرارحسین اوشو سعادت اسد محمد سعد
 
مدیر کی آخری تدوین:

aladdin

محفلین
السلام علیکم عارف صاحب ،
اگر کچھ وقت ہوتو اس غریب خاکسار کے اوپر بھی اپنی نظرِ کرم عنایت فرمائیں۔
شکریہ!
 
Top