پاکستانی کھلاڑیوں کے انداز پر تنازع

منقب سید

محفلین
141213184502_pakistni_hockey_team_celebrates_after_defeating_india_624x351__nocredit.jpg

پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس اتار کر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب لہرائیں
بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں روایتی حریف بھارت کی شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں بھارتی صحافیوں کے مبینہ نامناسب رویے کے باعث پاکستانی کوچ پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کر گئے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں بھارتی صحافیوں نے اپنی صحافیانہ حدود سے تجاوز کرتے ہوئے غیرمناسب سوال پوچھنا شروع کر دیے تھے۔

شہناز شیخ کے بقول بھارت صحافیوں نے اس اہم میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی وجہ سے ان پر غیر مناسب سوالوں کی بوچھاڑ کی۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں فتح کا جشن مناتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس اتار کر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب لہرائیں۔

میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی جانب سے ہر گول پر سٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کی جانب سے زیادہ تر خاموشی کا اظہار کیا گیا۔

ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آیی ایچ کی جانب سے سرزنش کے بعد پاکستانی ٹیم کے کوچ نے کھلاڑیوں کی رویے پر معافی مانگ لی۔

فیڈریشن آف انٹرنیشل ہاکی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی کھلاڑیوں کا رویہ فتح کا جشن منانے کے دائرے سے باہر‘ تھا اور ان کی حرکت ایسی نہیں تھے جسے ایف آئی ایچ کے معیار کے مطابق قابل قبول کہا جا سکے۔

تاہم ایف آئی ایچ نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستانی ٹیم پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں لگائی جائیں گی، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شائقین کے رویے کے ردعمل میں ایسا کیا ہو۔ بین الاقوامی تنطیم کا مزید کہنا تھا کہ شہناز شیخ نے انھیں یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ اس قسم کے رویے کا اعادہ نہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس کے بعد پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جس طرح اپنی فتح کا جشن منایا بھارتی صحافیوں کو اس پر اعتراض تھا۔

لنک
 
پاکستان اور بھارت کے تعلقات آج کل اچھے نہیں ہیں۔ ورکنگ باؤنڈری پر ہونے والے واقعات اور مذاکرات کی منسوخی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب بھی ہیں اور جذبات بھی بھڑکے ہوئے ہیں۔ میرے خیال میں اگر جذبات ایسے بھڑکے ہوئے نا ہوتے تو شاید ایسا تلخ واقعہ پیش نا آتا۔
شہناز شیخ کے بقول بھارت صحافیوں نے اس اہم میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی وجہ سے ان پر غیر مناسب سوالوں کی بوچھاڑ کی۔
یہ سوالات کس قسم کے تھے؟ اور کیا تھے؟
 
کراچی......بھارتی دھمکیوں کے بعدانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن بلاآخر دبائو میںآگئی ہے اور اس نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ہے۔آئی ایچ ایف پاکستانی کھلاڑیوں سے بھارت کےخلاف میچ میں فتح کےبعد جشن منانے پر اعتراض کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔جن کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے ان میں امجد حسین،محمد توثیق اور شفقت رسول شامل ہیں۔
 
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر نیشل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قراردے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے قومی ہاکی ٹیم کے جشن منانے کے انداز کیخلاف آئی ایف ایچ کو درخواست دی تھی جس کے بعد آئی ایف ایچ نے پاکستانی تین کھلاڑیوں کو طلب کر لیا تھا ۔تحقیقات کے بعد ایف آئی ایچ نے تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ کسی پاکستانی کھلاڑی کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا کیونکہ جیت کاجشن منانا ہر ٹیم کا حق ہوتا ہے ۔
 
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کے دباﺅ پردو پاکستانی کھلاڑیوں پر ہاکی چیمپینز شپ کا فائنل کھیلنے پر پابندی لگادی ہے ´تفصیلا ت کے مطابق آئی ایف ایچ نے پاکستانی کھلاڑی امجد علی اورمحمد توثیق پرایک میچ کھیلنے کی پابندی لگا دی ہے جس کے باعث دونوں کھلاڑی آج جرمنی کیخلاف کھیلے جانے والے فائنل میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گےجبکہ شفقت رسول کو تنبیہہ دے کر چھوڑ دیاہے۔امجد علی اور محمد توثیق کی جگہ تصور عباس اور عمران بٹ جرمنی کے ساتھ آج کافائنل میچ کھیلیں گے ۔

اس سے قبل مختلف خبر رساں ایجنسیوں نے خبر دی تھی کہ تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی ایف ایچ نے کلئیر کر دیا ہے اس خبر کی تفصیلات کے لیے کلک کریں

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم کو کمزور کرنے کی یہ بھارت کی سازش ہے ۔
 
x boy

محفلین
کچھ کھلاڑیوں کے اشارے اعتراض والے ہیں، جیت میں اللہ کو راضی کرنا چاہیے نہ کہ دوسروں کو گالیاں۔
 
پابندی کی خبر کا وقت 16:29 ہے، جبکہ کلئیر ہونے کی خبر 16:40 کی ہے۔۔۔کسی کو درست مانا جائے؟
 
درست فرمایا لیکن آپ یہاں انگریزی تبصروں کو غور سے پڑھ لیں جو بھارت سے ہی آئے ٹوٹر پر
سیمی فائنل کے بعد ہونے والے تنازعے بعد ٹوٹر پر کچھ بھارتیوں کا رد عمل۔ تصویر کے نیچے رد عمل ملاحظہ ہو۔
B4z8EgvCIAASUOr.jpg
 
x boy

محفلین
درست فرمایا لیکن آپ یہاں انگریزی تبصروں کو غور سے پڑھ لیں جو بھارت سے ہی آئے ٹوٹر پر
صحیح فرمایا،، لیکن میں پاکستانی کھلاڑیوں کے اشاروں کی بات کررہا ہوں،، اپنا بچہ سب کو پیارا ہوتا ہے لیکن بچپن میں ہی اس کو برائیوں سے روکنا اور اچھائیاں سکھانا ماں باپ کا کام ہے
 
لیکن میں پاکستانی کھلاڑیوں کے اشاروں کی بات کررہا ہوں
واقعی بہت زیادہ اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے بحیثیت پاکستانی اور خصوصاً بحیثیت مسلمان ہماری اخلاقی حالت بہت اعلیٰ ہونی چاہیئے۔ یہ بات تو بالکل صحیح ہے لیکن یہ بات بھی بالکل درست ہے کہ یہ لوگ ہمارے ساتھ انصاف نہیں کرتے۔ آج کی خبر یہ بھی ہے کہ (جیو نیوز کی بریکنگ نیوز تھی) کہ جرمنی کے کھلاڑی نے بھی با لکل یہی اشارہ کیا ہے دیکھتے ہیں اسے کیا سزا دی جاتی ہے۔ خود انڈینز کو میں نے (کرکٹ کے کھلاڑیوں کو) یہی اشارہ کرتے ہوئے کئی بار دیکھا ہے بلکہ اس سے زیادہ برے اشارے کرتے ہوئے دورانِ میچ۔ ہمارے کھلاڑیوں نے تو میچ کے بعد جیت خوشی میں یہ پاگل پن کیا ہے ۔
 
خبر پاکستانی کھلاڑیاں دی لگی اے۔۔۔بھارتی تماشائیاں دی نہیں۔۔تے چنگا وی فیر اِنہاں ای کیتا اے
یار واقعی سزا نا انصافی اے ۔ پاکستانی ٹیم دے دو اچھے کھلاڑیاں تے اگلے میچ دی پابندی لگ گئی اے۔ تے فیر اے چنگا تے نا ہویا نا۔انت بھلا ہو جاندا تے فیر سب چنگا ہوجاندا۔ انت چنگا نہیں ہویا تے فیر سب برا ہو گیا نا
 
Top