گُلو بٹ گینگ کا انجام

02_01.gif
 
نایاب

لائبریرین
اللہ کی لاٹھی یونہی حرکت میں آتی ہے ۔
حماقت کی انتہا اسلام آباد میں خندقیں کھدوا دی گئیں ۔ میٹرو بس منصوبے کی تمام مشینری اس وقت اسی کام میں مصروف ہے ۔
" زبردست کا ٹھینگا سر پر " کے مصداق " اک بار پھر معافی قبول ہوتے پتلی گلی سے نکل جائیں گے پیا جی کے گھر "
لیکن اس وقت " زبردست " خود محتاج ہے پاک فوج کا ۔۔ سو کیابنے گا منظر نامہ آنے والے دنوں میں ۔۔۔۔
سب ہی ہیں منتظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں کہ اللہ محفوظ رکھے پاکستان اور عوام پاکستان کو ۔۔۔آمین
اس طوفان بلا خیز سے جو کہ برپا کیا ہے اس حکومت نے اپنی حماقتوں کی بدولت ۔۔۔
 
غالبؔ نے کہا تھا :
ہے موجزن اِک قُلزمِ خوں کاش یہی ہو
آتا ہے ابھی دیکھیئے کیا کیا مرے آگے

ابھی آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا، پتہ نہیں یہ لوگ پاکستان کا کیا حشر کرنے والے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
غالبؔ نے کہا تھا :
ہے موجزن اِک قُلزمِ خوں کاش یہی ہو
آتا ہے ابھی دیکھیئے کیا کیا مرے آگے
ابھی آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا، پتہ نہیں یہ لوگ پاکستان کا کیا حشر کرنے والے ہیں۔
غالب ہی نے کہا تھا:)۔اللہ خیر رکھے (عوام کی)
رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ ۔ گھبرائیں کیا
 
شمشاد

لائبریرین
غالبؔ نے کہا تھا :
ہے موجزن اِک قُلزمِ خوں کاش یہی ہو
آتا ہے ابھی دیکھیئے کیا کیا مرے آگے

ابھی آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا، پتہ نہیں یہ لوگ پاکستان کا کیا حشر کرنے والے ہیں۔
پیشتر اس کے کہ یہ پاکستان کا کچھ حشر کریں۔ اللہ تعالٰی کوئی ایسا سبب بنا دے کہ پاکستان ان کا حشرنشر کر دے۔
 
پتہ نہیں یہ لوگ پاکستان کا کیا حشر کرنے والے ہیں۔
پیشتر اس کے کہ یہ پاکستان کا کچھ حشر کریں۔ اللہ تعالٰی کوئی ایسا سبب بنا دے کہ پاکستان
ان کا حشرنشر کر دے۔
سوال یہ ہے کہ ان دونوں مراسلوں میں "یہ لوگ" سے کون لوگ مراد ہیں؟
 
نایاب

لائبریرین
سوال یہ ہے کہ ان دونوں مراسلوں میں "یہ لوگ" سے کون لوگ مراد ہیں؟
آپ کا سوال پڑھتے ہی جانے کس کا کہا یاد آ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت بھی نہ گئی "
شاید " یہ لوگ " سے وہ سب مراد ہیں جن کی حماقتوں سے عوام پاکستان ہر جہت سے پس رہے ہیں ۔ کنٹینروں کے نیچے رینگ رہے ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی بہت صحیح جواب دیا ہے۔ "یہ لوگ" وہی ہیں جن کی جہالتوں کی وجہ سے پاکستان آگے جانے کی بجائے پیچھے جا رہا ہے۔
 
آپ کا سوال پڑھتے ہی جانے کس کا کہا یاد آ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت بھی نہ گئی "
شاید " یہ لوگ " سے وہ سب مراد ہیں جن کی حماقتوں سے عوام پاکستان ہر جہت سے پس رہے ہیں ۔ کنٹینروں کے نیچے رینگ رہے ہیں ۔
جی یقیناّ۔۔۔یہ سوال اسی لئے پوچھا تھا کہ بعض لوگ اس سارے عمل کی ذمہ داری حکومت پر ڈالنے کی بجائے لانگ مارچ اور انقلاب مارچ کی کال دینے والوں پر ڈال رہے ہیں ۔ بالکل اس کہانی والی سچویشن ہے جب ایک گرو اور چیلا سفر کرتے کرتے اندھیر نگری میں جاپہنچے۔۔۔جہاں کا دستور نرالا تھا اور گدھا ، گھوڑا سب برابر تھے۔
 
Top