نوٹو نستعلیق اردو

سعادت

تکنیکی معاون
کچھ عرصہ قبل گوگل نے ’نوٹو‘ فونٹ فیملی کے اجراء کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد یونیکوڈ کے تمام سکرپٹس اور زبانوں کے لیے مفت اور آزاد مصدر فونٹس کی فراہمی ہے۔

تاحال اس فیملی کے تحت ۹۶ فونٹس ریلیز ہو چکے ہیں، جن میں ’نوٹو نسخ عربی‘ اور ’نوٹو کوفی عربی‘ بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں فونٹس اردو کی سپّورٹ رکھتے ہیں، لیکن جیسا کہ ان کے ناموں سے ظاہر ہے، ان کا ڈیزائن بالترتیب نسخ اور کوفی خطوط پر مشتمل ہے۔

البتہ خوشی کی بات یہ ہے کہ حال ہی میں گوگل نے تجرباتی بنیادوں پر ایک اور فونٹ جاری کیا ہے، جس کا نام ’نوٹو نستعلیق اردو‘ ہے۔ :)

noto-nastaliq-urdu_zps7b21ebef.png
یہ فونٹ ترسیموں کی بجائے حرفی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ ابھی تجرباتی ریلیز ہے، اس لیے اس کے اندر خامیوں کا موجود ہونا عین ممکن ہے، اور اگر آپ کسی مسئلے کو رپورٹ کرنا چاہیں تو نوٹو فونٹس کے ایشو ٹریکر پر ایک نیا ایشو کھول سکتے ہیں۔

اس فونٹ میں سیٹ کی گئی غالب کی ایک غزل کا سکرین شاٹ (یہ سکرین شاٹ ’۳۸ویں انٹرنیشنلائزیشن اور یونیکوڈ کانفرنس‘ میں بهداد اسفهبد (حرف‌باز کے منتظم اور لِیڈ ڈویلپر) اور روزبه پورنادر (فارسی ویکیپیڈیا کے بانی)‎ کی جانب سے دی گئی ٹاک کی سلائیڈ نمبر ۳۰ سے لیا گیا ہے) :

noto-ghalib_zpsdc75fece.png
:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ سعادت۔ اردو ٹائپوگرافی اور خاص طور پر نستعلیق سے متعلقہ کوئی خبر سامنے آ جائے تو گویا سوکھے دھانوں پر پانی پڑ جاتا ہے۔ :)
نوٹو نستعلیق بظاہر تو اچھا نظر آ رہا ہے۔ یہ ٹائپوگرافی کے ماہرین ہی بتا سکیں گے کہ کس موجودہ نستعلیق فونٹ سے اس کی زیادہ مشابہت ہے۔
گوگل کوڈ پر اس پراجیکٹ کی موجودگی سے معلوم ہو رہا ہے کہ اس فونٹ کا سورس بھی دستیاب ہوگا۔ یہ بھی احباب کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ سعادت
ابتدائی ٹیسٹنگ میں تو بہت اچھا لگ رہا ہے۔ اگر کوئی بگ وغیرہ نظر آیا تو رپورٹ کر دوں گا۔ نیز اسکا وولٹ سورس بھی اگر مل جائے سونے پہ سہاگا۔
 

arifkarim

معطل
نوٹو نستعلیق ونڈوز 8،1 کروم میں میک ٹائپ رینڈرنگ انجن کیساتھ:
b357.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
نوٹو فونٹ پر معلومات کے تبادلے کے دوران کچھ اور اچھی باتوں کا بھی علم ہوا ہے۔ بہداد کی سائٹ پر اشعار کی جسٹیفیکیشن کی نئی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نوٹو فونٹ کے ایشو ٹریکر پر علی اعتراز کے مراسلات نظر آئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اردو ویب کے علاوہ بھی کچھ لوگ انفرادی طور پر اردو کی کاز کے لیے مخلصانہ کوشش کر رہے ہیں۔ ابھی نوٹو فونٹ پراجیکٹس کی رپازٹری ڈاؤنلوڈ کی ہے اور اس میں ان فونٹس کی تیاری کے دوران استعمال کیے گئے ٹولز بھی شامل ہیں۔ ان کا مطالعہ بھی اردو ٹائپوگرافی کے ماہرین کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ بہرحال یہ تمام موضوعات علیحدہ تھریڈ میں شروع کیے جانے چاہییں۔
 

زیک

مسافر
علاوہ ازیں نوٹو فونٹ کے ایشو ٹریکر پر علی اعتراز کے مراسلات نظر آئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اردو ویب کے علاوہ بھی کچھ لوگ انفرادی طور پر اردو کی کاز کے لیے مخلصانہ کوشش کر رہے ہیں۔
علی اعتراض کا ذکر یہاں بھی آ گیا!
 

الف عین

لائبریرین
ہم جیسے تو انتظار ہی کر سکتے ہیں فی الحال تو۔ لیکن نوٹو کا ڈاؤن لوڈ لنک نظر نہین آیا۔ نسخ اور کوفی تو تیار ہیں ڈاؤن لوڈ کے لئے۔
 

فاتح

لائبریرین
ارے واہ۔۔۔ بہداد کی ویب سائٹ پر تو اینڈرائڈ میں بھی ایمبیڈڈ نستعلیق نستعلیق ہی دکھائی دے رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل
Top