تعارف گل ہوئی جاتی ہے افسردہ سلگتی ہوئی شام

ابنِ عظیم

محفلین
گل ہوئی جاتی ہے افسردہ سلگتی ہوئی شام ۔۔۔۔۔۔ اس غزل کی تلاش ہمیں محفل تک لے آئی ۔۔۔۔ یوں تو ہماراتعلق جنت نظیر کشمیر سے ہے مگر ان دنوں برطانیہ کے شہر پیٹربرا میں مقیم ہیں ۔ادب سے لگاؤ اور شاعری سے بے انتہا شغف بھی محفل میں ہمارے ٹھہرجانےکی وجہ بنا۔
 

ابنِ عظیم

محفلین
محفل میں بہت بہت خوش آمدید جناب والا کشمیر میں کہا ں سے تعلق ہے ویسے

حضور ! عزت افضائی کا شکریہ ۔۔۔
کنٹرول لائین کے وسط سے ہماری زندگی وابسطہ رہی ۔۔۔۔ یوں تو کوئی کشمیری اس بات کا برملا اظہار نہیں کرسکتا کہ وہ کشمیری ہے کہ جب تللک کشمیر کی آزاد حیثیت نہ ہو جائے ۔۔۔
 
حضور ! عزت افضائی کا شکریہ ۔۔۔
کنٹرول لائین کے وسط سے ہماری زندگی وابسطہ رہی ۔۔۔۔ یوں تو کوئی کشمیری اس بات کا برملا اظہار نہیں کرسکتا کہ وہ کشمیری ہے کہ جب تللک کشمیر کی آزاد حیثیت نہ ہو جائے
افکار پر یا دلوں پر قبضہ تو نہیں کیا جا سکتا زبردستی ۔ ویسے میں نے اس لئے پوچھا کہ میرے والدین کا تعلق بھی کشمیر سے ہے اور اب بھی میرے والد کی طرف کے سارے رشتہ دار جموں کشمیر میں ہی ہوتے ہیں۔ پچھلے دنوں کچھ عزیز آئے بھی ہوئے تھے وہاں سے پاکستان
 

ابنِ عظیم

محفلین
ویسے میں نے اس لئے پوچھا کہ میرے والدین کا تعلق بھی کشمیر سے ہے اور اب بھی میرے والد کی طرف کے سارے رشتہ دار جموں کشمیر میں ہی ہوتے ہیں۔ پچھلے دنوں کچھ عزیز آئے بھی ہوئے تھے وہاں سے پاکستان

اس کا مطلب ہے کہ آپ بھی کشمیری نژاد ہیں ۔۔۔ بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ویسے
ہمیں کب بُلوارہےہیں کنٹرول لائین کے اس پار ؟؟؟
 
اس کا مطلب ہے کہ آپ بھی کشمیری نژاد ہیں ۔۔۔ بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ویسے
اب یہ ایک عجب معمہ ہے۔ ویسے تو ہم راجپوت ہیں کاسٹ کے حساب سے اور آبا و اجداد کشمیر میں جانے کب سے آئے اب ہماری پیدائش واہ کینٹ پاکستان کی ہے۔ یہ علاقایت ہماری سمجھ سے بالا تر ہے ۔ ویسے ہمیں کشمیر بھی بہت پیارا ہے فطری سی بات ہے۔
ہمیں کب بُلوارہےہیں کنٹرول لائین کے اس پار ؟؟؟
ارے جناب جب آپ کو فرصت ملے چلے آئیے ہم انتظار کریں گے۔۔۔
 

ابنِ عظیم

محفلین
خوش آمدید ابنِ عظیم صاحب
امید ہے آپ کا قائم یہاں مستقل اور خوشگوار رہے گا
آپ کے بے مشکور ہیں ۔۔۔ ہم نے پڑاو ڈال لیا ہے اور کُوچ کا کوئی ارادہ نہیں،صرف مستقل قیام ہی نہیں ہوگا بلکہ کوشش کی جائے گی کہ آپ کی ہمیشگی کی تنہائی کو بھی خوشگوار ماحول قائم رکھتے ہوئے دور کیا جائے :)
 
Top