اردو جملوں کی مدد سے انگریزی زبان سیکھئے۔

bilal260

محفلین
جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے کہ سائل اردو کا فقرہ لکھے گا اور ماہرین میں سے کوئی ایک اس کو انگلش زبان میں ترجمہ کرے گا۔
اگر کسی دوست کو اردو جملے کو انگلش میں ترجمہ کرنے میں مشکل آ رہی ہےتو وہ اس تھریڈ میں اپنا اردو جملہ لکھےتا کہ اس کا انگلش میں ترجمہ کیا جا سکے۔
امید ہے کہ اس تھریڈ سے بہت سوں کی مدد ہو گی بالخصوص جو کہ انگلش زبان سیکھ رہے ہیں۔

بڑی مہربانی ہو گی اس تھریڈ میں مذاق نہ کیا جائے۔
صرف سنجیدہ دوست اس تھریڈ میں شراکت کریں۔
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
دیکھتے ہی دیکھتے کوئی بوڑھا نہیں ہوتا برائے مہربانی ساقی۔ صاحب مذاق سے گریز کریں۔شکریہ۔
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
@جابراحتشام آپ یہاں مدد مانگ رہے ہیں اور یہاں سب مذاق مذاق کھیل رہے ہیں کوئی کسی سے سنجیدہ نہیں ۔
اسی لئے تو ہمارے ملک کے مجموعی حالات بھی یہی ہے کرسی سیاست کا کھیل ہر جگہ مذاق مذاق ہی ہو رہا ہے۔
کیا آپ بھی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو بھی سکتا ہے۔
 

جابراحتشام

محفلین
بلال بھائی کیوں کہ اسی محفل میں سے ہی ایک محفلیں نے ٹٹوریل شئیر کیا تھا اسی لیے میں نے یہاں پر کمنٹس کیا آپکا بلاگ بھی چیک کروں گا انشااللہ
 

bilal260

محفلین
بہت بہت شکریہ اتنی محبت دینے کا ابھی تو آپ نئے ہو ۔زیادہ محبت دینے والے لوگ مل جائے تو وارے ہی نیارے ہوتے ہیں ۔
شکریہ یا اللہ تیر جو ایسا دوست دے دیا۔
 

ساقی۔

محفلین
بلال صاحب شروع کریں پھر یہ سلسلہ ۔۔۔ کرنا کیا ہے ؟ مثال دے کر سمجھائیں تو شاید مجھے کچھ پتا چلے۔
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
میری کہانی میری زبانی
صرف سنجیدہ حضرات(وخواتین)ہی پڑھے۔

ساقی۔ صاحب اب آئےآپ اصل موضوع کی طرف۔
کہانی کچھ یوں شروع ہوتی ہے۔ میں گزشتہ پانچ ماہ سے دبئی میں ہوں یہاں پر اکثر لوگ انگلش میں بات کرتے ہیں ۔
میں جس کمپنی میں ڈرافٹسمین ہوں یہاں دفتر میں تین آدمی ہیں ایک میرا بوس دوسرا پراجیکٹ مینجر اور تیسرا کمپنی کی ورکشاپ کا سپر وائزر اور یہ تینوں مجھ سے انگلش میں بات کرتے ہیں اور مجھے انگلش نہیں آتی ،آتی ہے مگر غلطیاں کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ ہمارا یہاں ریسپشن پر لڑکا تھا وہ بھاگ تو نہیں گیا مگر انڈیا گیاہے اور کبھی واپس نہیں آئے گا اب جو لوگ دفتر میں بوس کو ملنے آتے ہیں ان کو بھی میں ویل کم کرتا ہوں۔
اور تو اور اگر آفس میں کوئی نہ ہو تو ٹیلی فون کالز بھی میں ہی ریسیو کرتا ہوں۔
میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی غلطیوں کو سدھارو اورٹھیک انگلش بولو۔مجھے مختلف مواقع پر انگلش میں کچھ الفاظ ادا کرنے ہوتے ہیں اور سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہوں مگر میں غلط انگلش بول کر دوسرے کو تو اپنی بات بتلا دیتا ہوں جیسا کہ پورے دبئی میں ہوتا ہے۔مگر اس کا غلط اثر دوسرے پر پڑتا ہے کہ اسے تو انگلش بولنی بھی نہیں آتی مجھے جو گفتگو کسی سے کرنی ہوتی ہیں میں اس گفتگو کے اردو الفاظ یا انگش میں الفاظ لکھ کر یہاں شیئر کروں گا اور ماہرین کو بتا نا ہو گا کہ یہاں اس حالت میں کیا الفاظ بولنے چاہئے۔
اگر کوئی ماہر جو انگلش سے اردو میں مہارت رکھتا ہو اگر مجھے وہ ہی سمجھا دے کے اس حالت میں ان الفاظ کی ادائیگی انگش میں کن الفاظ سے کرنی ہے تو میں pmمیں بات کر سکتا ہوں۔
اگر کسی ماہر کیا وٹز ایپ نمبر مل جائ تو سونے پہ سہاگہ ہو گا۔
ابھی تک تو اس تھریڈ میں مزاق مزاق ہی کھیلا جا رہا ہے۔اگر میری انگلش صحیح ہو گی تو بہت سوں کا بھی بھلا ہو گا۔مگر لگتا ہے کسی اللہ کے بندے سے پرسانل چیٹنگ ہی کرنا ہو گی ایسا بندہ ڈھونڈنا بہت ہی مشکل ہے۔
تلاش جاری ہے۔اللہ عزوجل انشاء اللہ کرم ہی کرے گا اور کوئی نہ کوئی مل ہی جائے گا۔
میرے تنخوا اور کام زبردست ہے مگر انگلش بولنے میں کی جانے والی غلطیوں کی بناء پر وہ عزت و مقام نہیں بن رہا جو ہونا چاہئے۔
 

bilal260

محفلین
ساقی۔ صاحب آپ نے پوچھا کہ مثال دے کر سمجھائے۔کل آفس میں کوئی نہیں تھا اور شام کے چھ بج گئے میں نے نماز مغرب پڑھنے کے بعد پروجیکٹ مینجر کو فون کیا اور کہا ۔
السلام علیکم سر میں آصف ہوں Assalamu alicome Sir i am Asif. کوئی کام ہے۔any work.اس نے کہا نہیں no.پھر میں نے کہا میں دفتر بند کر دوں i close the office.اس نے کہا ہاںOK پھر میں نے کہا کہ کیا میں آفسے کی تمام بتیا ں بجھا دوں ۔can i switch off the all office lights.اس نے کہا ٹھیک ہے اور تم جاؤ۔ok and you go.اس گفتگو میں ، میں نے غلطیاں کی ہو گی نشاندہی فرما کر اصلاح فرمائے۔
 

bilal260

محفلین
اگر کوئی ٹیلی فون کا ل کر کے پوچھتا ہے کہ اسلام کدھر ہے اسلام پراجیکٹ مینجر کا نام ہے۔یا دوسرا سوا ل یہ ہوتا ہے کہ خالد کدھر ہے۔Where is Islam(or Khalid) تو ایسے میں میرا جواب یہ ہوتا ہے کہ he is not here.
یہ ٹھیک جواب ہے یا یوں کہوں he is not on the seat. وہ پوچھتا ہے کہ کدھر ہے تو میں کہتا ہوں ۔i don't know زیادہ تر میرا جواب ہوتا ہے کہ وہ سائیٹ پر گئے ہیں جس جگر پراجیکٹ پر کمپنی کام کرتی ہے اسے siteسائیٹ کہتے ہیں۔
may be he is on the site یا یوں کہو may be he is there on the site may be.
اگر کسی بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو تو آپ بلا جھجھک مجھ سے پوچھ سکتے ہیں کوئی بھی مگر سنجیدہ ہو کر یہاں پر اس تھریڈ میں مذاق یا مزاق ہو مجھے انتہائی نا پسندیدہ لگا مگر پھر بھی ضبط و تحمل سے کام لیا اور ناپسندیدہ کی ریٹنگ نہیں دی۔
یہ ناپسندیدہ کی ریٹنگ اور غیر متفق کی ریٹنگ وا لا آپشن ختم ہونا چاہئے اسی لئے اکثر ناراض ہو کر فورم سے چھٹی پر چلے جاتے ہیں ۔
 
ٹھیک ہے ترجمہ کریں
فقرہ: دیکھتے ہی دیکھتے نصیبو لال بوڑھی ہو گئی۔:)

Naseebo Lal has turned into a hag before my eyes. :LOL:

حد کردی آپ نے۔

اس جملے کا بھی ترجمہ کردیجیے

You have gone beyond bounds.

ساقی۔ صاحب آپ نے پوچھا کہ مثال دے کر سمجھائے۔کل آفس میں کوئی نہیں تھا اور شام کے چھ بج گئے میں نے نماز مغرب پڑھنے کے بعد پروجیکٹ مینجر کو فون کیا اور کہا ۔
السلام علیکم سر میں آصف ہوں Assalamu alicome Sir i am Asif. کوئی کام ہے۔any work.اس نے کہا نہیں no.پھر میں نے کہا میں دفتر بند کر دوں i close the office.اس نے کہا ہاںOK پھر میں نے کہا کہ کیا میں آفسے کی تمام بتیا ں بجھا دوں ۔can i switch off the all office lights.اس نے کہا ٹھیک ہے اور تم جاؤ۔ok and you go.اس گفتگو میں ، میں نے غلطیاں کی ہو گی نشاندہی فرما کر اصلاح فرمائے۔

اس جملے کے لیے عام طور ایسے جملے استعمال ہوتے ہیں وقت کی مناسبت سے:
May I help you?
Any order for me?
Is there anything for me to do?

میں دفتر بند کر دوں؟
Should I close the office?

میں آفسے کی تمام بتیا ں بجھا دوں
Should I switch all the lights off?

میرے خیال میں جس جملے کا ترجمہ درکار ہو صرف وہ جملہ لکھ دیا جاوے تو مترجم کو آسانی رہا کرے۔
 

bilal260

محفلین
مزمل شیخ بسمل صاحب نے کہا:-
اس جملے کے لیے عام طور ایسے جملے استعمال ہوتے ہیں وقت کی مناسبت سے:
May I help you?
Any order for me?
Is there anything for me to do?

bilal260نے کہا:-
جب چھ بجتے ہیں اور چھٹی کا وقت ہوتا ہے تو میں سر اسلام صاحب کو کہتا ہوں any work? کوئی کام تو نہیں تو وہ جوابا کہتا ہے نہیں
اس کے بعد میں اپنے Boss جسے عربی میں ارباب کہتے ہیں اس کے پاس جا کر کہتا ہوں sir any work?وہ بھی یہی کہتا ہے نہیں اورابھی میں نے مزید پوچھنا ہوتا ہے کہ can i go? اس سے پہلے ہی وہ اشارہ کر دیتا ہے کہ جائو۔
اور یوں میں چھٹی کر جاتا ہوں۔
یاد رہے یہ تینوں آفس کے آدمی جارڈن یعنی اردن سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی زبان عربی ہے۔اور عرصہ دراز سے یہاں مقیم ہیں اپنے خاندان کے ساتھ۔

یہاں آپ تجویز کریں کہ کیا جملہ مناسب رہے گا؟sir any work کی جگہ پر اور
دوسرا جملہ can i go? یہی ٹھیک ہے یا کچھ اور حکمت عملی بتلائیں؟
 

عباس اعوان

محفلین
یہاں آپ تجویز کریں کہ کیا جملہ مناسب رہے گا؟sir any work کی جگہ پر اور
اس کی جگہ کئی جملے استعمال کیے جا سکتے ہیں مثلاً
Do you have any task for me ?
یا مزید بہتر
Do you need me to do anything else before I leave ?
Do you want me to do anything before I leave for home ?
دوسرا جملہ can i go? یہی ٹھیک ہے یا کچھ اور حکمت عملی بتلائیں؟
یہاں پر بھی مطلب کئی طرح سے ادا کیا جا سکتا ہے، مثلاً
May I leave now ?
May I leave for home now ?
باقی دوستوں کا جوابات کا بھی انتظار ہے
 

AMD

محفلین
جی اگر کوئی صاحب انگلش سے متعلق کچھ پوچھنا چاھتے ہو تو ۔۔۔میں حاضر ہوں۔۔:bulgy-eyes:
 
آتی تو ہے تھوڑی بہت لیکن بولتے ہوئے بھول جاتا ہوں کہ بولنا کیا ہے۔ میں باقی لوگوں کی طرح چاہتا ہوں کہ فر فر بولوں انگلش اور کوئی ہے نہٰیں جو میرے ساتھ بولنے کی پریکٹس کریں اس وجہ سے بولنا سیکھنا اس سے آگے بڑھ ہی نہ سکا۔ کوئی اگر سنجیدہ ہو اس میں تو پلیز میری بھی مدد کیجیے ۔ مطلب کوئی بولنے میں دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کریں۔
 
Top