تعارف السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ رہا میرا تعارف

بچپن میں جہازوں کو فضاؤں میں پرواز کرتے دیکھ کر جہاز اڑانے کا شوق پیدا ہوتا کہ بڑے ہو کر ہم بھی پائلٹ بنیں اور جہاز اڑایا کریں گے۔لیکن گزرتے وقت اور حالات نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا اور آج میں ایک کامیاب ہو میو پیتھک ڈاکٹر ہوں۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1فتح جنگ سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج فتح جنگ سے انٹر میڈیٹ کیابعد ازاں نیشنل ہومیوپیتھک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل راولپنڈی سے DHMS کرنے کے ساتھ ساتھ AIOUسے گریجویشن مکمل کی ،اور الحمدللہ آج کل ضلع اٹک کے شہر فتح جنگ میں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی حیثیّت سے میڈیکل پریکٹس کر رہا ہوں،بچپن سے لکھنے لکھانے کے شوق کو انٹر نیٹ پر رنگ برنگ بلاگ دیکھنے کے بعد تقویّت ملی اور اب 19جون2013سے سینئرز کی تقلید میں بلاگر بننے کیلئے کوشاں ہوں، میں اپنی کوشش میں کہاں تک کامیاب ہوتا ہوں اس بات کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔میرے بلاگ کا ایڈریس ہے۔ www.draslamfaheem.com

 
شکریہ دوستو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت عرصہ پہلے یہاں آیا تھا لیکن ایک لمبی غیر حاضری کے بعد پھر سے حاضر ہوں امید ہے وقت اچھا گزرے گا
 
شکریہ چوہدری صاحب 1996 میں ڈی ایچ ایم ایس کیا اور تب سے اب تک پریکٹس جاری ہے
لیکن ابھی تک کچھ سمجھ نہیں آیا پہلی جماعت کا طالبعلم ہی سمجھ لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگرچہ اس میدان میں 18 برس ہونے کو ہیں
 
KwULv.png
 
Top