گردے کی پتھری کا گھریلو علاج

hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:
حکیم بھائی، بہت بہت شکریہ۔ کوشش کریں‌کہ جلد آیاکریں۔ اچھا یہ تو بتائیں کہ گردے کی پتھری کا بتائیں کوئی ایسا حل جو مجھے اس پر دیس میں‌بھی مل سکے۔ مجھے اس کی شکایت ہے کچھ عرصے سے۔ :(
بےبی ہاتھی

قیصرانی بھائی!
انجیریعنی Figکے مسلسل استعمال سے پتھری حل ہوکر نکل سکتی ہے اس کے لیے انجیر کے تازہ یا ٹن پیک پانچ دانے صبح نہار منہ استعمال کریں۔اس سے آگزیلیٹ اور یوریٹس کی پتھری ریت بنکرخارج ہو سکتی ہے۔بھارتی ماہرین طب نے طب نبوی میں بکثرت استعمال ہونے والے اس پھل پرتحقیی تجربات کیے ہیں۔جس سے پتھری کےاخراج کے حوصلہ بخش نتائج ملے ہیں۔سبز سیب کے فریش جوس سے بھی پتھری نکلنے کے شواہد موجود ہیں۔لیکن یہ یاد رہے کہ بعض قسم کی پتھریا ں کسی طور خارج نہیں ہوتیں اور ان کا حتمی علاج آپریشن یا لیزر تھیراپی ہی ہے ۔اس کے علاوہ فیروز اجملی دواخانہ ملتان(پاکستان) کی بنی ہوئی دوا ''یوروسٹون'' بھی آزمودہ ہے۔
اس سلسلے میں تفصیلی مضمون ورلڈ پیس فورم پر بھی جلدہی لکھوں گا۔
 

hakimkhalid

محفلین
لیموں کی اسکنج بین کا استعمال گردے کی پتھری کا موثر علاج ہے:حکیم خالد

لاہور :مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اوریونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کہا ہے کہ لیموں کی اسکنج بین کا استعمال گردے کی پتھری کا موثر علاج ہے جو صدیوں سے طب یونانی طریق علاج میں مستعمل ہے اب اسکی تصدیق نیویارک امریکہ میںایک طبی تحقیق نے بھی کر دی ہے یہ بات انہوں نے عالمی یوم گردہ کے موقع پرمنعقدہ ایک تقریب میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں لیموں کی اسکنج بین نہ صرف ترو تازگی کا احساس بخشتی ہے بلکہ گردے کی بیماریوں سے حفاظت کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔امریکہ میں گردے کے ا مراض میں مبتلا افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیموں کا رس گردے میں پتھری بننے کا عمل انتہائی کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ماہرین کے مطابق لیموں میں موجود Citrate کا تناسب کسی بھی دوسرے Citrus Fruit کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتا ہے جو قدرتی طور پر گردے میں بننے والی پتھری کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ماہرین کاکہناہے کہ دو لیٹر پانی میں چارعدد لیموں کا رس ملا کر باقائدگی سے پینے سے گردے کا نظام موثر انداز میں کام کرتا ہے ۔
٭…٭…٭
 

hakimkhalid

محفلین
گرمیوں میں کم پانی پینے سے گردے میں پتھری ہوسکتی ہے:حکیم خالد

گردے کی پتھری سے محفوظ رہنے کیلئے ہرگھنٹے بعد پانی کا گلاس پینا چاہئے
لاہور :مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اوریونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کہا ہے کہ موسم گرما میں گردے کی پتھری کے مریض خصوصی احتیاط برتیں کیونکہ گرمیوں میں گردوں کی پتھری اور دیگر امراض گردہ میں تیزی سے اضافہ ہوجاتا ہے۔یہ بات انہوں نے عالمی یوم گردہ کے حوالے سے ''ہیلتھ پاک '' کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ گرمی میں گردے کے مریضوں کو زیادہ پانی پینا چاہئے تاکہ پیشاب میں پتھری بنانے والے اجزا کو خارج ہونے میں مدد ملتی رہے کیونکہ یہی رسوب دار اجزا کم پانی کی وجہ سے گردے میں جم کر پتھری کی شکل اختیار کرجاتے ہیں۔ صحتمندافراد بھی اگرگرمیوں میں پانی کم استعمال کریںتو انہیں گردے کی پتھری کے مرض کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ یونانی میڈیکل آفیسر قاضی ایم اے خالد کے مطابق گردے کی پتھری سے محفوظ رہنے کیلئے ہر ایک گھنٹے بعد پانی کا گلاس پینا چاہئے جبکہ رات کو بھی سونے سے کم از کم ایک دو گھنٹہ قبل پیٹ بھر کے پانی پینا چاہئے۔ اس کے علاوہ ورزش کے بعد اور کھانے سے پہلے یا درمیان پانی زیادہ پینے سے گردے کے امراض کم لاحق ہوتے ہیں۔معالج کے مشورے سے خربوزہ'تخم خربوزہ اور کھیرے کا استعمال نیز دیگر موسمی پھل اور ان کے جوسزبھی گردے کے امراض میں فائدہ مند ہیں۔کلونجی آئل اورخالص سرکہ وشہد کا مرکب امراض گردہ خصوصا پتھری اور ریگ گردہ کیلئے موثر ہے لیکن سرکہ سنتھیٹک یعنی مصنوعی نہ ہو ۔گردے کے پچیدہ امراض میں مبتلا افراد پانی کا استعمال اپنے معالج کے مشورہ سے کریں۔
٭٭٭
یہی خبر روزنامہ دنیا میں پڑھنے کےلئےیہاں کلک کریں
 
Top