اقبال کا تصورِ ملت

الف نظامی

لائبریرین
ہم نے دیکھا کہ اقبال کے تصورِ بے خودی اور صوفیہ کے مروجہ نفیِ خودی کےتصور میں بڑا فرق ہے۔ صوفیہ کے ہاں نفیِ خودی کا مقصودواصل بحق ہوناہے جب کہ اقبال کے ہاں بے خودی سے مراد جماعت یا ملت میں گم ہونا ہے۔ وہاں اناالحق کا شور بلند ہوتا ہے لیکن اقبال کے ہاں انا الملت کا نعرہ گونجتا ہے

مسلمانی غمِ دل در خریدن
چو سیماب از تپِ یاراں تپیدن
حضورِ ملت از خود گذشتن
دگر بانگِ انا الملت کشیدن

اقبال کا تصورِ ملت از پروفیسر عابد صدیق سے اقتباس
 
Top