پانچ جھوٹ

محمداحمد

لائبریرین
خبردار اگر ہماری کسی بھی اچھی عادت کی طرف انگلی اٹھائی۔۔۔

ہم کبھی کسی کی طرف انگلی نہیں اُٹھاتے کہ اس سے تین اُنگلیاں ہماری طرف ہی اشارہ کرتی رہتی ہیں۔

ہاتھ اُٹھانے کا محاورہ کہیں اور چلا جاتا ہے۔ :) سو اب اشارہ کرنے کے لئے ٹیگنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ :) :)
 
دلاور خان

لائبریرین
نکمی اور کام چور ہوتی تو یہ کہانی کبھی نہ ملتی آپ لوگوں کو پڑھنے کے لئیے۔۔۔
ساری کہانی میں غلط املاء پڑھ پڑھ کر جب آنکھیں دُکھنے آتیں پھر لگتا پتا کہ ماہی کتنی نکمی ہے۔
لیکن یہ تو آپ نے کاپی پیسٹ ماری ہے:)

پر کہانی ہے شاندار:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہاہاہہاہاہہاااا۔۔۔۔!

بہت خوب ماہی کہانی تو بہت اچھی ہے لیکن سوچتا ہوں کہ نکمے لوگ اتنے کم عقل کیسے ہو سکتے ہیں کہ ایک ڈھنگ کی جھوٹی کہانی بھی نہیں سنا سکے۔ ورنہ نکمے صرف اپنی عقل ہی کو تو کام میں لاتے ہیں کہ کام کاج سے کیسے بچا جائے۔

بالکل. میں تو اس مقولے کی شدت سے قائل ہوں کہ کام کروانا ہو تو سب سے سست اور کاہل بندے کو دیں. وہ کام ختم کرنے کا سب سے آسان اور مختصر طریقہ نکالیں گے.

اور اگر کام کرنے سے بچنے کے لیے کوئی "جینوئن" بہانہ نہ بنا سکیں تو سست اور کاہل کہلانے کا کوئی حق نہیں.

یہ نکمے ابھی کچے ہیں اور انہیں چاہیے کہ کچھ عرصہ کوچہء آلکساں میں گزاریں۔ :)
اور نہیں تو کیا.

فرحت کیانی آئیں تو کچھ مزید روشنی ڈالیں اس بابت. :)
ضرور کیوں نہیں.
مزید روشنی کی ضرورت محسوس ہوئی تو "جلد" ہی پوسٹ کروں گی اگلے سال.
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
یعنی نکمے ہمیشہ اچھی جھوٹی کہانی بناتے ہیں۔۔۔:eek:
نہیں. نکمے ہمیشہ نکمی کہانی بناتے ہیں.
کوچے میں جھوٹوں کی کوئی جگہ نہیں۔ جھوٹ بولنے کو بہت سوچنا پڑتا ہے۔۔۔ :cautious::evil:
اور نہیں تو کیا.

فرحت اپنی پروفیشنل سوانح عمری چھوٹے چھوٹے اقوال کی صورت لکھ رہی ہیں۔ بہت مصروف ہیں۔۔۔ :confused3:

:shock: سوانح عمری .
 
محمداحمد

لائبریرین
بالکل. میں تو اس مقولے کی شدت سے قائل ہوں کہ کام کروانا ہو تو سب سے سست اور کاہل بندے کو دیں. وہ کام ختم کرنے کا سب سے آسان اور مختصر طریقہ نکالیں گے.
اور اگر کام کرنے سے بچنے کے لیے کوئی "جینوئن" بہانہ نہ بنا سکیں تو سست اور کاہل کہلانے کا کوئی حق نہیں.

یہ ہوئی نا بات! :)

ضرور کیوں نہیں.
مزید روشنی کی ضرورت محسوس ہوئی تو "جلد" ہی پوسٹ کروں گی اگلے سال.

اگلے سال کا وعدہ کرنے سے پہلے یہ کیوں نہ سوچا کہ نومبر آدھے سے زیادہ بیت چکا ہے اور دسمبر تو شاعر لوگ چٹکیوں میں اُڑا دیتے ہیں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ ہوئی نا بات! :)

اگلے سال کا وعدہ کرنے سے پہلے یہ کیوں نہ سوچا کہ نومبر آدھے سے زیادہ بیت چکا ہے اور دسمبر تو شاعر لوگ چٹکیوں میں اُڑا دیتے ہیں۔ :)
اس لیے کہ اب "اتنی دور" کی کون سوچے. :idontknow:
میں تو شاعر نہیں ہوں نا اس لیے دسمبر کو چٹکیوں میں نہیں بلکہ کپکپوں میں گزارتی ہوں.
 
Top