ڈاکٹر خالد سومرو شہید کر دیئے گئے

th.jpg
 

فاتح

لائبریرین
ان کا تعارف بھی کرا دیں پلیز
نیز:
وہ اپنی جماعت کے سرگرم رہنما تھے، ان کی قیادت میں جمیعت علمائے اسلام کے زیرِ انتظام مدارس میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔
انھوں نے سندھ کے کچے سے لے کر تھر کے صحرا تک دیوبند مکتب فکر کو عام کیا۔
وہ ان علاقوں میں جا کر اشتعال انگیز تقاریر کیا کرتے تھے جبکہ ان کی ہی جماعت سے وابستہ کچھ رہنما اور کارکنان فرقہ وارانہ شدت پسند تنظیموں کی جانب بھی راغب ہوئے۔
افغانستان پر امریکی چڑھائی کے بعد سندھ کے علاقے شکار پور سے بھی مدارس کے طالب علم افغانستان جہاد کے لیے گئے تھے۔
خالد محمود سومرو نے تصدیق کی تھی کہ ان کی جماعت نے ملا عمر کو مدد کی پیشکش کی تھی لیکن انھوں نے اس کو قبول نہیں کیا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اناللہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور وحدتِ ملت کے لیے ان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین
 

x boy

محفلین
آج سے چودہ سو سال قبل اسی طرح خلیفہ دوئم سیدنا فاروق اعظم رض کو بھی حالت نماز میں شہید کیا گیا تھا. وقت بھی فجر کا تھا. قاتل بھی مجوسی ابو لولو فیروز تھا،آج پھر یہ سنت زندہ ہوئ. کسی نیک بخت نے حضرت فاروق اعظم رض کی سنت کو زندہ کیا. . . تو کسی بد بخت نے ابو لولو فیروز کی سنت کو!!


10433202_402921136527472_7343923794561154354_n.jpg


 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
کیا یہ " مولانا مقتول " دعائے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جناب عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی سنت کو زندہ کرنے کے لیئے " برضا و رغبت " مقتول ہوئے ۔ ۔؟
سو پھر دکھ کیسا خوشیاں منانی چاہیئیں کہ " سنت " کو زندہ کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔
کہاں جناب عمر فاروق رضی اللہ تعالی کہاں اک ایسا سیاسی کارکن جو مذہب کو سیاست کے لیئے " عصا" بناتا رہا ۔۔۔۔۔۔
جناب عمر فاروق رضی اللہ تعالی کی شان کہیں بلند ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقابل ہمیشہ برابر درجہ والوں ہوتا ہے ۔
بہت دعائیں
 
Top