بریکنگ نیوز موبائل پر حاصل کرنا؟

silent.killer

محفلین
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ موبائل پر بریکنگ نیوز والی سروس کس طرح چلاتے ہیں ؟۔ مثلاََ جیسا کے نیوز چینل والے کہتے ہیں کہ بریکنگ نیوز حاصل کرنے کیلئے 1235 پر ایس ایم ایس کریں اور فری بریکنگ نیوز حاصل کریں۔
ایک دوست کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ایک ٹویٹر کی سروس ہے۔ اگر کوئی دوست اس بارے مزید اور مکمل رہنمائی کردے تو مہربانی ہوگی
 

bilal260

محفلین
جناب محترم اس کے پیسے لگتے ہیں۔یہ مفت سروس نہیں ہے۔
اور جناب ٹویٹر والے پیسے نہیں لیتے۔
مزید معلومات کے لئے مزید تبصروں کا انتظار کریں اس پوسٹ پر۔
 

اوشو

لائبریرین
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ موبائل پر بریکنگ نیوز والی سروس کس طرح چلاتے ہیں ؟۔ مثلاََ جیسا کے نیوز چینل والے کہتے ہیں کہ بریکنگ نیوز حاصل کرنے کیلئے 1235 پر ایس ایم ایس کریں اور فری بریکنگ نیوز حاصل کریں۔
ایک دوست کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ایک ٹویٹر کی سروس ہے۔ اگر کوئی دوست اس بارے مزید اور مکمل رہنمائی کردے تو مہربانی ہوگی
آپ بریکنگ نیوز حاصل کرنا چاہ رہے ہیں یا اپنی سروس دینا چاہ رہے ہیں
 

bilal260

محفلین
کوئی بھی 1235پر میسج نہ کریں کم از کم 20 بیس روپے تو مہینے کے کٹے گے ہی (شاید نہ بھی کٹے)۔
 

bilal260

محفلین
آپ گوگل سے پوچھ لیں وہ بتا دے گا ایڈریس یہ رہاwww.google.com جو پوچھنا ہے پوچھ لیں بہت قسم قسم کے جوابات دیتا ہے جو آپ کو پسند ہے وہ منتخب کر لیں۔
 

bilal260

محفلین
میرے ہر سوال کا جواب ہے گوگل کے پاس مگر معلومات کی حد تک ۔
دراصل
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی۔
ہم اگران معلومات پر عمل نہیں کرے گے تونا کامیاب ہونگے ۔جیسے کہ دوسری اقوام عمل کرکے ٹیکنالوجی (وغیرہ)۔کے میدان میں کس قدد آگے ہیں۔
 

bilal260

محفلین
یار کبھی کبھی یہ گوگل بھی بڑا بیکار لگتا ہے جب کسی سوال کا جواب نہیں دیتا۔ گوگل کے مائی باپ کو کمپلین کرو کہ یہ اب کسی کام کا نہیں ۔
میں اپنی یہ بات واپس لیتا ہوں کہ گوگل کو ہر بات کا پتہ ہے اور بہت کچھ ڈھونڈ کر دیتا ہے۔
گوگل نے مجھے جھوٹا کر دیا۔
چلو سر جی اب دیکھتے ہیں کدھر سے معلومات نمو دار ہوتی ہے۔
ہے کوئی گوگل کا باپ جس کو اس بات کا علم ہو؟
 

silent.killer

محفلین
پتہ تو کافی ساروں کو ہے مگر کئی کے پاس تو وقت نہیں بتانے کا اور کئی جان بوجھ کر بتاتے نہیں کہ اس طریقے کا علم کسی اور کو نہ ہو جائے۔ جیسا کہ احمدبسراء صاحب کر رہے ہیں اس وقت
 

silent.killer

محفلین
مگر پھر بھی امید کا دامن ہاتھ نہیں چھوٹا۔ ضرور کوئی نا کوئی دوست اس بارے میں معلومات ضرور دے گا۔
 
ٹوئٹر پراپنا اکاؤنٹ بنا لیں اور وہاں پر خبریں ٹویٹ کر دیا کریں۔

جن لوگوں کو خبریں وصول کرنی ہو ں وہ آپ کے اکاؤنٹ کو فالو کرنا شروع کر دیں۔ مثال کے طور پرآپ کو بریکنگ نیوز اردو سے اپنے موبائل پر خبریں وصول کرنی ہیں۔ تو آپ
Follow BreakingNews_Ur لکھ کر 40404 پر سینڈ کردیں۔ بریکنگ نیوز اردو والے جو بھی ٹویٹ کریں گے تو وہ آ پ کے موبائل پر بذریعہ ایس ایم ایس موصول ہونگی مفت میں

نوٹ: فرض کریں ایک شخص کا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے مگر وہ موبائل پر آپ کی خبریں موصول کرنا چاہتا ہے تو وہ بھی Follow اسپیس آپ کا ٹوئٹر اسم رکنیت لکھ کر 40404 پر سینڈ کرے گا وہ آپ کی خبریں موصول کر سکے گا۔
 
آخری تدوین:
ٹوئٹر کی ویب سائٹ پر کسی بھی ٹوئٹر صارف کے پروفائل پر جا کرفالو کے بٹن پر ماؤس کے کر جائیں تو مینو کھل جاتا ہے اس میں Turn on Mobile Notification کا آپشن ہوتا ہے اگر آپ اس پر کلک کر یں گے تو وہ صارف جو کچھ ٹویٹ کرے گا وہ آپ کے موبائل پر موصول ہونا شروع ہو جائے گا۔ بشرطیکہ آپ نے اپنے موبائل کو ٹوئٹر سے منسلک کیا ہوا ہو۔
 
بھائی آپ ٹوئٹرپر نیوز سروس شروع کر لیں بغیر کسی فالتو خرچے کے۔ اگر ٹوئٹر کے بارے میں کوئی اور مدد چاہیے تو میں حاضر ہوں۔
 

silent.killer

محفلین
فرحان دانش صاحب بہت شکریہ کچھ معلومات دینے کا۔
مگر میری بات شاید آپ سمجھے نہیں۔
مثال کے چور پر ایکسپریس چینل والے کہتے ہیں کی newsلکھ کر 5252 پر sendکردیں فری میں بریکنگ نیوز حاصل کریں۔ اسی طرح بےشمار چینل اور ویب سائٹ والے اس کو استعمال کرتے ہیں۔ مجھے وہ والا طریقہ چاہئے
 
فرحان دانش صاحب بہت شکریہ کچھ معلومات دینے کا۔
مگر میری بات شاید آپ سمجھے نہیں۔
مثال کے چور پر ایکسپریس چینل والے کہتے ہیں کی newsلکھ کر 5252 پر sendکردیں فری میں بریکنگ نیوز حاصل کریں۔ اسی طرح بےشمار چینل اور ویب سائٹ والے اس کو استعمال کرتے ہیں۔ مجھے وہ والا طریقہ چاہئے

بھائی اس قسم کی سروسزکے ماہانہ چارجز یا فی ایس ایم ایس چارجز ہوتے ہیں۔ آپ کی مطلوبہ سروس یہ ویب سائٹ بھی فراہم کرتی ہے۔
 
Top