پاکستان کے بارے اچھی خبریں

قیصرانی

لائبریرین
بہت عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ پاکستان کے بارے ہم صرف بری خبریں لگاتے ہیں اور انہی پر ہی بات چیت ہوتی ہے۔ ایک نیا دھاگہ ایسا کھولا جائے جو پاکستان کے بارے صرف اور صرف مثبت خبریں مہیا کرے۔ عین ممکن ہے کہ دو پوسٹس کے درمیان لمبا وقفہ ہو، لیکن جب بھی یہاں خبر پوسٹ ہوگی، اسے مثبت یا اچھا ہی ہونا چاہئے۔ بری خبروں کے لئے بے شمار دھاگے موجود ہیں۔ آئیے تو پھر ابتداء کرتے ہیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
کے ٹو کے پہاڑ کو سر کرنے کے لئے پہلی مکمل پاکستانی مہم۔ اس چوٹی کو سب سے پہلے اطالوی کوہ پیماؤں نے 1954 میں سر کیا تھا۔ موجودہ مہم کی تیاری پر تقریباً ایک ارب روپے خرچہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ کے ٹو پر جانے والی زیادہ تر مہمات پر پاکستانی کوہ پیما بطور پورٹر تو جاتے رہے ہیں اور کے ٹو سر بھی کرتے رہے ہیں، لیکن پہلی بار خالص پاکستانی مہم جا رہی ہے۔ دو تجربہ کار اطالوی کوہ پیما تربیت دینے کے لئے موجود ہیں
مزید تفصیل بی بی سی اردو پر
 
اچھی خبر یہ ہے کہ ایک لمبے عرصے سے پاکستان اپنی اہم جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے بہت سی عالمی طاقتوں کی سازشوں کا شکار ہونے اور اپنوں بیگانوں کی ملامت کا ہدف بننے کے باوجود اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے اور مخالفین و حاسدین کیلئے سوہانِ روح بنا ہوا ہے اور بہت سخت جان ثابت ہوا ہے۔۔۔۔۔
 
achi khabar ye bhi hai kay ‎إن شاءالله ‏pakistan mai ‎شرعي نظام ‏zaror nafiz hoga.

پاکستان میں اس بات کی پوری اجازت ہے کہ اپ اپنی زندگی میں شرعی نظام نافذ کرلیں

ویسے پاکستان کی ایک اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کا ایک مایہ ناز فرد یہ سطور تحریر کررہا ہے۔ اسپر ہر پاکستانی کو فخر ہونا ضروری ہے
 

سعادت

تکنیکی معاون
پاکستانی بلاگنگ کی ’گولڈن ایج‘ میں Pak Positive نامی ایک بلاگ ہوا کرتا تھا، جس کا مقصد بھی وہی تھا جو اس لڑی کا ہے۔ یہ بلاگ اب بھی موجود ہے، لیکن ۲۰۱۰ء کے بعد سے اس پر کوئی اپڈیٹ نہیں ہوا۔

ٹوئٹر پر پاکستان سے متعلق مثبت اور اچھی خبریں #PakPositive کے ہیش‌ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ ہوتی رہتی ہیں۔ (ہر ہیش‌ٹیگ کی طرح یار لوگ اس ہیش‌ٹیگ کا بھی طنزیہ یا sarcastic استعمال کرتے تو ہیں، لیکن اکثر اوقات کوئی نہ کوئی اچھی خبر ہی ہوتی ہے۔ :) )
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ پاکستان کے بارے ہم صرف بری خبریں لگاتے ہیں اور انہی پر ہی بات چیت ہوتی ہے۔ ایک نیا دھاگہ ایسا کھولا جائے جو پاکستان کے بارے صرف اور صرف مثبت خبریں مہیا کرے۔ عین ممکن ہے کہ دو پوسٹس کے درمیان لمبا وقفہ ہو، لیکن جب بھی یہاں خبر پوسٹ ہوگی، اسے مثبت یا اچھا ہی ہونا چاہئے۔ بری خبروں کے لئے بے شمار دھاگے موجود ہیں۔ آئیے تو پھر ابتداء کرتے ہیں :)

بہت خوب ! اچھی کوشش ہے قیصرانی بھائی ۔۔۔!

انشاءاللہ ! کوشش کرے اس دھاگے کو ٹریک پر لے آئیں گے۔

کیا بہتر نہ ہوگا کہ ہم احباب سے گذارش کریں کہ یہاں صرف خبریں شئر کیجے ۔ اپنے خیالات تبصرے کا دھاگہ بنا کر شامل کیئے جائیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے صوبہ کے پی کے سے ایک اچھی خبر کہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلٰی اور تمام وزرا کو سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کروانے سے روک دیا ہے۔
 
2016ء میں نیواسلام آباد ایئرپورٹ ہر قسم کے طیاروں کےلیے کھل جائےگا
208342_l.jpg

اسلام آباد (حنیف خالد) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا تعمیراتی کام 31دسمبر 2014ء تک مکمل کر لیا جائیگا جو اب تک 74فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ جنوری 2015ء سے اس میں مشینری ایکوپمنٹ کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائیگا۔ نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کو 2016ء میں ملکی و غیرملکی پروازوں کیلئے کھول دیا جائیگا جہاں دُنیا کے سب سے بڑے دومنزلہ فرانسیسی ساختہ اے380 طیارے تک اُتر سکیں گے۔ نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بیک وقت 40 طیارے کھڑے ہو سکیں گے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر طیاروں میں سوار ہونے اور طیاروں سے ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہونے 9برج‘ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 12 برج (Bridge) ہیں جبکہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 15برج ہونگے۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا ایک سب سے بڑا رن وے ایک ایمرجنسی رن وے ایک ٹیکسی وے مکمل ہو گیا ہے۔ ائرپورٹ کے اندر تمام سڑکیں بن گئی ہیں۔ ائرپورٹ کے اردگرد باڑھ (Fencing) کی تنصیب کر دی گئی ہے۔ ایک لائنوں کے دفاتر اور دوسری سہولتیں بنا دی گئی ہیں۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سنگاپور کے چانگی انٹرنیشنل پورٹ کے اسٹینڈرڈ کا ہو گا۔ اس میں دُنیا کا کارگو‘ پسنجر لگیج ہینڈلنگ سسٹم نصب ہو گا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کو اسلام آباد سے ملانے والی موٹر وے کا سگنل فری ہو گا جسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈیڑھ سال میں مکمل کریگی۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے 2016ء میں پروازوں کیلئے کھول دینے سے اسلام آباد میں غیرملکی پروازوں کی آمدورفت بڑھ جائیگی۔ حکومت پاکستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق روات میں انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر کا کوئی پلان نہیںہے
 
Top