بریسٹ کینسر کے خلاف نئی دوا کے بے مثال نتائج سامنے آنے لگے

بریسٹ کینسر کے خلاف نئی دوا کے بے مثال نتائج سامنے آنے لگے
30 ستمبر 2014 (12:26) تعلیم و صحت
  • news-1412061992-9776.jpg
  • news-1412061992-9776.jpg
  • news-1412061992-9776.jpg
نیویارک (ویب ڈیسک) مشہور دوا ساز کمپنی ”روش“ کی تیار کردہ ایک نئی دوا سے ماہرین کو چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین کے علاج میں اب تک کی سب سے بے مچال کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق اس دوا کے طبی تجربات کے نتیجے میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین کی عمروں میں اوسطاً 15.7 مہینے کا اضافہ دیکھا گیا۔ ان نتائج کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ پرجیٹا نامی اس نئی دوا کو سرطان کی شکار خواتین کو وسیع پیمانے پر استعمال کرایا جائے،اس دوا سے بیمار خواتین کو اتنا زیادہ فائدہ ہوا تھا کہ جس کی محققین توقع ہی نہیں کررہے تھے۔ یہ تجرباتی تحقیق امریکہ میں کی گئی اور اس ریسرچ پروجیکٹ کی سربراہی واشنگٹن کینسر ہسپتال سے وابستہ ماہر ساندراسوین تھیں۔
http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/30-Sep-2014/148687
 
Top