فراز گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا - احمد فراز کی کتاب "اے عشق جنوں پیشہ" سے انتخاب

فاتح

لائبریرین
گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا
مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا

دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اُس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا

ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا

باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کفِ دلدار پر اچھا لگا

کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا

اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا

میر کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فراز
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا
احمد فراز کی کتاب "اے عشق جنوں پیشہ کے صفحہ نمبر 50 سے اقتباس
 
گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا

مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا

مطلع ہی کمال ہے فاتح اور لگتا ہے کہ اب ہر طرف اے عشق جنوں پیشہ ہی ہے۔

کتاب کا دیدار اور انتخاب دونوں پر ایک ساتھ مبارک ہو۔
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ محب! یعنی آپ کی زمانہ شناس نگاہوں نے بھانپ لیا کہ آخر کار کتاب تک دسترس حاصل ہو گئی مجھے بھی:grin:
درست فرمایا مطلع ہی کمال کا ہے لیکن ذرا پانچواں شعر بھی ملاحظہ ہو۔ کس بلا کا مضمون باندھا ہے فراز نے۔
 
جناب غزل منہ بولتا ثبوت آپ جو تھی کتاب کے آپ کے پاس پہنچ جانے کا۔

واہ کیا اعلی مضمون ہے پانچویں شعر میں مگر مجھے ڈر ہے کچھ اور لوگوں کی نظر میں کچھ اور نہ ہو جائے۔

ویسے چھٹا شعر بھی عمدہ ہے ;)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا

مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا

دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اُس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا

ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا

باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کفِ دلدار پر اچھا لگا

کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا

اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا

میر کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فراز
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا
احمد فراز کی کتاب "اے عشق جنوں پیشہ کے صفحہ نمبر 50 سے اقتباس

کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

واہ۔۔۔بہت ہی خوب۔۔۔
کتاب ملنے کے لئے مبارکباد اور غزل شئیر کرنے کے لئے شکریہ قبول کیجئیے :)
 
فاتح

لائبریرین
کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا
واہ۔۔۔بہت ہی خوب۔۔۔
کتاب ملنے کے لئے مبارکباد اور غزل شئیر کرنے کے لئے شکریہ قبول کیجئیے :)
خیر مبارک فرحت اور بہت شکریہ پسندیدگی کے لئے۔
میرا بھی پسندیدہ شعر یہی ہے لیکن کچھ "منچلے" زقند بھر کر سیدھا چھٹے پر براجمان ہوئے ہیں اور وہیں اٹک گئے ہیں۔ (محب صاحب! میںنے آپ کا تو نام ہی نہیں لیا;))
 
گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا

مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا

دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اُس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا

ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا

باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کفِ دلدار پر اچھا لگا

کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا

اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا

میر کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فراز
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا
احمد فراز کی کتاب "اے عشق جنوں پیشہ کے صفحہ نمبر 50 سے اقتباس

fatehh,

بہت اچھی غزل ہے ۔۔

فاتح مجھے تو پہلا شعر بھی بہت اچھا لگا تھا اور چھٹے شعر کے لیے تو شعرمیں ہی جواب ہے

اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں​
;)
 
فاتح

لائبریرین
بھائی لوگو آپ تو پانچویں، چھٹے تک پہنچے ہوئے ہیں، کوئی فتوٰی نہ لے لینا کہیں سے۔
اگر حسنِ "زن" سے کام لوں تو کہنا پڑے گا کہ "چھٹے" میں شاید کتابت کی غلطی سے یائے مجہول تحریر کر گئے آپ۔
لیکن اگر حسنِ "ظن" سے دیکھتا ہوں تو یہ دوستوں کو فتویٰ سے بچانے کی ایک سعی تھی آپ کی جانب سے۔;)
 
محمد وارث

یائے مجہول کتابت کی غلطی نہیں تھی بھائی، پتھر پھینکنے لگا تو سر یاد آگیا ، کہ یہاں تو "ایک بھی بہت ہے"۔ :mad:

۔
 
فاتح

لائبریرین
یائے مجہول کتابت کی غلطی نہیں تھی بھائی، پتھر پھینکنے لگا تو سر یاد آگیا ، کہ یہاں تو "ایک بھی بہت ہے"۔ :mad:
گویا میرا حسنِ "ظن" ہی بہرطور درست تھا
خیر میں ابھی درخواست دائر کرتا ہوں چھٹی کی کہ "وارث سیالکوٹ میں اکیلا ہے مجھے جانے دو۔۔۔":grin:
 
Qaisar Aziz

محفلین
گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا
مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا

دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اُس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا

ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا

باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کفِ دلدار پر اچھا لگا

کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا

اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا

میر کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فراز
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا

احمد فراز کی کتاب "اے عشق جنوں پیشہ کے صفحہ نمبر 50 سے اقتباس
ایک شعر رہ گیا۔ ۔
منزلوں کی بات چھوڑو کس نے پائیں منزلیں
اک سفر اچھا لگا اک ہمسفر اچھا لگا۔ ۔
 
نازنین شاہ

محفلین
گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا
مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا

دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اُس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا

ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا

باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کفِ دلدار پر اچھا لگا

کون مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغِ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا

ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا

اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا

میر کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فراز
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا

احمد فراز
 
محمداحمد

لائبریرین
تلاش سے پتہ چلتا ہے کہ فاتح بھائی یہ غزل کافی پہلے یعنی 2007 میں محفل میں لگا چکے ہیں اور مذکورہ لڑی میں حنوط گفتگو (کیا کہنے) زندگی سے بھرپور معلوم ہوتی ہے۔ اِس اور اِس جیسے دھاگوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہےکہ ہم آخر اردو محفل کے دیوانے کیوں ہو رہے۔ :)
 
Top