سپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام میں مستور پیغام

مآخذ
9679_20167881.jpg
 
اس بات کا تو وزیر خزانہ بھی اقرار کر چکے ہیں کہ سیاسی قیادت ناکام ہوگئی اسی لئے فوجی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔
اس بات میں مجھے تو کوئی شک نہیں کہ موجودہ قانون کے نفاذ اور انصاف کی فراہمی کا نظام اس قدر تکلیف دہ ہے کہ شاکی کے لئے مصیبت کے بعد ایک اور مصیبت بن جاتا ہے۔
اور یہی نظام بھی ملک میں جاری لاقانونیت کا ایک سبب بھی ہے۔ جب لوگوں کو پولیس اور عدالت سے بروقت انصاف نہیں ملتا تو وہ قانون کو ہاتھ میں لینا بہتر سمجھتے ہیں۔ اور یوں لاقانونیت بڑھتی جاتی ہے۔
 

باباجی

محفلین
بدقسمتی سے ہمارے ملک میں انصاف، سہولیات اور دیگر فائدے صرف پیسے خرچ کرنے کی شکل میں ملتے ہیں
مجھے خود کئی بار انصاف پیسے خرچ کرنے پر ملا
 
" میاں صاحب کہیں ایسا نہ ہو ملٹری کورٹ کی وجہ سے ہم دونوں اندر ہو جائیں" آصف علی زرداری

"زرداری کا تو یہ صرف خدشہ ہے ، میرا اور پوری قوم کا یہ خواب ہے " حسن نثار
 

عمارحسن

محفلین
میں اس نقطئہ نظر سے اتفاق کرتا ہوں کہ ان عدالتوں کے قیام سے ہمارے عدالتی نظام کی ناکامی کا اعتراف چھپا ہوا ہے، لیکن جیسا کہ کہا گیا ہے کہ ایک فوجی افسر ان عدالتوں کا سربراہ ہوگا اور اُسکا نام مخفی ہو گا،۔۔۔
یہی وجہ ہے کہ ہمارا عدالتی نظام انصاف دینے میں ناکام ہے ۔۔۔ یعنی عدالتوں کے سربراہان کو تحفظ نہیں دیا جاتا جیسا کہ فوجی افسران کو دیا جا سکتا ہے۔۔۔ اگر ایسا ہو جائے تو ممکن ہے کہ کسی سطح پہ انصاف کی فراہمی جلد ممکن ہو سکے ۔۔۔
 
Top