نویں سالگرہ کوریج : جشن برائے سالگرہ نہم

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہ لیجئے نواں سال بھی آموجود ہوا اور ساتھ ہی نویں سالگرہ بھی ، جشن کا بگل بج چکا ہے اور پنڈال بھی سج گیا ہے اس بار ریفریشمنٹ کا کوئی بندو بست نہیں ہے اس لیے جو جو بھی آتا جائے وہ اپنی اپنی ڈش گھر سے ہی بنا کر لائے اور افطار ٹیبل پر رکھتا جائے :) افطاری میں کام آئیں گی۔ :)

پنڈال میں اب تک درج ذیل اسٹالز لگائے جا چکے ہیں جہاں سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اور جشن گردی کی جا سکتی ہے: :)

لائحہ عمل برائے سالگرہ نہم
کوریج : جشن برائے سالگرہ نہم
اردو محفل سالگرہ نہم مبارک
" نثر پارے 2014 " -- اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار نثری نشست کا انعقاد!
نویں سالگرہ کی خوشی میں ناول پراجیکٹ
محفل کے اعزازی ایوارڈز
”اردو محفل فورم“ پر کن کن سے کیا کیا سیکھا؟
دل کو بھائے "اردو محفل" (منظوم نذرانہ)
 
آخری تدوین:

عائشہ عزیز

لائبریرین
ابھی تو بیچلرز کرکے ہماری تھکن بھی نہ اترنے پائی تھی کہ محفل کی سالگرہ سر پر آ گئی:shocked:۔۔۔ ہم تھکے تھکے سے سالگرہ کے حوالے سے شروع کیے جانے والے سلسلے دیکھ رہے تھے:yawning: کہ ایک طرف سے نینی بھیا کی آواز آئی۔۔۔ بولے مانو کوریج کب شروع کرو گی۔ تو ہم نے سوچا اب میدان میں اترنا ہی پڑے گا۔۔ لیکن اچھا ہوا کہ ہماری کوریج ٹیم کی ایک ممبر محفل پر موجود تھیں جنہوں نے کوریج کا سلسلہ شروع کرکے ہمیں کچھ مزید آرام کا موقع دیا۔۔ اور اب ہم خود کو تھوڑا انرجیٹک محسوس کر رہے ہیں۔۔۔ہی ہی ہی کچھ لوگوں سے آئس کریم جو کھائی ہے اس لیے :blush3:
( ویسے آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ آج کیا ہم میں فرحت کیانی آپی کی روح حلول کر گئی ہے جو ان کے زیر استعمال اسمائیلیز لگا رہے ہیں۔۔ بس ایسا ہی سمجھ لیجئے اگر ڈانٹ نہ پڑے تو۔۔:laughing3:)

تو اب ذرا آتے ہیں کوریج کی طرف۔۔آپ سب کو ہماری آواز تو آ رہی ہے ناں؟ ٹیکنیشن بھیا لوگ ذرا سپیکر وغیرہ چیک کر دیں پلیز :angel2:

ہوا کچھ یوں کہ ابھی سالگرہ کے پنڈال میں کرسیاں لگائی جا رہی تھیں کہ خادم اعلیٰ اردو محفل سالگرہ کا لائحہ عمل طے کرنے لگے اور پھر سب لوگوں کو ہدایات دے کر آرام سے شاہی کرسیوں میں سے ایک کرسی پر براجمان ہوگئے۔ اسی دوران ایک طرف نظر گئی تو دیکھا کہ نیرنگ خیال بھائی اور سید فصیح احمد بھائی چند کرسیاں لگائے کچھ احباب کے ساتھ بیٹھے ہیں۔۔ ہم جاسوسی کرنے کے لیے پاس گئے تو پتا چلا کسی نثری نشست کا انعقاد ہونے والا ہے۔۔ ہمیں دیکھتے ہی فصیح بھائی بولے آؤ بیٹا تم نے اس میں حصہ لینا۔۔ لیکن ہم تو بہانے وغیرہ بنا کر وہاں سے بھاگ آئے ہیں کہ اتنے با ادب لوگوں میں ہم جیسے بے ادبوں کا کیا کام۔۔ ویسے بھی ہمیں کونسا لکھنا آتا ہے۔:laughing3:

خیر وہاں سے واپس آتے راستے میں چچا جان محمد خلیل الرحمٰن ملے جو غالبا کسی ناول کا پلاٹ بنا رہے تھے اور دوسرے لوگوں کو بھی شریک ہونے کی دعوت دے رہے تھے۔۔۔ اب آپ بھی سوچیں گے کہ پلاٹ بنانے کی کیا ضرورت ہے بھلا، وہ تو بنا بنایا بھی مل جاتا ہے۔۔:laughing3: ارے بابا وہ والا پلاٹ نہیں۔۔ وہ دوسرے والا۔۔پتا نہیں کونسا!!:rollingonthefloor: ہمیں تو یہ سن کر ہی خوشی ہوئی کہ اب ہماری محفل کے ناولز بھی ہوں گے۔۔۔یپیییی

ٹک۔۔ٹک۔۔ٹک کی یہ آواز تو کافی دیر سے سنائی دے رہی تھی لیکن ہمیں اس کا ماخذ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔۔ وہ تو اچھا ہوا کہ سٹیج کے پاس سے گزرتے ہوئے سعود بھیا پر نظر پڑی گئی۔۔ ہمارے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ محفل کی سالگرہ کا ٹائمر لگا ہوا ہے اور سالگرہ کا آغاز ہونے میں صرف آدھا گھنٹہ باقی ہے۔۔یہ سننا تھا کہ ہمارے ہوش اڑ گئے اور ہم بھاگے گھر کی طرف کہ ابھی تو درزی سے کپڑے بھی لانے تھے اور تیار بھی ہونا تھا ۔۔۔:disappointed:

خیر آدھے گھنٹے کی بجائے بھی جب ہم گھنٹے بعد واپس آئے تو ہر طرف سے "جیتی رہو، خوش رہو" کی آوازیں آنے لگیں۔۔ ہم نے دل ہی دل میں خود کو داد دی کہ آج تو ضرور کوئی اچھا کام کیا ہے مابدولت نے۔۔ لیکن پھر جلدی ہی ہم اپنی داد واپس لینی پڑی کہ وہ تو سب لوگ اردو محفل کو اس کی نویں سالگرہ پر مبارک باد دے رہے تھے۔۔ خیر ہم نے بھی اپنا حصہ شامل کر دیا کہ یہ سب کچھ اسی اردو محفل کے دم سے تو تھا۔۔:blush3::inlove:

ویسے آپ کو ایک اہم بات بتانا تو بھول ہی گئے جو بار بار ہمارے ذہن میں آ رہی ہے۔۔ اور وہ یہ کہ چونکہ محفل کی سالگرہ رمضان میں آئی ہے تو ہمیں کسی طرف بھی کھانے کا کوئی اسٹال نظر نہیں آ رہا۔ کم از کم افطاری کے بعد تو اسٹال لگا لینے چاہییں۔۔ اب دیکھیں ناں اتنا بول بول کر بندے کو بھوک تو لگ ہی جاتی ہے۔:blush3:

تو اب جب کہ ہمیں بھوک لگ گئی ہے تو ہم ذرا لیز اور کوک کے ساتھ ایک بریک پر جا رہے ہیں:biggrin:۔۔ لائیو کوریج کے لیے ہمارے ساتھ رہیے گا۔ ملتے ہیں بریک کے بعد۔۔!:)
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
ابھی تو بیچلرز کرکے ہماری تھکن بھی نہ اترنے پائی تھی کہ محفل کی سالگرہ سر پر آ گئی:shocked:۔۔۔ ہم تھکے تھکے سے سالگرہ کے حوالے سے شروع کیے جانے والے سلسلے دیکھ رہے تھے:yawning: کہ ایک طرف سے نینی بھیا کی آواز آئی۔۔۔ بولے مانو کوریج کب شروع کرو گی۔ تو ہم نے سوچا اب میدان میں اترنا ہی پڑے گا۔۔ لیکن اچھا ہوا کہ ہماری کوریج ٹیم کی ایک ممبر محفل پر موجود تھیں جنہوں نے کوریج کا سلسلہ شروع کرکے ہمیں کچھ مزید آرام کا موقع دیا۔۔ اور اب ہم خود کو تھوڑا انرجیٹک محسوس کر رہے ہیں۔۔۔ہی ہی ہی کچھ لوگوں سے آئس کریم جو کھائی ہے اس لیے :blush3:
( ویسے آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ آج کیا ہم میں فرحت کیانی آپی کی روح حلول کر گئی ہے جو ان کے زیر استعمال اسمائیلیز لگا رہے ہیں۔۔ بس ایسا ہی سمجھ لیجئے اگر ڈانٹ نہ پڑے تو۔۔:laughing3:)

تو اب ذرا آتے ہیں کوریج کی طرف۔۔آپ سب کو ہماری آواز تو آ رہی ہے ناں؟ ٹیکنیشن بھیا لوگ ذرا سپیکر وغیرہ چیک کر دیں پلیز :angel2:

ہوا کچھ یوں کہ ابھی سالگرہ کے پنڈال میں کرسیاں لگائی جا رہی تھیں کہ خادم اعلیٰ اردو محفل سالگرہ کا لائحہ عمل طے کرنے لگے اور پھر سب لوگوں کو ہدایات دے کر آرام سے شاہی کرسیوں میں سے ایک کرسی پر براجمان ہوگئے۔ اسی دوران ایک طرف نظر گئی تو دیکھا کہ نیرنگ خیال بھائی اور سید فصیح احمد بھائی چند کرسیاں لگائے کچھ احباب کے ساتھ بیٹھے ہیں۔۔ ہم جاسوسی کرنے کے لیے پاس گئے تو پتا چلا کسی نثری نشست کا انعقاد ہونے والا ہے۔۔ ہمیں دیکھتے ہی فصیح بھائی بولے آؤ بیٹا تم نے اس میں حصہ لینا۔۔ لیکن ہم تو بہانے وغیرہ بنا کر وہاں سے بھاگ آئے ہیں کہ اتنے با ادب لوگوں میں ہم جیسے بے ادبوں کا کیا کام۔۔ ویسے بھی ہمیں کونسا لکھنا آتا ہے۔:laughing3:

خیر وہاں سے واپس آتے راستے میں چچا جان محمد خلیل الرحمٰن ملے جو غالبا کسی ناول کا پلاٹ بنا رہے تھے اور دوسرے لوگوں کو بھی شریک ہونے کی دعوت دے رہے تھے۔۔۔ اب آپ بھی سوچیں گے کہ پلاٹ بنانے کی کیا ضرورت ہے بھلا، وہ تو بنا بنایا بھی مل جاتا ہے۔۔:laughing3: ارے بابا وہ والا پلاٹ نہیں۔۔ وہ دوسرے والا۔۔پتا نہیں کونسا!!:rollingonthefloor: ہمیں تو یہ سن کر ہی خوشی ہوئی کہ اب ہماری محفل کے ناولز بھی ہوں گے۔۔۔یپیییی

ٹک۔۔ٹک۔۔ٹک کی یہ آواز تو کافی دیر سے سنائی دے رہی تھی لیکن ہمیں اس کا ماخذ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔۔ وہ تو اچھا ہوا کہ سٹیج کے پاس سے گزرتے ہوئے سعود بھیا پر نظر پڑی گئی۔۔ ہمارے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ محفل کی سالگرہ کا ٹائمر لگا ہوا ہے اور سالگرہ کا آغاز ہونے میں صرف آدھا گھنٹہ باقی ہے۔۔یہ سننا تھا کہ ہمارے ہوش اڑ گئے اور ہم بھاگے گھر کی طرف کہ ابھی تو درزی سے کپڑے بھی لانے تھے اور تیار بھی ہونا تھا :disappointed:
خیر آدھے گھنٹے کی بجائے بھی جب ہم گھنٹے بعد واپس آئے تو ہر طرف سے "جیتی رہو، خوش رہو" کی آوازیں آنے لگیں۔۔ ہم نے دل ہی دل میں خود کو داد دی کہ آج تو ضرور کوئی اچھا کام کیا ہے مابدولت نے۔۔ لیکن پھر جلدی ہی ہم اپنی داد واپس لینی پڑی کہ وہ تو سب لوگ اردو محفل کو اس کی نویں سالگرہ پر مبارک باد دے رہے تھے۔۔ خیر ہم نے بھی اپنا حصہ شامل کر دیا کہ یہ سب کچھ اسی اردو محفل کے دم سے تو تھا۔۔:blush3::inlove:

ویسے آپ کو ایک اہم بات تو بتانا ہی بھول گئی جو بار بار میرے ذہن میں آ رہی ہے۔۔ اور وہ یہ کہ چونکہ محفل کی سالگرہ رمضان میں آئی ہے تو مجھے کسی طرف بھی کھانے کا کوئی اسٹال نظر نہیں آ رہا۔ کم از کم افطاری کے بعد تو اسٹال لگا لینے چاہییں۔۔ اب دیکھیں ناں اتنا بول بول کر بندے کے بھوک تو لگ ہی جاتی ہے۔:blush3:

تو اب جب کہ ہمیں بھوک لگ گئی ہے تو ہم ذرا لیز اور کوک کے ساتھ ایک بریک پر جا رہے ہیں:biggrin:۔۔ لائیو کوریج کے لیے ہمارے ساتھ رہیے گا۔ ملتے ہیں بریک کے بعد۔۔!:)
واہ واہ واہ. کیا خوب آغاز کیا ہے عائشہ. زبردست :thumbsup:
اس لیے تمام سمائلیز آپ کے حوالے. جہاں اور جیسے مرضی استعمال کریں. :peacesign:
اور یہ جو افطاری کا کم اہتمام ہے نا اس کی بهی ایک وجہ ہے. سعود بهائی نے صندوق مجهے تحفتا دے دیا ہے. اور میں افطاری میں سادگی کی قائل ہوں. سب سادہ افطاری کریں. صندوق میں موجود خزانے سے میں، آپ اور سیدہ شگفتہ عید کی خریداری کرنے چلیں گے. تمام محفلین لڑکیوں کے لیے عید کی شاپنگ کریں گی.
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
شگفتہ آپی سے ادھار لیے گئے مائیک کے ساتھ،کوریج ٹیم کی طرف سے میں ہوں عائشہ۔۔ اور چلتے ہیں سالگرہ کے تازہ ترین سلسلوں کی طرف ! :)

سالگرہ کے دوران ہمیں اردو محفل کی ایک نئی تعریف سنائی دیتی رہی جو کہ بقول محمد اسامہ سَرسَری بھائی یہ ہے۔۔
الفت ، راحت ، دولت ، وحدت
محنت ، حرکت ، فرحت ، لذت
ان کے پہلے حرف سے گونجی
خوب صدائے "اردو محفل"

جس پر انہوں نے سب لوگوں سے خوب داد سمیٹی :) اور وہیں پر ہمیں اڑتی اڑتی خبر ملی کہ ایک پرانے رکن فیصل عظیم فیصل بھائی بھی محفل پر تشریف لائے ہیں۔۔ ہم ان کو سب لوگوں کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ :)

اور اب آئیے ہم آپ کو ایک میز کے طرف لیے چلتے ہیں جہاں پر امجد میاندادبھائی ایوارڈز کے حوالے سے لوگوں کو چند مفید مشورے دے رہے ہیں ۔۔ اگر آپ بھی ہمارے ساتھ اس سلسلے میں کام کرنا چاہتے ہیں تو اس لڑی میں رابطہ فرمائیے۔ :)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
لیجیے ہم بھی پنڈال میں پہنچ چکے ہیں۔ اب ہمارے لیے چائے کا انتظام کر دیں۔ اور ذرا جلدی کر دیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
لیجیے ہم بھی پنڈال میں پہنچ چکے ہیں۔ اب ہمارے لیے چائے کا انتظام کر دیں۔ اور ذرا جلدی کر دیں۔
اور یہ یقینا ہماری ٹیم کی ذمہ داری نہ ہوگی۔۔ ہے ناں چاچو
ارے بابا یہ ہمیں کوئی کھانے کا اسٹال کیوں نہیں نظر آ رہا۔۔ لگتا ہے خود ہی لگانا پڑے گا، لیکن پھر ہم کھائیں بھی خود ہی۔۔ ہاں نہیں تو!! آئے بڑے!!! :tongue:
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
لو بھئی ،،، اب تھوڑی دیر ہمیں بھی مائک دیا جائے ماؤ بلی :cool: ( یہ عائشہ عزیز پُتر تو ڈائس سے اتنا پیار کرتا ہے کہ اس کا دل کرتا ہے بولتی جائے بولتی جائے بس !!! :p :) :) ) ۔۔۔۔ اہم اہم اہہہہم !!! :nerd: ۔۔۔۔۔ بات ایسے ہے کہ آج سب دوست افطاری پر ہاتھ ہولا رکھیں گے :shameonyou: ۔۔۔۔ کیوں کہ آج افطاری کے بعد ہم بذات خود کھانے کا اسٹال لگائیں گے بھئی :smug: ۔۔۔۔ جس میں سب کے لیئے مزے مزے کے کھانے ہوں گے ۔۔۔ تو جناب انتظار برائے سٹال اب سے شروع ہوا چاہتا ہے :applause: :battingeyelashes: ۔۔۔۔۔ :) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ہیلو۔۔۔ ہیلو
سارے لوگ کہاں چلے گئے ہیں۔۔ اور یہ ہمارے ٹیم ممبرز بھی نظر نہیں آ رہے؟
لیجئے شکر ہے فصیح بھائی ہماری مدد کے لیے اسٹیج پر تشریف لائے ۔۔ :)
اور نہ صرف تشریف لائے بلکہ آتے ہی یہ روح افزا خبر بھی سنائی کہ کھانے کا اسٹال ان کی طرف سے لگ رہا ہے۔۔ ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں فصیح بھائی!

لگتا ہے کچھ جگہوں پر لوگ سحری کرکے سو رہے ہیں اور کہیں ابھی افطاری کے بعد کھانا کھایا جا رہا ہے ۔۔ خیر ہم نے تو کھا لیا اس لیے سالگرہ کے پنڈال کی طرف چلے آئے ہیں۔
کیا آپ سب نے اسٹیج کے دائیں جانے بنا ہوا وہ پیارا سا تالاب دیکھا ہے جس میں پیارے پیارے ننھے منے بچوں کی تصویریں تیر رہی ہیں۔۔۔اگر نہیں دیکھا تو دیر کس بات کی ہے؟ لیکن دیکھئے ایک ہی بار سارے لوگ مت اٹھ کر آ جائیے گا ۔۔باری باری آئیے اور اس خوبصورت منظر کا نظارہ کیجئے۔۔ جس کو ڈیزائن کرنے کا سہرا امجد میانداد بھائی کے سر جاتا ہے۔ :)

اور اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو لیے چلتے ہیں اسٹیج کی جانب جہاں نبیل بھائی کرسی صدارت پر رونق افراز ہو چکے ہیں اور نویں سالگرہ پر ان کا خطبہ صدارت بھی منظر عام پر آ چکا ہے۔۔ سننے میں آیا ہے کہ اس بار نبیل بھائی کے خطبہ صدارت میں پہلے کی نسبت مشکل باتیں ذرا کم بتائی گئیں ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ میرے جیسے لوگوں کو سننے کے ساتھ ساتھ سمجھ بھی آگیا۔۔ اور بقول ابن سعید بھیا ۔۔" بانی محفل نبیل بھائی کے خطاب بہ قوم محفلین در سالگرہ نہم میں جا بجا مسکانوں کے چھینٹے پائے گئے ہیں۔" :)
اپنے خطبہ میں نبیل بھائی نے اردو ویب کے حوالے سے کچھ تاریخی حقائق سے پردہ اٹھایا جس سے محفل کے اسکول میں ہسٹری کےطالب علم استفادہ کر سکتے ہیں۔ :)

اس کے ساتھ ہی ہم ایک چھوٹی سی بریک لیتے ہیں اور ذرا فصیح بھائی کے کھانوں والے اسٹال کی جاسوسی کرکے آتے ہیں ۔۔کسی کو بتائیے گا مت!! :nerd2:
 
آج پہلے دن اردو محفل دیکھنے آیا ہوں یہاں تو جشن چل رہا ہے۔ میں تو یہاں کسی کو جانتا ہی نہیں، یونہی سالگرہ پارٹی میں گھس آیا ہوں۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آج پہلے دن اردو محفل دیکھنے آیا ہوں یہاں تو جشن چل رہا ہے۔ میں تو یہاں کسی کو جانتا ہی نہیں، یونہی سالگرہ پارٹی میں گھس آیا ہوں۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟
خوش آمدید :) :) ،، یہ محفل کی طرز پر ایک خاندان ہے !! ۔۔۔ برادرم بس تھوڑی ہی دیر میں جان پہچان ہو جائے گی، فکر مت کریں :) :) یہ ماہ محفل کی سالگرہ کا جشن ہے۔ وقفے وقفے سے بہتیری تقریبات منعقد ہوتی جائیں گی۔ بس نشست سنبھالے رکھیئے :) :)
 
Top