اردو محفل پر ہمارے ایک ہزار پیغامات

Mehfil_28_Oct_2014_zps194612b0.jpg


محفل پر ہمارے تین ہزار پیغامات، آٹھ ہزار محبت بھرے ٹیگ اور اتنے ہی محبت نامے۔ آج صبح نو بجے کے لگ بھگ اردو محفل پر ہم ہی ہم۔
درجن بھر ربوٹس کے ساتھ بھی خود کو تنہا محسوس کر رہے تھے۔ :)
 
کچھ احباب آن لائن ہوتے ہوئے بھی اپنے آپکو مخفی رکھتے ہیں اسلئے یہ درست نہیں ہے کہ آپ محفل پر اکیلے تھے۔
اپنے آپ کو مخفی رکھنے کی صورت میں ان اراکین کے نام ظاہر نہیں ہوتے لیکن ٹوٹل نمبروں میں ان کی تعداد بھی شامل ہوتی ہے۔:)
 

عین عین

لائبریرین
ہم کو یقیں نہیں ہے، کریں کیوں ہم اعتبار
پیغام ہو چلے ہیں تمہارے یہاں ہزار
ہو سکتی ہے خطا بھی، غلطی شمار میں
ہم خود گنیں گے بیٹھ کے پیغام سارے یار
:)
حد ہے بے اعتباری کی
 
ہم کو یقیں نہیں ہے، کریں کیوں ہم اعتبار
پیغام ہو چلے ہیں تمہارے یہاں ہزار
ہو سکتی ہے خطا بھی، غلطی شمار میں
ہم خود گنیں گے بیٹھ کے پیغام سارے یار
:)
حد ہے بے اعتباری کی

پیغام ہوچکے ہیں ہمارے کئی ہزار
قاصد کے دل کا کھوٹ ملا اعتبار میں
گننے کی بات خوب کہی آپ نے جناب
ہم ہی نہیں ہیں گرچہ شمار و قطار میں
بیٹھے ہیں فرشِ راہ کیے اپنے آپ کو
امید کے جلا کے دئیے، انتظار میں
پیغام جب شمار کریں لکھتے جائیے
لیکن خدا کے واسطے محفل میں آئیے


۔۔۔۔
 

عین عین

لائبریرین
پیغام ہوچکے ہیں ہمارے کئی ہزار
قاصد کے دل کا کھوٹ ملا اعتبار میں
گننے کی بات خوب کہی آپ نے جناب
ہم ہی نہیں ہیں گرچہ شمار و قطار میں
بیٹھے ہیں فرشِ راہ کیے اپنے آپ کو
امید کے جلا کے دئیے، انتظار میں
پیغام جب شمار کریں لکھتے جائیے
لیکن خدا کے واسطے محفل میں آئیے


۔۔۔۔
لیجے جناب آپ کی درخواست مان لی
للہ آپ اتنا بھی نہ گڑگڑائیے۔۔۔
ہم آگئے ہیں آپ کی خاطر ادھر سے یاں
کیسے ہیں آپ؟ پہلے ہمیں یہ بتائیے
بعد از دعا سلام ہمیں دل پزیر سی
اپنی کوئی نظم، کوئی قطعہ سنائیے۔۔۔
گھربار، دفتر اور بھی کچھ کام وام ہیں
تم ہی کہو کہ ایسے میں کیا خاک آئیے؟
آیا جو میں تو بھاگ ہی نکلیں گے یاں سے آپ
میرا یہ مشورہ ہے مجھے مت بلائیے
اور ہاں بری لگی ہے مری بات، تو لگے
میری بلا سے آپ بُرا مان جائیے
 
Top