عدم آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی

عاطف بٹ

محفلین
آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی​
میری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی​
محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے​
مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی​
آنکھ اٹھانے سے بھی پہلے ہی وہ ہوں گے غائب​
کیا خبر تھی کہ انہیں اتنی شتابی ہوگی​
ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق​
اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی​
شیخ جی ہم تو جہنّم کے پرندے ٹھہرے​
آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہوگی​
کردیا موسیٰ کو جس چیز نے بےہوش عدم​
بےنقابی نہیں وہ نیم حجابی ہوگی​
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی
میری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی
محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے
مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی
ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق
اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی

بہت خوب عاطف بھائی !

شاندار غزل کا انتخاب کی ہے آپ نے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی
میری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی
محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے
مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی
ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق
اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی

بہت خوب عاطف بھائی !

شاندار غزل کا انتخاب کی ہے آپ نے۔
بہت نوازش
 

صائمہ شاہ

محفلین
واہ واہ

محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے
مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی
ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق
اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی
شیخ جی ہم تو جہنّم کے پرندے ٹھہرے
آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہوگی
 

عاطف بٹ

محفلین
واہ واہ

محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے
مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی
ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق
اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی
شیخ جی ہم تو جہنّم کے پرندے ٹھہرے
آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہوگی
بہت شکریہ صائمہ
 

الشفاء

لائبریرین
کردیا موسیٰ کو جس چیز نے بےہوش عدم
بےنقابی نہیں وہ نیم حجابی ہوگی
واہ۔ کیا بات ہے۔
بہت خوب کلام۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی​
میری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی​
محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے​
مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی​
آنکھ اٹھانے سے بھی پہلے ہی وہ ہوں گے غائب​
کیا خبر تھی کہ انہیں اتنی شتابی ہوگی​
ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق​
اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی​
شیخ جی ہم تو جہنّم کے پرندے ٹھہرے​
آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہوگی​
کردیا موسیٰ کو جس چیز نے بےہوش عدم​
بےنقابی نہیں وہ نیم حجابی ہوگی​


ہاہاہا
زبردست
لاجواب غزل ہے۔
مطلع سے ہی غزل کا اندازہ ہو رہا تھا قلب کے لئے کتنی لطیف ہو گی۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی
میری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی
خرابی تو ہونی ہی ہے اگر آنکھ گلابی ہو جائے تو ۔
 

bilal260

محفلین
ہر شعر ہی بے مثال ہے اور ہر شعر ہی حاصل غزل ہو سکتا ہے۔
پسند اپنی اپنی انداز سوچ اپنی اپنی۔
 
Top