تعارف مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا

محفلین بنتے وقت کوائف میں یہ الفاظ لکھے:”میری پیدائش قصور شہر کی ہے۔ حصول علم کے لئے بارہ سال لاہور گزارے۔ اب ایم فل کے لئے اسلام آباد آیا ہوں۔ دعاکریں ملک و ملت کی بہتری کے لئے کچھ کر سکوں۔
کانٹا وہ دے کہ جس کی کھٹک لازوال ہو یا رب! وہ درد جس کی کسک لازوال ہو
.“
اورسمجھا شاید تعارف ہو گیا۔ لیکن یہ تو بعد میں پتا چلا کہ تعارف کے لئے باقاعدہ لڑی محفل میں سجی ہوئی لڑیوں کے ساتھ لٹکانی پڑتی ہے تو بہت اچھا لگا۔ ایک دو تعارف دیکھے جو اشعار پرمشتمل تھے میں نے بھی اپنی ذات کے لحاظ سے علامہ اقبال کی نظم: ’’سختیاں کرتا ہوں دل پر ، غیر سے غافل ہوں میں‘‘ ارسال کر ڈالی۔ یہ تو بعد میں علم ہوا کہ جن کے تعارف میں نے دیکھےہیں وہ پہلے بھی اپنے کئی تعارف پیش کرچکے ہیں۔
الغرض مذکورہ بالا پہ مستزاد یہ ہے کہ چند ماہ پہلے ماہنامہ فکر مستقیم شروع کیا ہے۔ جس کی مجلس ادارت میں ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔
جنہوں نے پہلے ہی خوش آمدید کہہ دیا ان کا شکریہ اور جو اب کہیں گے ان کو پہلے ہی سپاس نامہ پیش کرتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

لگے ہاتھوں مانامہ فکر مستقیم کا تعارف بھی دے دیں اور اگر آن لائن مل سکتا ہے تو ربط عنایت فرمائیں۔
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔

لگے ہاتھوں مانامہ فکر مستقیم کا تعارف بھی دے دیں اور اگر آن لائن مل سکتا ہے تو ربط عنایت فرمائیں۔
ماہنامے کا تعارف بھی پیش کروں گا براہ کرم تھوڑا انتظار فرمائیں۔ چند ماہ تک آن لائن بھی ہو جائے گا۔
 
proxy.php
 
Top