نثری نظم: خاموش عورت (مہدی نقوی حجاز)

خاموش عورت
جب ایک لڑکی تم سے بحث کرتی ہے،
چلاتی ہے،
ناراض ہوتی ہے،
تمہاری وجہ سے روتی ہے،
بولتی، بولتی اور بولتی جاتی ہے اور اس کی آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگتے ہیں،
اور
جب تمہیں مجبور کر دیتی ہے کہ اس کی بات سنو،
تم خوش ہو جایا کرو!
تم اس کے لیے کچھ ہو تو ایسا کرتی ہے!
اگر تمہیں ہر وقت بلاتی ہے
تو اگر اس سے پیار کرتے ہو،
بےقرار ہو جاؤ
کیوں کہ وہ تم سے بہت پیار کرتی ہے۔۔۔
ایک عورت کی خاموشی بہت بامعنی ہوتی ہے
یعنی تھک گئی ہے
یعنی اب اس میں لڑنے کا حوصلہ نہیں
یعنی ختم ہو چکی ہے
یعنی ناامیدی!
اگر مرد ہو۔۔۔
اگر عاشق ہو۔۔۔
تو اس کی محبت کی قدر کرو
اسے اظہار محبت سے قوت حاصل کرنے دو
اسے اپنے اوپر ہنسنے دو اور اسے احساس دلاؤ کہ اس کا ہنسنا کتنا پیارا ہے
اسے بتاؤ کہ اس سے کتنا پیار کرتے ہو۔۔۔
عورت کو بس اتنی سی بات سے سکون آجاتا ہے،
صرف تمہیں ذرا مرد بننے کی ضرورت ہے۔۔۔!

مہدی نقوی حجازؔ
 
سید فصیح احمد

لائبریرین

صرف تمہیں ذرا مرد بننے کی ضرورت ہے۔۔۔ !

مہدی نقوی حجازؔ
میں شاعر نہیں پس باریک بینی کے واسطے غیر فعال ہوں ،،، مگر !!
میں نے اب تک مردانگی کی یہ اصل تعریف اتنے بہترین پرائے میں نہیں پڑھی !! :) :)
بہت مبارک ہماری جانب سے ،
تسکین من ، دوست خوش نما !! :) :)
 
میں شاعر نہیں پس باریک بینی کے واسطے غیر فعال ہوں ،،، مگر !!
میں نے اب تک مردانگی کی یہ اصل تعریف اتنے بہترین پرائے میں نہیں پڑھی !! :) :)
بہت مبارک ہماری جانب سے ،
تسکین من ، دوست خوش نما !! :) :)
:) بہت بہت شکریہ جناب
 
بہت عمدہ۔۔۔ کیا کہنے جناب۔۔۔ زبردست
واہ سئیں۔۔۔ لاجواب۔۔۔ لطف آگیا مہدی بھائی۔۔۔ تعریف کیا کریں کہ حرف حرف ہی سچ لکھا
عزیزان من، بہت نوازش بہت شکریہ! :)
 
عباس اعوان

محفلین
زبردست
ایک عمدہ بات کو آپ نے نہایت دلکش انداز میں بیان کیا، بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔
بہت اچھا اور خوبصورت لکھا !!!!
 
صائمہ شاہ

محفلین
بہت عمدہ سوچ
مہدی آپ کی غزلیں ترنم سے بھرپور ہوتی ہیں نظم بےشک نثری ہے مگر صرف نثر ہی لگ رہی ہے نظم والا ترنم نہیں مل رہا
 
بہت عمدہ سوچ
مہدی آپ کی غزلیں ترنم سے بھرپور ہوتی ہیں نظم بےشک نثری ہے مگر صرف نثر ہی لگ رہی ہے نظم والا ترنم نہیں مل رہا
جی، نثری نظموں میں ابھی مجھے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ در اصل میں اسے نثر سمجھ کر ہی لکھتا ہوں، نظم تو یوں ہی نام کے ساتھ لگا ہوا ہے، ورنہ میرے نزدیک یہ اسم با مسما نہیں! :) آپ کی حوصلہ افزائی کا تہہ دل سے سپاس گزار ہوں!
 
Top