تعارف میرا تعارف

aneesa zafar

محفلین
السلام علیکم
کافی دنوں سے میں یہ ویب سائٹ استعمال کر رھی ھوں اور اب اس کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس کر رھی ھوں
۔میں ایک ھاؤس وائف ھونے کے ساتھ ایک استانی بھی ھوں ایک پرئیوٹ ادارے میں لڑکیوں اورعورتوں کو بہت سے ھنر سکھاتی ھوں ۔شاعری سے بہت چھوٹی عمرسےلگاؤ ھے
 
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید! امید ہے آپکا وقت محفل میں اچھا گزرے گا آپ کی شاعری پڑھنے کا انتظار رہے گا
 

سلمان حمید

محفلین
وعلیکم السلام،
محفل میں بہت بہت خوش آمدید اور امید کرتا ہوں کہ آپ کبھی کبھی چھڑی ہاتھ میں لیے بغیر بھی محفل پر دستیاب ہوں گی تاکہ آپ سے کچھ سیکھا جا سکے۔ ڈنڈے والی استانی سے آج تک کچھ نہیں سیکھ سکا میں :(
 
میرا نام جو انگلش میں ھے اگر اردو میں بدل جائے تو مجھے بہت خوشی ھو گی :bye:
انیسہ بٹیا اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ آپ اپنے نام کی اردو ہجے لکھ دیں، اس طرح جیسا آپ لکھتی ہیں، پھر ہم تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔ :) :) :)
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید انیسہ ظفر۔اپنا نام اردو میں کروانے کے لئے خود اپنے نام کی ہجے لکھنے کی اس لئے ضرورت ہے کہ معلوم نہیں آپ کون سا کی بورڈ استعمال کرتی ہیں، اور کون سی ’ہ‘ اتعمال کرتی ہیں۔ مراسلوں میں تو ’ہ‘کی جگہ +ھ۔ استعمال کیا ہے جو محفل کے کی بورڈ کی وجہ سے ہو۔ یہاں ’ہ‘ ’او‘ کی کنجی پر ہے، ’ایچ‘ کی کنجی پر نہیں۔
 

aneesa zafar

محفلین
خوش آمدید انیسہ ظفر۔اپنا نام اردو میں کروانے کے لئے خود اپنے نام کی ہجے لکھنے کی اس لئے ضرورت ہے کہ معلوم نہیں آپ کون سا کی بورڈ استعمال کرتی ہیں، اور کون سی ’ہ‘ اتعمال کرتی ہیں۔ مراسلوں میں تو ’ہ‘کی جگہ +ھ۔ استعمال کیا ہے جو محفل کےکی بورڈ کی وجہ سے ہو۔ یہاں ’ہ‘ ’او‘ کی کنجی پر ہے، ’ایچ‘ کی کنجی پر نہیں۔
 

aneesa zafar

محفلین
السلام و علیکم
جی میں زیادہ تر اینڈراؤڈ فون استعمال کرتی ھوں اور انیسہ کے لئےھ نھیں ہ استعمال ھوتی ھے اگر کوئ مشکل ھے تو کوئ بات نھیں میں سمجھوتا کر لو ں گی
 
Top