ڈیٹاپرائیویسی ڈے

محمداحمد

لائبریرین
کل ریڈیو کے طفیل پتہ چلا کہ 28 جنوی کو ڈیٹا پرائیویسی ڈے منایا گیا۔

محفلین میں سے کس کس نے یہ دن منایا۔

کچھ معلومات اس سلسلے میں کسی کو ہو تو آگاہ فرمائیے۔

متعلقہ ربط
 
محمداحمد

لائبریرین
لگتا ہے ہر کوئی اس بارے میں اپنی رائے کو پرائیوسی میں ہی رکھنا چاہتا ہے۔۔۔۔
ہاہاہا
واقعی اس دن کو ایسے ہی منانا چاہیے :)

ہاہاہاہاہاہا

یعنی کم از کم ایک دن کا ڈیٹا تو محفوظ (secure) ہو جائے۔ :)

ویسے ہمارے ذرائع مواصلات اور خبروں سے اندازہ تو یہ ہوتا ہے کہ اب کچھ بھی پرائیویٹ نہیں رہا۔

خاص طور پر اسمارٹ فونز اور اُن کی ایپز کو مدِ نظر رکھا جائے۔ مفت میں ایپ بنا کر دینے والے آپ کے فون کی ہر چیز گروی رکھ لیتے ہیں۔ :)
 
اوشو

اس ضمن میں یہ خبر بھی قابلِ غور ہے :)

گرل فرینڈ سے زیادہ کمپیوٹر سمجھتا ہے
 
محمداحمد

لائبریرین

معلوماتی!

اس تحریر میں جس خوبی کے ساتھ کچھ رشتوں کو 'جیون ساتھی' کی جامع اصطلاح میں بریکٹ کیا گیا ہے وہ بھی لاجواب ہے۔ :)

تاہم لائکس کی بنیاد پر اس طرح کے اندازے تو کافی قبل از وقت معلوم ہوتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمیں تو اس دن کا پتہ ہی نا چلا کہ کب آیا اور کب گیا :roll:
پرائیویٹ ڈے تھا پتہ کیسے چلتا۔
ریڈیو کے کس چینل پر یہ خبر سنی تھی؟ یقینا وہ بھی کوئی پرائیوٹ چینل ہی ہوگا۔ :)
ڈیٹا پرائیویسی۔۔۔۔ وہ کیا ہوتی ہے؟

:)

سبحان اللہ۔

یعنی:
؎ جو ہمارا حال ہے دوستو وہی سارے شہر کا حال ہے۔

ویسے ریڈیو پر یہ خبر سن کر ہماری کیفیت بھی زیادہ مختلف نہیں تھی۔

ایک صاحب البتہ کچھ زیادہ ہی بازی لے گئے۔ :) ارے بھائی ریڈیو پرائیویٹ نہیں تھا ایف ایم 107 تھا غالباً ۔ :)

ہم بھی سوچ رہے تھے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے لوگ تک تو وکی لیکس کو روتے رہتے ہیں تو پھر عام لوگوں کا کیا ہونا ہے۔ :p
 
Top