عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم

محفلین
کوئی پتھر سے نہ مارے مرے دیوانے کو!!! اب تو اچھی شاعری کر رہا ہے!!
بس دو خامیاں محسوس ہوئیں۔
ہائے اُن کی کرم نوازی اُف
کرم نوازی لفظ پر غور کرو، اور ’اف‘ تو بھرتی کا ہے۔
کیا کہوں اُن کی کج ادائی مَیں
کج ادائی میں کوئی کیسے کہہ سکتا ہے، اس کے ’ضمن میں “ یا ’اس کے بارے میں تو ممکن ہے
بتوں والا شعر بھی رواں اور بہتر بنایا جا سکتا ہے

 

الف عین

لائبریرین
نظم تو اچھی ہے۔ اور درست ہے، (سوائے دو حرفی ’نہ‘ کے جسے قبول کر لیا جاتا ہے)۔
لیکن گزلوں میں صرف دو غزلیں ہی کہی جا سکتی ہیں، باقی تو تک بندیوں کی ذیل میں آئیں گی۔ ان پر بھی مہرِ پسندیدگی لگا دی ہے پہچان کے لئے
 

عظیم

محفلین
نظم تو اچھی ہے۔ اور درست ہے، (سوائے دو حرفی ’نہ‘ کے جسے قبول کر لیا جاتا ہے)۔
لیکن گزلوں میں صرف دو غزلیں ہی کہی جا سکتی ہیں، باقی تو تک بندیوں کی ذیل میں آئیں گی۔ ان پر بھی مہرِ پسندیدگی لگا دی ہے پہچان کے لئے

جی بابا -
 

عظیم

محفلین


پھر سے اپنے دکھ سنانے آ گئے
ہم بھری محفل رلانے آ گئے

آپ رکھئے گا تغافل ہم سے لاکھ
ہم کو ملنے کے بہانے آ گئے

ہوش والو عقل کی باتیں کرو
بات سننے کو دوانے آ گئے

جب نہ دیکھا جا سکا اپنا یہ حال
آپ لوگوں کو بتانے آ گئے

ہم ہماری بیخودی میں مست تھے
بن کے بوڑھے تک نیانے آ گئے

کس تعلق کو رکھا ہم استوار
کیا سے کیا رشتے نبھانے آ گئے

چھپ سکے نہ زخم دل کے جب کبھی
یار لوگوں کو دکھانے آ گئے

خوب روئے پر نہیں بولا کئے
جب خلیل انکل ستانے آ گئے

کیوں ستایا جا رہا ہوں میں عظیم
اب تو غم بھی رحم کھانے آ گئے
 
آخری تدوین:

عمر فراز

محفلین
ﺍﺭﮮ ﭘﺎﮔﻞ ۔۔۔ ﺩﻧﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ
ﺑﮭﻮﮐﯽ ﮬﮯ (( ...
............... ............... ............... ...............
..............
ﺩﻧﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﺑﮭﻮﮐﯽ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ
ﮐﺒﮭﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻠﻢ ﮐﺎ ﺭﻋﺐ
ﮈﺍﻟﺘﮯ ﮬﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﺮﺱ ﮐﮭﺎﮐﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﺣﺴﺎﻥ
ﮐﺮﺗﮯ ﮬﯿﮟ ۔
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﺧﻤﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﺍﺟﺰﺁ ﺑﮍﮮ
ﮔﮩﺮﮮ ﮬﯿﮟ ۔
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻣﺤﺒﺖ ﭘﺎﻧﺎ ﭼﺎﮬﺘﺎ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﺒﺖ
ﻧﭽﮭﺎﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮬﺘﺎ ﮬﮯ ۔
ﮐﺒﮭﯽ ﺍﺱ ﻣﺮﯾﺾ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﺎ ﺣﺎﻝ ﺟﺎﻥ
ﮐﺮ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺟﺴﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻣﺴﯿﺤﺎ ﺑﻦ ﮐﺮ ﻣﻼ ﮬﻮ ۔
ﻣﺮﯾﺾ ﮐﺎ ﺑﺲ ﭼﻠﮯ ﺗﻮ ﻓﺮﻁِ ﻣﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ
ﺍﭘﻨﺎ ﮈﯾﺮﮦ ﺍﺱ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﯽ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ
ﺳﺎﺭﯼ ﻋﻤﺮ ﭘﮍﺍ ﺭﮬﮯ ۔
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﮐﺮﺗﻮﺕ ﮨﯿﮟ ﮨﯽ ﺍﯾﺴﮯ ۔
ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﺫﺭﺍ ﺍﺱ ﻗﯿﺪﯼ ﺳﮯ ﺟﺴﮯ ﻋﻤﺮ
ﻗﯿﺪ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺧﺼﻮﺻﯽ
ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻣﻠﻨﮯ ﺁﯾﺎ ﮬﻮ ۔
ﻗﯿﺪﯼ ﮐﮯ ﺳﭙﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮐﮯﻟﺌﮯ ﻭﮦ
ﺷﺨﺺ ﺁﺗﺎ ﺭﮬﮯ ﮔﺎ ۔
ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﺟﺬﺑﺎﺗﯽ ﻃﻮﻓﺎﻥ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ
ﮐﺮ ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﻮﺋﯽ
ﺷﺨﺺ ﻏﯿﺒﯽ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺧﻮﻥ ﮐﺎ
ﻋﻄﯿﮧ ﺩﯾﻨﮯ ﺁﯾﺎ ﮬﻮ ۔
ﺟﺲ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﻮﮐﮯ ﮐﺘﮯ ﮐﻮ
ﮐﺴﯽ ﺍﻧﺠﺎﻧﯽ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺁﺩﮬﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ
ﺑﮭﻮﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﺍﯾﮏ ﮨﮉﯼ ﻋﻨﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﮬﻮ
ﮐﯿﺎ ﺍُﻥ ﺭﺍﮬﻮﮞ ﮐﻮ ﻭﮦ ﮐﺘﺎ ﺑﮭﻮﻝ ﭘﺎﮰ ﮔﺎ ۔
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﺑﮍﯼ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮬﻮﺗﯽ
ﮬﮯ ۔
ﺍﺱ ﺯﻧﺠﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﮬﺎ ﻭﮦ ﺍﺱ
ﺳﮯ ﻣﺮﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﭼﮭﭩﮑﺎﺭﺍ ﻧﺎ ﭘﺎ ﺳﮑﺎ ۔
ﺍﺱ ﮐﮭﻮﻧﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺟﺎﻥ
ﺍﭨﮑﯽ
ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﭼﻤﮑﺘﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ
ﭘﮭﺎﻧﺴﯽ ﮔﮭﺎﭦ ﭘﺮ ﭼﮍﮬﺎ۔
ﮔﻤﻨﺎﻣﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﻣﻮﺭﯼ ﮐﻤﺎﺋﯽ ۔ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯿﺴﺎ
ﺟﺰﺑﮧ ﮬﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﭼﮩﺎﺭﺩﺍﻡ
ﭨﮭﺎﭨﮭﯿﮟ ﻣﺎﺭﺗﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﻠﭽﻞ
ﻣﭽﺎﮰ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮬﯿﮟ
318315751697174
 

عمر فراز

محفلین
ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﮐﮭﻮﻝ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﻮ
ﯾﮧ ﺻﻔﺤﮧ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ
ﻣﻘﺎﻡ ﺻﺒﺮ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ
ﺣﺪِ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ
ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﯽ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ
ﺍﮔﺮ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ
ﺗﻮ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﻟﻮ
ﮐﮧ ﮨﻢ ﻟﮑﮭﯿﮟ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﻟﮑﮭﯿﮟ ؟
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ
10408029_317404011788348_6256841747921951589_n.jpg

 

عمر فراز

محفلین
ﺳﭙﻨﮯ ﺩﮮ ﻭﭺ ﻣﯿﻨﻮﮞ ﻣﺎﮨﯽ ﻣﻠﯿﺎ "
ﺗﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﻞ ﻭﭺ ﭘﺎ ﻟﯿﺎﮞ ﺑﺎﮨﻮﺍﮞ "
ﮈﺭ ﺩﯼ ﻣﺎﺭﯼ ﺍﮐﮧ ﻧﮧ ﮐﮭﻮﻻﮞ،
ﮐﺘﮭﮯ ﻓﯿﺮ ﻭﭼﮭﮍ ﻧﮧ ﺟﺎﻭﺍﮞ !!!....
--------------- --------------- ------
10509767_317400468455369_5977473781591866184_n.jpg
 

عظیم

محفلین
آپ کو اپنا بنا کر جائیں گے
ہم زمانا سر اُٹھا کر جائیں گے

روک سکتا ہے کوئی تو روک لے
آپ کی گلیاں سجا کر جائیں گے

ہم نہیں ہٹتے کبھی پیچھے کہ ہم
آگے آگے کی سنا کر جائیں گے

کیوں کسی سے چھپ کے بیٹھیں آپ میں
اپنی آنکھیں بھی دِکھا کر جائیں گے

بات کو پلٹا دِیا سب رو دئے
بات کر سیدھی ہنسا کر جائیں گے

یونہی بیٹھے کیوں رہیں ہم شہر میں
اپنی مجبوری بتا کر جائیں گے

رہنے دیجے اُونچی باتوں کو عظیم
سب سمجھنے میں خطا کر جائیں گے



 
آخری تدوین:
Top