فلیش فلیش ہیلپ لائن

مجھے فلیش کے متعلق دو چیزوں کی معلومات چاہئے تھی۔
کسی فلیش میں بٹن بنا کر اس پر کسی صفحہ کا لنک لگانا ہو تو وہ کیسے لگایا جا سکتا ہے؟
اس کے علاوہ کیا ہم فلیش میں پی ایچ پی کا کوڈ داخل کر سکتے ہیں یا نہیں؟ مجھے ایک فلیش بنانی ہے اور پھر اسے ایک ایسی ویب سائیٹ پر لگانا ہے جہاں کوئی یوزرنیم اور پاسورڈ کے علاوہ اس فلیش کو نہ دیکھ سکے۔ پی ایچ پی میں سیشن وغیرہ کا کام مکمل کر چکا ہوں یوں‌تو صفحہ کو سکیورٹی لگا چکا ہوں لیکن ظاہر ہے جب کوئی اس فلیش کا ڈائریکٹ لنک دے گا تو کھل جائے گی۔ میں‌چاہتا ہوں کہ وہی سیشن وغیرہ جو عام صفحہ کے لئے استعمال ہو رہے ہیں وہی فلیش کے لئے بھی ہو جائیں۔
اگر کوئی دوست اس معاملے میں رہنمائی کر سکے تو بڑی مہربانی ہو گی۔

سوال نمبر 1 کا جواب: فلیش فائل میں کسی بٹن پر کسی صفحہ کا لنک لگانا ہو تو اس کے لئے getURL کا ایکشن یوز ہوتا ہے۔ مثال:

کوڈ:
on (release) {
    getURL("www.urduweb.org", "_self");
}

سوال نمبر 2 کا جواب: فلیش میں پی ایچ پی کا استعمال بالکل ممکن ہے۔ پی ایچ پی کے ذریعے ایک محفوظ لاگ ان سسٹم بنانے کے مندرجہ ذیل ٹیوٹوریلز سے مدد لی جا سکتی ہے۔


-------------------------
 

بلال

محفلین
سوال نمبر 1 کا جواب: فلیش فائل میں کسی بٹن پر کسی صفحہ کا لنک لگانا ہو تو اس کے لئے getURL کا ایکشن یوز ہوتا ہے۔ مثال:

کوڈ:
on (release) {
    getURL("www.urduweb.org", "_self");
}

سوال نمبر 2 کا جواب: فلیش میں پی ایچ پی کا استعمال بالکل ممکن ہے۔ پی ایچ پی کے ذریعے ایک محفوظ لاگ ان سسٹم بنانے کے مندرجہ ذیل ٹیوٹوریلز سے مدد لی جا سکتی ہے۔


-------------------------


سب سے پہلے تو مدد کرنے کا بہت شکریہ۔
میں نے آپ کے بتائے ہوئے لنک کے مطابق ایک پاسورڈ پروٹیکٹڈ فلیش تیار کر لی ہے۔ لیکن ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس کے سٹیپ نمبر 5 کے مطابق اگر پاسورڈ اور یوزر نیم ٹھیک ہو تو یہ فلیش کو _root.gotoAndStop(2); کی کمانڈ دیتا ہے یعنی دوسرے فریم پر جاؤ اور فلیش کو روک دو۔ میں چاہتا ہوں کہ پاسورڈ اور یوزر نیم درست ہونے کی صورت میں یہ کسی اور فریم پر جائے اور اس کے بعد والے سارے فریمز کو چلائے۔ اس کے لئے میں نے 2 کی جگہ پر اپنے مطلوبہ فریم کا نمبر اور gotoAndStop کی بجائے gotoAndPlay کی کمانڈ استعمال کی ہے لیکن وہ مطلوبہ فریم پر تو چلا جاتا ہے لیکن اس مطلوبہ فریم کے بعد والے فریم کو نہیں چلاتا۔۔۔
برائے مہربانی اس معاملے میں میری کوئی رہنمائی کریں کہ میں اس کے لئے کونسی کمانڈ استعمال کرو یا پھر کیا کروں؟
 
آپ نے جو عمل بیان کیا ہے اس میں میرے خیال سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے اور سارے فریمز ضرور چلنے چاہیئں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ کسی اگلے فریم میں
کوڈ:
stop();
ایکشن موجود ہو؟۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ترکیب یہ بھی ہے کہ آپ _
کوڈ:
_root.gotoAndStop(2);
ایکشن ہی رہنے دیں اور اس فریم میں "Access Allowed" قسم کا ٹیکسٹ ڈال کر وہاں کسی بٹن میں
کوڈ:
on (release) {
    play();
}
ایکشن ڈال دیں جس سے فلیش مووی آگے بڑھ جائے گی!
 

بلال

محفلین
شعیب سعید شوبی بھائی بس آخری فریم پر stop(); ہے لیکن اسے وہاں تک تو چلنا چاہئے۔۔۔ خیر کل میں نے خود ہی تجربات کرتے ہوئے مووی کو چلا لیا ہے۔_root.gotoAndStop(2); کی بجائے میں _root.goto(2); استعمال کیا ہے جس سے یہ دوسرے فریم پر جاتا ہے اور پھر اسے سے آگے کے چلاتا ہے۔ ویسے میں آپ کا بتایا ہوا طریقہ بھی آزماتا ہوں۔۔۔ کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ یہ _root.goto(2); استعمال کرنے میں کوئی حرج تو نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے بھی فلیش سے متعلق کچھ مدد درکار ہے۔ میں نے کچھ روز قبل بچوں کے لیے ایک گانے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ میں نے ایک ویب سائٹ کے ذریعے اس گانے کی ایم پی 3 ساؤنڈ الگ فائل میں محفوظ کر لی ہے۔ اب میں فلیش میں گانے کے بولوں میں ہر لفظ کو الگ سے ہائی لائٹ کرنا چاہ رہا ہوں۔ فلیش میں ایم پی 3 امپورٹ کرنے اور اردو ٹیکسٹ کو مختلف فریمز میں ہائی لائٹ کرنے والا کام تو ہو جاتا ہے لیکن یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کس طرح لفظ کے ہائی لائٹ ہونے کو اس کے ادا ہونے کے ساتھ سنکرونائز کیا جائے۔ نیٹ پر بھی اس کے بارے میں کوئی خاص انفارمیشن نہیں ملی ہے۔ میں ابھی تک یہی طریقہ آزمانے کی کوشش کرتا رہا ہوں کہ میڈیا پلیئر میں ایم پی 3 کو پلے کر کے اندازہ لگا لیا جائے کہ کونسا لفظ ٹائم لائن پر کتنے وقفے کے بعد آ رہا ہے۔ لیکن یہ طریقہ کچھ کامیاب ثابت نہیں ہو رہا ہے۔ اگر شوبی کو اس کا کوئی بہتر طریقہ معلوم ہے تو پلیز اس کے بارے میں بتائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اس مسئلے کے حل کا کچھ سراغ ملا تو ہے۔ فلیش میں پلے ہیڈ کو آگے پیچھے کر کے آواز میں الفاظ کی جگہ ڈھونڈنا ممکن ہو سکتا ہے۔ بہرحال اس پر تجربات کرکے ہی اس کا پتا چل سکے گا۔
 
نبیل بھائی اس کا یہ حل ہے میرے ناقص علم میں:

ٹائم لائن میں ساؤنڈ فائل کو سیلیکٹ رکھتے ہوئے پروپرٹیز پینل میں Sync میں Stream آپشن کو منتخب کرنے سے پلے ہیڈ کو آگے پیچھے کرکے آواز میں مطلوبہ آواز کو ڈھونڈا جا سکتا ہے۔اس کے بعد ایک اور نئی لیئر اس ساؤنڈ فائل کے اوپر رکھ دیں۔ پھر جہاں سے مطلوبہ آواز شروع ہو رہی ہو عین اسی جگہ اردو متن کو کی فریم ڈال کر انسرٹ کر دیا جائے۔ یوں آواز کو متن کے ساتھ سنکرونائز کیا جا سکتا ہے۔ فلیش میں Lip Syncing بھی ہوبہو اسی طرح کی جاتی ہے۔ چوہے کا بچہ اینی میشن میں، میں نے یہی تکنیک اپنائی تھی۔

مزید کسی قسم کا سوال ہو تو ضرور پوچھ لیجئے گا!
 
اس کا کوئی مسلہ نہیں آپ کسی بھی فلیش میں کسی بھی فائل کو ایکسپورٹ پر جا کر
Gif
اور حرکت کرتی
Gif animation
فارمیٹ دے سکتے ہیں
اور ہاں میکرو میڈیا فلیش ایم ایکس یا 8 تو کسی بھی مووی کو امپورٹ ایکسپورٹ کرتا ہے اور اسکے لئے کسی ٹو ل کی ضرورت نہیں ہوتی
 

قیس

محفلین
السلام علیکم ١
مکرم شوبی صاحب میں نے آپ کو ای میل بھی ارسال کی ہے ۔ اگر کوئی دوسرے دوست میں ایک اینیمیشن کے لیے پری لوڈر میں مدد فرما سکیں ۔ کود کے لئے میں ایکشن سکرپت تھری استعمال کیا ہے ۔ لیکن وہ چل نہیں رہا اینیمیشن میں اسکا کوئی عمل دخل نہیں ہے ازراہ کرم مدد فرماویں ۔ شکریہ ۔ والسلام ۔
 
Top