نوٹو نستعلیق اردو

بلال

محفلین
metrics-comparison_zpsd9b00b3d.png
اوپر موجود تصویر میں تین رومن فونٹس کے نمونے ہیں، لبرے باسکروِل، ایلیگریا، اور ای بی گیرامانڈ۔ تینوں نمونے ایک ہی فونٹ سائز میں سیٹ کیے گئے ہیں۔ لبرے باسکروِل کی اشکال باقی دونوں فونٹس کی نسبت زیادہ حجم رکھتی ہیں (یا تکنیکی زبان میں، لبرے باسکروِل کی ایکس ہائیٹ باقی دونوں فونٹس سے بلند تر ہے)۔ فرض کریں کہ آپ نے کسی پیراگراف کو ای بی گیرامانڈ میں سیٹ کیا اور ای بی گیرامانڈ کے حساب سے اُس پیراگراف کے لیے فونٹ سائز اور سطروں کا اندرونی فاصلہ متعین کیا۔ اب اگر آپ اُسی پیراگراف کو اُسی فونٹ سائز اور اُسی لائن سپیسنگ (یا لائن ہائیٹ) کے ساتھ لبرے باسکروِل میں سیٹ کرنا چاہیں، تو آپ کو وہی مسئلہ پیش آئے گا جو نوٹو نستعلیق بمقابلہ دیگر نستعلیق فونٹس کے ساتھ پیش آ رہا ہے۔

تو کیا اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ آپ لبرے باسکروِل کے ڈیزائنر سے درخواست کریں کہ وہ اپنے فونٹ کی اشکال کو ای بی گیرامانڈ کے قریب تر سائز کے مطابق تبدیل کر دیں؟ :)

ہر ٹائپ فیس کے ڈیزائن کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ نوٹو نستعلیق کا ڈیزائن باقی نستعلیق فونٹس سے مختلف ہے، اور میرے خیال میں یہ کوئی ایسی نا مناسب بات نہیں ہے۔ یہ بات اپنی جگہ پر بالکل بجا کہ جمیل یا علوی نستعلیق کے فونٹ سٹیک میں نوٹو نستعلیق کو فال بیک فونٹ کے طور پر استعمال کرنا دشوار ہے، لیکن ایسی دشواریاں تو دیگر، رومن فونٹس میں بھی پیش آتی ہیں۔ (گوگل پر ’سی ایس ایس فونٹ سٹیکس‘ یا اس سے مِلتی جُلتی کوئی تلاش کریں تو آپ کو درجنوں مضامین مل جائیں گے جو اس جیسی مشکلات پر بات کر رہے ہوں گے)۔

علاوہ ازیں، مجھے سعود کی اس بات سے مکمل اتفاق ہے:


اگر آپ کسی ویب فونٹ کے استعمال کا تردد کر ہی رہے ہیں، تو کم از کم میری ناقص رائے میں اُس ویب فونٹ ہی کو فونٹ سٹیک کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے، ورنہ تو جیسے سعود نے بیان کیا، آپ بلا ضرورت فونٹ کو ڈاؤنلوڈ کروا رہے ہوں گے۔ اگر ایسا کرنا آپ کی ترجیح نہ ہو، تو آپ جاوا سکرپٹ کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں: ایک حل تو سید ذیشان نے اوپر بیان کیا ہے؛ اس کے علاوہ ویب فونٹ لوڈر کو بھی آزمایا جا سکتا ہے۔

جہاں تک کسی سٹینڈرڈ سائز کا تعلق ہے، تو جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا، ہر ٹائپ فیس کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ سکرین کے لیے ڈیزائن کیے گئے اکثر فونٹس کی ایکس ہائیٹ اور گلفس کا تناسب وغیرہ پرنٹ فونٹس کے مقابلے میں زیادہ ہی ہوتا ہے۔ نوٹو نستعلیق بھی سکرین ہی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، سو اس کی اشکال کا حجم بھی اسی اعتبار سے وضع کیا گیاہے۔

سپیشل قسم کے فانٹس وغیرہ جیسے ہینڈنگ اور دیگر خوبصورتی کے لئے بنائے جانے والے فانٹس کی بات علیحدہ ہے جبکہ عام طور پر پہرے یا لمبی تحریر کے لئے استعمال ہونے والے رومن فانٹس جن کے اپنے اپنے خاندان ہیں، ان سب میں اپنے خاندان کے حساب سےایک معیار پایا جاتا ہے۔ آپ کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کسی تحریر پر مناسب سائز مثلاً 11 لاگو کر کے مختلف فانٹس لاگو کریں تو اندازہ ہو گا کہ بے شک ہر فانٹ کا اپنا اپنا مزاج ہو گا کہ لیکن ان کا سائز ایسا رہے گا کہ بھدا نہیں لگے گا اور روانی سے پڑھا جائے گا۔ یعنی ایک معیار طے پایا ہوا ہے۔ اور تو اور گلف کی چوڑائی اور اونچائی کے لئے باقاعدہ فارمولے ہیں۔ ویسے اگر معیار نہ ہوتا یعنی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر کوئی اپنی مرضی کے گلف سائز رکھنے کے لئے آزاد چھوڑ دیا گیا ہوتا تو پھر کم از کم سی ایس ایس میں فال بیک فانٹ کے لئے علیحدہ سے سائز دینے کی گنجائش بہت پہلے سے نکال لی جاتی۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ کئی رومن فانٹس بنانے والوں نے بھی معیار کا خیال نہیں رکھا اور آج اسی لئے رومن میں بھی فال بیک فانٹس کے سائز میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ ویسے عموماً دشواریاں تب پیش آتی ہیں جب ایک فانٹ فیملی میں فال بیک فانٹ کے لئے دو مختلف فیملیز کے فانٹس داخل کیے جاتے ہیں۔ بہرحال ہمارے ہاں معاملہ اور بھی زیادہ خراب ہے۔ یہاں تو سرے سے معیار کے پاس بھی بھٹکا نہیں جا رہا اور نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ 11pt میں اگر نوٹو نستعلیق ٹھیک پڑھا جا رہا ہے یعنی مناسب سائز میں ہے تو 11pt میں ہی جمیل نوری نستعلیق بہت چھوٹا ہو جاتا ہے اور پڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جمیل نوری نستعلیق کو اگر مناسب سائز میں کریں تو دوسرے کئی ایک فانٹ ضرورت سے زیادہ بڑے ہو جاتے ہیں۔ ادھر تو فانٹس کے دو مختلف خاندانوں کی آپس میں مطابق تو دور ایک ہی خاندان کے فانٹس کی آپس میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔ گو کہ معیار تو یہ بھی کہتا ہے کہ نسخ اور نستعلیق جب کسی ایک ہی سائز میں ہوں تو وہ اپنے اپنے مزاج کے حساب سے مناسب حالت میں ہی رہنے چاہیئں۔ مثلاً اگر ایک مناسب سائز میں ہینڈنگ نسخ میں دی گئی ہے تو سائز کی تبدیلی کے بغیر اگر اس پر نستعلیق لاگو کیا جائے تو وہ نستعلیق کے حساب سے مناسب سائز کی ہینڈنگ بن جانی چاہیئے۔ ہمارے ہاں نسخ سے نستعلیق تو دور، ایک نستعلیق سے دوسرے نستعلیق میں تبدیلی پر ہی ہر چیز بیڑا غرق ہو جاتا ہے۔ :)

رہی بات اگر فانٹ ایمبیڈ کرنے کا تردد کیا جا رہا ہے تو پھر فانٹ سٹیک میں اسے پہلی ترجیح ہی ہونا چاہیئے۔ آپ نے بجا فرمایا ہے۔ ایسا ہونا نہیں چاہیئے بلکہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ لیکن ایسا وہاں ہوتا ہے جہاں معیاری چیزوں کے ملاپ سے معیاری ٹولز بنے ہوں۔ ہم تو یہاں پچھلے آٹھ نو سال سے مغز ماری کر رہے ہیں اور پیوند لگا لگا کر کام چلا رہے ہیں۔ :)
 

بلال

محفلین
بلال بھائی کچھ ذرائع سے پتا چلا ہے کہ آپ بھی اردو فانٹ ڈویلپرز کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں۔ یہ انقلاب کب ، کیسے اور کیوں برپا ہوا، ذرا اسپر بھی روشنی ڈالیں۔ اگر روشنی کم ہوتو ذاتی پیغام کا سہارا بھی لے سکتے ہیں :)
وہ ”چھوٹے موٹے“ ڈویلپر والی بات بحیثیت ”ویب ڈویلپر“ کے کی تھی نہ کہ ”فانٹ ڈویلپر“۔ :)
باقی اجی ہم کہاں کے فانٹ ڈویلپر، کہاں کی دوڑ اور کہاں کا انقلاب۔ فانٹ کی دوڑ میں سب کے پیچھے پیچے تو پہلے سے ہی چل رہے تھے مگر معیاری کریکٹر بیسڈ فانٹ کا انتظار کر کر کر کر کر کر کر کے ، ایک دن تنگ آ کر سوچا کہ دیکھیں تو سہیں، آخر یہ کیا بھلا ہے۔ بس پھر جو دیکھنے نکلے تو اسی سمندر میں غوطے کھاتے رہے۔ :) کافی کچھ ہاتھ لگا۔ کافی کچھ سمجھا۔ بس یہی ہماری کہانی ہے۔ مزید پھر کبھی سہی۔
 

arifkarim

معطل
کافی کچھ ہاتھ لگا۔ کافی کچھ سمجھا۔ بس یہی ہماری کہانی ہے۔ مزید پھر کبھی سہی۔
:) جو کچھ ہاتھ لگا اور جہاں جہاں غوطہ کھایا وہ آپنے ابھی تک صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔ یعنی فانٹ کی پہلی ریلیز عنقریب ہے۔ اتنی پہیلیاں تو اب ہم بوجھ ہی لیتے ہیں :)
 

تعمیر

محفلین
آپ کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کسی تحریر پر مناسب سائز مثلاً 11 لاگو کر کے مختلف فانٹس لاگو کریں تو اندازہ ہو گا کہ بے شک ہر فانٹ کا اپنا اپنا مزاج ہو گا کہ لیکن ان کا سائز ایسا رہے گا کہ بھدا نہیں لگے گا اور روانی سے پڑھا جائے گا۔ یعنی ایک معیار طے پایا ہوا ہے۔ اور تو اور گلف کی چوڑائی اور اونچائی کے لئے باقاعدہ فارمولے ہیں۔ ویسے اگر معیار نہ ہوتا یعنی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر کوئی اپنی مرضی کے گلف سائز رکھنے کے لئے آزاد چھوڑ دیا گیا ہوتا تو پھر کم از کم سی ایس ایس میں فال بیک فانٹ کے لئے علیحدہ سے سائز دینے کی گنجائش بہت پہلے سے نکال لی جاتی۔
100 فیصد متفق !!
 

arifkarim

معطل
اس دھاگے میں گلف سائز اور لائن ہائٹ کی بحث چل پڑی ہے تو یہ عرض کرتا چلوں کہ اکثر اردو فانٹس میں UPM Size ہی درست طریقہ سے Calculate نہیں کیا جاتاکیونکہ وہ زیادہ تر دوسرے فانٹس کی بنیاد پر تعمیر کئے جاتے ہیں :)
b366.gif

http://typophile.com/node/77906
سعادت ابن سعید سید ذیشان بلال تعمیر متلاشی عبدالمجید شاکرالقادری
 
مدیر کی آخری تدوین:
ایک طریقہ جو میں نے آزمایا تھا عروض سائٹ پر (ایک دن کے لئے جب نوٹو فانٹ شامل کیا تھا)۔ نوٹو فانٹ کے لئے الگ سی ایس ایس فائل بنائی اور جمیل نوری نستعلیق و دیگر فانٹس کے لئے الگ فائل بنائی تھی۔ اس جاوا سکرپٹ کوڈ کے ذریعے ڈیٹیکشن کی کہ اگر جمیل نستعلیق انسٹالڈ ہو تو دوسری والی سی ایس ایس لوڈ کرے نہیں تو پہلی۔ اس طرح سے ان لوگوں کو جن کے پاس جمیل نستعلیق ہے وہ نوٹو فانٹ ڈاونلوڈ کرنے سے بھی بچ گئے اور نوٹو میں لائن کی اونچائی والا مسئلہ بھی الگ سی ایس ایس سے حل ہو گیا۔ یہ حل اکثر براوزرز پر کارآمد ہے۔ چونکہ نوٹو فانٹ میں فائر فاکس کیساتھ مسائل تھے اور ابھی اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے تو ابھی فال بیک فانٹ کے لئے نفیس نسخ کا استعمال کر رہا ہوں۔
یہ طریقہ کار سامنے کی چیز ہے اور ہم نے اس پر سوچا بھی تھا لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اس میں لیزی ری رینڈرنگ ہوگی جو کہ واضح طور پر نظر آئے گی۔ در اصل صارف کی ڈیوائس میں نصب فونٹ ڈیٹیکٹ کرنے کے لیے کوئی براؤزر اے پی آئی موجود نہیں، (البتہ فلیش میں یہ سہولت موجود تھی) لہٰذا جاوا اسکریپٹ میں فونٹ ڈیٹیکٹ کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے ایک مخصوص فقرہ ایک مخصوص سائز کے ساتھ کسی ان لائن ایلیمنٹ میں رینڈر کرایا جائے، اس کے بعد اس ایلیمنٹ کی لمبائی اور چوڑائی جاوا اسکریپٹ کی مدد سے حاصل کی جائے اور پہلے سے موجود مختلف فونٹس کی رینڈرنگ پروفائل کے ساتھ لمبائی چوڑائی کا موازنہ کر کے اندازہ لگایا جائے کہ کون سا فونٹ ہو سکتا ہے؟ یہ کام تب تک ممکن نہیں جب تک رینڈرنگ تمام نہ ہو جائے۔ اس کے بعد پتا چلے کہ فال بیک سی ایس ایس اپلائی کرنے کی ضرورت ہے تو اسے جاوا اسکرپٹ کی مدد سے شامل کرنا ہوگا، جس پر ایک عدد نیٹ ورک ریکوئیسٹ جائے گی اور ریسپانس آنے کے بعد صفحے پر نیا سی ایس ایس اپلائی ہوگا، جس کے باعث ساری رینڈرنگ پھر سے ہوگی اور صارف صفحے پر وہ فلکر واضح طور پر محسوس کرے گا۔ ہماری رائے میں یہ کوئی اچھی بات نہیں۔ :) :) :)
 

arifkarim

معطل
ہماری رائے میں یہ کوئی اچھی بات نہیں۔
متفق ،البتہ یہ سمجھ نہیں آئی کہ صارف کے براؤزر پر اتنی پیچیدہ تخمینہ اندازی کے پیچھے کیا منطق ہے؟ کیا سائٹ کے اوپر ایک اشتہار نہیں دیا جا سکتا کہ اسکو بہترین طور پر دیکھنے کیلئے فلاں فانٹ استعمال کر لیں۔
 
آخری تدوین:
کچھ احباب ایک فیملی کے فونٹ کے لیے یکساں معیار پر بات کر رہے ہیں، تو کیا نوٹو نستعلیق کو دیگر نستعلیق کی فیملی میں رکھنا ضروری ہے؟ دیگر نستعلیق فونٹ پبلشگ کے لیے بنائے گئے تھے، ان میں سے بعض کو اردو کمیونٹی نے ویب پر بھی پسند کیا تو وہ رواج پا گئے ورنہ ویب ان کی ترجیح نہ تھی۔ اس کے بر عکس نوٹو نستعلیق کی اولین ترجیح ویب ہے۔ صرف "نستعلیق" کو فیملی کہنا اور اس پر یکسانیت کے لیے اصرار کرنا ہماری نظروں میں فیملی کو وسیع کر کے فانٹ دیویلپر کے اختیارات کو تنگ کرنے کے مترادف ہے۔ :) :) :)
 

بلال

محفلین
کچھ احباب ایک فیملی کے فونٹ کے لیے یکساں معیار پر بات کر رہے ہیں، تو کیا نوٹو نستعلیق کو دیگر نستعلیق کی فیملی میں رکھنا ضروری ہے؟ دیگر نستعلیق فونٹ پبلشگ کے لیے بنائے گئے تھے، ان میں سے بعض کو اردو کمیونٹی نے ویب پر بھی پسند کیا تو وہ رواج پا گئے ورنہ ویب ان کی ترجیح نہ تھی۔ اس کے بر عکس نوٹو نستعلیق کی اولین ترجیح ویب ہے۔ صرف "نستعلیق" کو فیملی کہنا اور اس پر یکسانیت کے لیے اصرار کرنا ہماری نظروں میں فیملی کو وسیع کر کے فانٹ دیویلپر کے اختیارات کو تنگ کرنے کے مترادف ہے۔ :) :) :)
میں نوٹو کو اس فیملی میں کیوں رکھنا چاہتا تھا اس کا ذکر پہلے کر چکا ہوں، ورنہ نوٹو کو پرانی فیملی میں رکھا جائے نہ دیگر کو۔ میرا مدعا صرف اتنا ہے کہ معیار کے مطابق چلا جائے۔ اگر نستعلیق کو فیملی کہنے سے یہ فیملی زیادہ وسیع ہو رہی ہے تو پھر آپ مزید ”سب لیول“ پر فیملی بنا لیں۔ نستعلیق پبلشنگ فیملی اور نستعلیق ویب فیملی۔ اب جو ویب کے لئے بنیں کم از کم ان میں تو معیاری سائز کا خیال رکھا جائے۔ باقی نہ تو بات یکسانیت کی ہے اور نہ ہی ڈویلپر کے اختیارات محدود کیے جا رہے ہیں۔ بے شک ہر نستعلیق کا اپنا اپنا مزاج ہو گا مگر جیسا کہ پہلے وضاحت کی کہ ایک سائز میں سبھی اپنے مناسب سائز یعنی پڑھنے کے بہتر سائز میں ظاہر ہوں۔ اب پتہ نہیں میں اپنی بات سمجھا پا رہا ہوں یا نہیں۔ :)
 

arifkarim

معطل
کچھ احباب ایک فیملی کے فونٹ کے لیے یکساں معیار پر بات کر رہے ہیں، تو کیا نوٹو نستعلیق کو دیگر نستعلیق کی فیملی میں رکھنا ضروری ہے؟ دیگر نستعلیق فونٹ پبلشگ کے لیے بنائے گئے تھے، ان میں سے بعض کو اردو کمیونٹی نے ویب پر بھی پسند کیا تو وہ رواج پا گئے ورنہ ویب ان کی ترجیح نہ تھی۔
یہاں میں استاد محترم کی بات سے اختلاف کروں گا کہ خاکسار علوی نستعلیق و جمیل نوری نستعلیق کی تخلیق کا عینی شاہد رہا ہے اور اسکا مقصد کہیں سے بھی اردو پبلشنگ میں جدت پیدا کرنا نہیں تھا :) اردو پبلشنگ کیلئے تو آج بھی انپیج نامی بلا ہی استعمال ہوتی ہے کیونکہ ہم فانٹ ساز انپیج جیسی کرننگ اوپن ٹائپ فانٹس میں پیدا کرنے میں یکسر ناکام رہے :) اور آپکو اتنا تو معلوم ہی ہے کہ معقول کرننگ کے بغیر کوئی بھی پبلشر بھائی اردو کتب نہیں چھاپتے :) جمیل و علوی ویب پر اسلئے رواج پا گئے کہ ترسیمہ جات کی زیادتی کی وجہ سے فانٹ کی رفتار دیگر حرفی فانٹس کے مقابلہ میں بہت بہتر ہوگئی گو کہ اسکا حجم بیسیوں میگابائٹس پر مشتمل تھا جو کہ ویب کیلئے آج بھی غیر موذوں ہے۔ آپ ہزار کم سائز کے حرفی فانٹس بنا لیں، وہ اپنی خوبصورتی، رفتار اور خطاطی میں ترسیمہ جات پر مبنی نوری نستعلیق فانٹ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اسکا اثبوت فیض لاہوری نستعلیق، تاج نستعلیق کی عام ریلیز کے باوجود اسکا استعمال نہ ہونے کے برابر ہونا ہے :)

اس کے بر عکس نوٹو نستعلیق کی اولین ترجیح ویب ہے۔ صرف "نستعلیق" کو فیملی کہنا اور اس پر یکسانیت کے لیے اصرار کرنا ہماری نظروں میں فیملی کو وسیع کر کے فانٹ دیویلپر کے اختیارات کو تنگ کرنے کے مترادف ہے۔
نوٹو نستعلیق موبائل ڈیوائسز کیلئے شاید کم حجم کی وجہ سے موذوں ہوگا البتہ کمپیوٹر پر اردو ویب کیلئے ترسیمہ جات پر مبنی فانٹس ہی استعمال ہوتے رہیں گے۔ کیونکہ انسانی نفسیات فانٹ کی خوبصورتی اور رفتار سے متاثر ہوتی ہے نہ کہ اسکے کم حجم کی وجہ سے :)
 

arifkarim

معطل
میرا مدعا صرف اتنا ہے کہ معیار کے مطابق چلا جائے۔
بھائی جان یہ "معیار" تو میں اوپر پیش کر چکا ہوں جو کہ UPM 1000 ہے۔ اور یہ خودکار طور پر Calculate ہوتا ہے۔ چونکہ ہمارے زیادہ تر اردو فانٹس فانٹ کریئٹر میں بنائے جاتے رہے ہیں وہاں اسکو ٹھیک کرنے کا آپشن سرے سے موجود ہی نہیں۔ اسی لئے جمیل نوری نستعلیق کے حرفی فال بیک فانٹ اور ترسیمہ جات کے نکتوں کے سائز میں واضخ فرق موجودہ ہے کیونکہ حرفی فانٹ کا UPM سائز کچھ اور ہے اور ترسیمہ جات کا کچھ اور۔

اب جو ویب کے لئے بنیں کم از کم ان میں تو معیاری سائز کا خیال رکھا جائے۔
کونسا معیاری سائز؟ UPM 1000 کا معیار تو پہلے سے موجود ہے اور تمام لاطینی و نسخ فانٹس میں یہی چلتا ہے۔

بے شک ہر نستعلیق کا اپنا اپنا مزاج ہو گا مگر جیسا کہ پہلے وضاحت کی کہ ایک سائز میں سبھی اپنے مناسب سائز یعنی پڑھنے کے بہتر سائز میں ظاہر ہوں۔
ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ لاہوری نستعلیق عموماً دہلوی نستعلیق سے زیادہ اونچائی رکھتا ہے۔ ایرانی طرز کے نستعلیق کے بارہ میں مجھے زیادہ معلومات نہیں۔ شاکرالقادری
 

بلال

محفلین
:) جو کچھ ہاتھ لگا اور جہاں جہاں غوطہ کھایا وہ آپنے ابھی تک صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔ یعنی فانٹ کی پہلی ریلیز عنقریب ہے۔ اتنی پہیلیاں تو اب ہم بوجھ ہی لیتے ہیں :)
آپ پھر یہ پہیلی بوجھنے میں ناکام رہے۔ ایسا کچھ نہیں، جیسا آپ سوچ رہے ہیں۔
 

بلال

محفلین
تو پھر مندرجہ ذیل مراسلے کی کیا کہانی ہے :)
ہر مراسلے کی کہانی نہیں پوچھتے۔ کچھ کہانیاں راز ہی رہیں تو اچھا ہوتا ہے۔ ٹائپوگرافی کی دنیا میں رہتے ہوئے، کہانیاں راز رکھنے کے معاملات آپ تو خوب جانتے ہیں۔:)

بھائی جان یہ "معیار" تو میں اوپر پیش کر چکا ہوں جو کہ UPM 1000 ہے۔ اور یہ خودکار طور پر Calculate ہوتا ہے۔ چونکہ ہمارے زیادہ تر اردو فانٹس فانٹ کریئٹر میں بنائے جاتے رہے ہیں وہاں اسکو ٹھیک کرنے کا آپشن سرے سے موجود ہی نہیں۔ اسی لئے جمیل نوری نستعلیق کے حرفی فال بیک فانٹ اور ترسیمہ جات کے نکتوں کے سائز میں واضخ فرق موجودہ ہے کیونکہ حرفی فانٹ کا UPM سائز کچھ اور ہے اور ترسیمہ جات کا کچھ اور۔
[/USER]
جناب اگر UPM خودکار طور پر Calculate ہوتا ہے تو پھر جن چیزوں کی بنیاد پر ہوتا ہے، ذرا ان پر تحقیق فرمائیں تو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ تبدیل ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اگر تبدیل نہیں ہو سکتا تو پھر میرے لئے یہ سوچنے کی بات ہے کہ میں نے پہلے سے بنے ہوئے فانٹس پر تجربات کرتے ہوئے اسے تبدیل کیا ہے۔ اور تو اور جمیل نوری نستعلیق کا بھی تبدیل کیا تھا۔ ویسے انہیں تجربات کے دوران اور بڑی باتیں سامنے آئی تھیں۔ جو ان کے مناسب وقت پر کریں گے۔ ابھی ادھر نوٹو نستعلیق پر ہی بات ہو جائے تو بہتر رہے گا۔ ویسے بھی بات کسی اور طرف نکل رہی ہے۔

کونسا معیاری سائز؟ UPM 1000 کا معیار تو پہلے سے موجود ہے اور تمام لاطینی و نسخ فانٹس میں یہی چلتا ہے۔
[/USER]
میں شاید معیار والی بات سمجھا نہیں سکا۔ جناب اوپر بھی تفصیل میں لکھا ہے کہ اگر ایک ہی خاندان کے دو مختلف فانٹ ہوں، ان کی شکلیں بے شک ایک دوسرے سے مختلف ہوں۔ لیکن جب ان پر کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کوئی سائز لاگو کیا جائے تو ان کا سائز ایک دوسرے کے قریب ہی رہنا چاہیئے۔ جیسا کہ جوہر، علوی، جمیل اور تاج نستعلیق وغیرہ میں ہوتا ہے۔ لیکن اب ہوا یہ ہے کہ ان کا گلف سائز چھوٹا رکھ دیا گیا ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو جمیل نوری نستعلیق کے وقت یہ بات آپ کو کہی بھی تھی۔ بہرحال ان نستعلیق کا گلف سائز چھوٹا ہے جبکہ نفیس اور نوٹو نستعلیق معیار کے نزدیک ہیں۔ خیر اس بات چیت میں کافی حصہ لے لیا ہے۔ اب میں چلتا ہوں، اگر کبھی وقت ملا تو اس پر تفصیلی مضمون لکھوں گا۔ شاید کہ تب میں بات سمجھا سکوں۔
 

بلال

محفلین
ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ لاہوری نستعلیق عموماً دہلوی نستعلیق سے زیادہ اونچائی رکھتا ہے۔ ایرانی طرز کے نستعلیق کے بارہ میں مجھے زیادہ معلومات نہیں۔ شاکرالقادری
یہ ایک بات رہ گئی تھی۔
جناب اونچائی کا شمار اس کے سائز میں نہیں بلکہ اس کی شکل میں ہو گا۔ آسان الفاظ میں یوں کہ اگر

میری تحقیق کے مطابق بالفرض 11 سائز میں مختلف فانٹس اور غلط معیار
Font-Sample-Wrong.png


اسی 11 سائز میں ہی اگر سبھی کچھ ایسے نتائج دیں تو درست معیار کے قریب ہوں گے
Font-Sample-Correct.png

ایک دفعہ پھر کہوں گا کہ نفیس نستعلیق اور نوٹو نستعلیق انگریزی اور دیگر پرانے نسخ فانٹس کے ”فریم آف ریفرینس“ سے معیار کے قریب ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ہر مراسلے کی کہانی نہیں پوچھتے۔ کچھ کہانیاں راز ہی رہیں تو اچھا ہوتا ہے۔ ٹائپوگرافی کی دنیا میں رہتے ہوئے، کہانیاں راز رکھنے کے معاملات آپ تو خوب جانتے ہیں۔:)
ہماری صیغہ راز میں رکھنے والی باتیں کاپی رائیٹ مسائل کی وجہ سے تھیں۔ کیا آپکو بھی کچھ ایسے ہی مسائل درپیش ہیں؟ ویسے ذاتی پیغام کا راستہ کھلا ہے :)

جناب اگر UPM خودکار طور پر Calculate ہوتا ہے تو پھر جن چیزوں کی بنیاد پر ہوتا ہے، ذرا ان پر تحقیق فرمائیں تو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ تبدیل ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اگر تبدیل نہیں ہو سکتا تو پھر میرے لئے یہ سوچنے کی بات ہے کہ میں نے پہلے سے بنے ہوئے فانٹس پر تجربات کرتے ہوئے اسے تبدیل کیا ہے۔ اور تو اور جمیل نوری نستعلیق کا بھی تبدیل کیا تھا۔ ویسے انہیں تجربات کے دوران اور بڑی باتیں سامنے آئی تھیں۔ جو ان کے مناسب وقت پر کریں گے۔
ونڈوز پر ہم unitsPerEm 2048 سے کم نہیں رکھ سکتے۔ اسکی ایک اہم کمپیوٹوشنل وجہ مائکروسافٹ نے یہاں پیش کی ہے:
http://www.microsoft.com/typography/developers/delivery/hinting.htm

میں نے نوٹو کو فانٹ کریٹر میں کھول کر دیکھا تو وہاں UPM یہ تھا:
b371.gif


اب خدا معلوم یہ انہوں نے کہاں سے لیا ہے۔

جناب اوپر بھی تفصیل میں لکھا ہے کہ اگر ایک ہی خاندان کے دو مختلف فانٹ ہوں، ان کی شکلیں بے شک ایک دوسرے سے مختلف ہوں۔ لیکن جب ان پر کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کوئی سائز لاگو کیا جائے تو ان کا سائز ایک دوسرے کے قریب ہی رہنا چاہیئے۔ جیسا کہ جوہر، علوی، جمیل اور تاج نستعلیق وغیرہ میں ہوتا ہے۔ لیکن اب ہوا یہ ہے کہ ان کا گلف سائز چھوٹا رکھ دیا گیا ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو جمیل نوری نستعلیق کے وقت یہ بات آپ کو کہی بھی تھی۔ بہرحال ان نستعلیق کا گلف سائز چھوٹا ہے جبکہ نفیس اور نوٹو نستعلیق معیار کے نزدیک ہیں۔ خیر اس بات چیت میں کافی حصہ لے لیا ہے۔
بہتر ہے آپ اپنی بات ذرا تفصیل سے لکھیں تاکہ ہم فانٹ ساز آئندہ فانٹس ڈیزائن کرتے وقت گلفس کے سائز کا خیال رکھیں۔ مجھے اس معیار والی بات پر تھوڑی پریشانی ہو رہی ہے۔ اگر گلفس کے سائز کو معیار بنایا بھی جائے تو کس فانٹ کیخلاف؟ ذیل میں ونڈوز کے Arial فانٹ کا سائز 48 بمقابلہ عام زیر استعمال اردو نستعلیق فانٹس اسی سائز میں:
b370.gif


اب آپ ہی بتائیں یہاں آپکو گلفس کی اونچائی، موٹائی کا کونسا "معیار" نظر آرہا ہے؟ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ایک دفعہ پھر کہوں گا کہ نفیس نستعلیق اور نوٹو نستعلیق انگریزی اور دیگر پرانے نسخ فانٹس کے ”فریم آف ریفرینس“ سے معیار کے قریب ہیں۔
جزاک اللہ بلال اب کچھ کچھ سمجھ آرہی ہے کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جو ترسیمہ جات پر مبنی نستعلیق فانٹس جوہر نستعلیق پر بنیاد گئے تھے مسئلہ انہی میں ہے۔ لیکن اگر آپ اوپر میرا پوسٹ کردہ موازنہ دیکھیں تو یہی مسئلہ آپکو دیگر حرفی فانٹس جیسے فجر نستعلیق، عماد نستعلیق، پاک نستعلیق میں بھی نظر آئے گا ۔ البتہ نبیل نستعلیق، نفیس نستعلیق اور نوٹو نستعلیق قدرے بڑے نظر آئیں گے۔ حیرت انگیز طور پر ان تینوں کی گولائی یا موٹائی کا سائز بھی یکساں نہیں ہے۔ مطلب یہاں کوئی ایک معیار ہے ہی نہیں۔ اور پاک نستعلیق کا سائز تو سب سے کم ہے :(
 
Top