آزادی مارچ -عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندرتصاویر میں

arifkarim

معطل
983763_10152365022259527_8163523639029895056_n.jpg
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں ایسی پوسٹس نہیں کرتی لیکن اس تصویر کو اپنے محب وطن ساتھیوں کے لیے پیش کرنا چاہوں گی۔ اگر یہ تصویر اصلی ہے تو صرف تھوڑی دیر کے لیے ضرور سوچئے گا کہ کیا ہو رہا ہے۔

BvT1BH7CUAAQn16.jpg
 
ظفری

لائبریرین
سُنتے تھے " ایک پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں "
یہاں تو پرچم خود لوگوں کے قدموں تلے اپنی بے حرمتی پر نوحہ کناں نظر آرہا ہے ۔ :idontknow:
 
صائمہ شاہ

محفلین

میرے خیال میں سٹیج کا فرنٹ پرچم سے کور کیا گیا ہے اور اسی لیے اسکا کچھ حصہ سٹیج پر ہے مجھے نہیں لگتا کوئی بھی پاکستانی دانستہ اپنے پرچم کی بےحرمتی کرے گا اسلیے اسے ملیشیس انداز میں دکھانا اور سمجنا نامناسب ہوگا :)
 
ابن رضا

لائبریرین
میں ایسی پوسٹس نہیں کرتی لیکن اس تصویر کو اپنے محب وطن ساتھیوں کے لیے پیش کرنا چاہوں گی۔ اگر یہ تصویر اصلی ہے تو صرف تھوڑی دیر کے لیے ضرور سوچئے گا کہ کیا ہو رہا ہے۔

BvT1BH7CUAAQn16.jpg
پرچم کی بے حرمتی۔۔۔ جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ مگر میری بہن یہ تو ہمارا اجتماعی المیہ ہے جلسے جلوس تو ایک طرف ہمارے گھروں میں محلوں میں یومِ آزادی پر جو پرچم یا جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں اور اگلے ہی دن گلیوں میں جس طرح ان کی بے حرمتی ہورہی ہوتی ہے وہ بھی قابلِ مذمت ہے۔
 
بلکل بجا فرمایا آپ نے کہ کوئی بھی پاکستانی دانستہ ایسی بےحرمتی کا مرتکب نہیں ہوسکتا ۔۔۔ مگر بہرحال پرچم قدموں تلے ہے ۔ اور کافی کنگ سائز پرچم ہے ۔ ایسی صورت میں یہ بے احتیاطی انتہائی درجے کی لاپرواہی لگتی ہے ۔ :)
 
نایاب

بلاشبہ بہت اہم بات کی جانب متوجہ کیا ہے آپ نے محترم بہنا
بہت افسوس ناک
لیکن میرا خیال ہے کہ یہ دانستہ نہیں بلکہ واقعی انتہائی درجے کی لاپرواہی سے وقوع ہوا ہوگا ۔
اگر اس تصویر کو قابل توجہ کہتے تحریک کے فیس بک صفحے پر مشتہر کر دیا جائے تو اس نا دانستہ کوتاہی کا ازالہ ممکن ہے ۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
زیک

مسافر

پرچم جلانا آپ کا بنیادی حق ہے مگر پیروں تلے روندنا نہیں
 
میں ایسی پوسٹس نہیں کرتی لیکن اس تصویر کو اپنے محب وطن ساتھیوں کے لیے پیش کرنا چاہوں گی۔ اگر یہ تصویر اصلی ہے تو صرف تھوڑی دیر کے لیے ضرور سوچئے گا کہ کیا ہو رہا ہے۔

BvT1BH7CUAAQn16.jpg

میرے خیال میں سٹیج کا فرنٹ پرچم سے کور کیا گیا ہے اور اسی لیے اسکا کچھ حصہ سٹیج پر ہے مجھے نہیں لگتا کوئی بھی پاکستانی دانستہ اپنے پرچم کی بےحرمتی کرے گا اسلیے اسے ملیشیس انداز میں دکھانا اور سمجنا نامناسب ہوگا :)

بلکل بجا فرمایا آپ نے کہ کوئی بھی پاکستانی دانستہ ایسی بےحرمتی کا مرتکب نہیں ہوسکتا ۔۔۔ مگر بہرحال پرچم قدموں تلے ہے ۔ اور کافی کنگ سائز پرچم ہے ۔ ایسی صورت میں یہ بے احتیاطی انتہائی درجے کی لاپرواہی لگتی ہے ۔ :)
اوہ! یہ کیا کردیا انہوں نے، افسوس ہے اگر فکس نہیں کرنا تھا تو رسی کے ساتھ ہی باندھ لیتے:shameonyou:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرے خیال میں سٹیج کا فرنٹ پرچم سے کور کیا گیا ہے اور اسی لیے اسکا کچھ حصہ سٹیج پر ہے مجھے نہیں لگتا کوئی بھی پاکستانی دانستہ اپنے پرچم کی بےحرمتی کرے گا اسلیے اسے ملیشیس انداز میں دکھانا اور سمجنا نامناسب ہوگا :)
بجا کہا صائمہ .
حسن ظن بہت اچهی بات ہے. یقیننا ایسا دانستہ نہیں ہوا ہو گا اور اگر نا دانستگی میں بهی ہوا ہو تو اس کے ذکر کرنے یا بتانے کی انٹینشن ملیشیئس ہونے کی بجائے ایسی لاپرواہی کی جانب توجہ مبذول کروانا بهی ہو سکتی ہے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو.

باقی رہا قومی پرچم کی بے حرمتی کا سوال تو اپنی آنکهوں سے گزشتہ تین دنوں سے پاکستانی پرچم کو انقلابیوں کا سوتے ہوئے بستر اور اوڑهنے کی چادر بنتے دیکه رہے ہیں. صرف قومی ہی نہیں پارٹی پرچم کو بهی بطور بارش کے چهاتے ، دهوپ کے شیڈ اور جوتے کو کیچڑ سے صفائی والے کپڑے کے طور استعمال بهی دیکها ہے.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بلاشبہ بہت اہم بات کی جانب متوجہ کیا ہے آپ نے محترم بہنا
بہت افسوس ناک
لیکن میرا خیال ہے کہ یہ دانستہ نہیں بلکہ واقعی انتہائی درجے کی لاپرواہی سے وقوع ہوا ہوگا ۔
اگر اس تصویر کو قابل توجہ کہتے تحریک کے فیس بک صفحے پر مشتہر کر دیا جائے تو اس نا دانستہ کوتاہی کا ازالہ ممکن ہے ۔۔۔؟
بہت دعائیں
درست کہا نایاب بهائی.
جیسے جیسے انسان کی پوزیشن بڑهتی جاتی ہے ویسے ویسے ذمہ دار رویے کی توقع بهی بڑهتی ہے. ایک رہنما اگر لاپرواہی کرے گا تو اس کے نقش قدم پر چلنے والے کی لاپرواہی کا درجہ کہاں جا پہنچے گا.
نایاب بهائی ...انقلاب و مشکلات کے خاتمے کا خواب کس پاکستانی کو برا لگے گا لیکن شاید میرے جیسے لوگوں میں حب الوطنی کی کمی ہے تبهی تو ہم لوگوں کو یہ انقلاب مشکلات بڑهاتا ہوا دکهائی دے رہا ہے. اور اسی وجہ سے دوسروں کو بهی یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ ہم کرپٹ حکمرانوں کو کرپشن کا موقع دینے پر اصرار کر رہے ہیں. کاش میں بهی اتنی محب وطن ہو سکتی.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پرچم کی بے حرمتی۔۔۔ جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ مگر میری بہن یہ تو ہمارا اجتماعی المیہ ہے جلسے جلوس تو ایک طرف ہمارے گھروں میں محلوں میں یومِ آزادی پر جو پرچم یا جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں اور اگلے ہی دن گلیوں میں جس طرح ان کی بے حرمتی ہورہی ہوتی ہے وہ بھی قابلِ مذمت ہے۔
جی ہاں بالکل قابل مذمت ہے. الحمداللہ. جہاں تک ممکن ہے جہاں جہان ان جهنڈیوں کو نیچے گرنے اور پهٹنے سے بچایا جا سکتا ہے..اپنی capacity میں بچانے کی کوشش بهی کرتے ہیں.

اور میرا مقصد بهی صرف اتنا ہی ہے کہ لاپرواہی میں کچه ایسا نہ کیا جائے جو قوم کی دلآزاری کا باعث بن جائے.
 
صائمہ شاہ

محفلین
بجا کہا صائمہ .
حسن ظن بہت اچهی بات ہے. یقیننا ایسا دانستہ نہیں ہوا ہو گا اور اگر نا دانستگی میں بهی ہوا ہو تو اس کے ذکر کرنے یا بتانے کی انٹینشن ملیشیئس ہونے کی بجائے ایسی لاپرواہی کی جانب توجہ مبذول کروانا بهی ہو سکتی ہے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو.

باقی رہا قومی پرچم کی بے حرمتی کا سوال تو اپنی آنکهوں سے گزشتہ تین دنوں سے پاکستانی پرچم کو انقلابیوں کا سوتے ہوئے بستر اور اوڑهنے کی چادر بنتے دیکه رہے ہیں. صرف قومی ہی نہیں پارٹی پرچم کو بهی بطور بارش کے چهاتے ، دهوپ کے شیڈ اور جوتے کو کیچڑ سے صفائی والے کپڑے کے طور استعمال بهی دیکها ہے.
اگر ایسا ہے تو افسوس کی بات ہے فرحت مجھے نیکسٹ جنریشن کی ویلیوز بہت مختلف لگتی ہیں ان میں وہ اوئیرنیس ہی نہیں ہے جو اس وقت کا تقاضہ ہے اور نہ ہی وہ ویلیوز جو ہمارا حصہ ہیں
 
Top